انجمنِ حبیبیہ ٹرسٹ کے زیر انتظام کئی ممتاز تعلیمی ادارے ہیں جو اسلامی اور عصری تعلیم میں اعلیٰ معیار کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ ہماری تمام شاخیں حبیبیہ اسلامک اکیڈمی کے نام سے کام کر رہی ہیں۔ہم اپنی پانچوں شاخوں کے ذریعے قرآنِ کریم کی تعلیم ،حفظ وناظرہ،تجوید وقرات،درس نظامی ،اورتخصص کے خصوصی پروگرامز،وغیرہ، انگریزی اور عربی زبان میں جدید تعلیمی ذرائع ابلاغ کےذریعے فراہم کر رہے ہیں۔ الحمدللہ، ہم تقریباً ایک ہزار مستحق اور غیر مستحق طلبہ و طالبات کو مضبوط اسلامی بنیادوں اور جدید تعلیمی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ وہ موجودہ عالمی ماحول کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔ اس عظیم مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہم ماہِ رمضان المبارک میں آپ کے مخلصانہ تعاون کے طلبگار ہیں۔ آپ کے عطیات مستحق طلبہ کی تعلیمی ترقی اور ان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں براہِ راست معاون ثابت ہونگے۔ ہم آپ کے اعتماد اور مسلسل تعاون پر تہہِ دل سے شکر گزار ہیں۔
والسلام – انجمنِ حبیبیہ ٹرسٹ
Tel no: 0213-4931107
Tel no: 0213-4893228
عطیات کے لیے ملاحظہ فرمائیں
Audio Library
Recent Articles


Question Answers





Excellence and Method of Performing the Eid Prayer
Important Notes regarding Sadqa Fitr
The True Essence of Eid ul Fitar
Fasting Six Days of Shawwal after Ramadan
اسلامی سال کا دسواں مہینہ ۔۔۔ شوال المکرم

Speeches

Hamd o Naat

Personalities

ANJUMAN E HABIBIYAH TRUST
Donate generously for the Needy students to whom we are
1) Providing quality education
2) Providing healthcare & emergency services
3) Building mosques & Academies
4) Setting libraries & religious guidance center
🌙 عید کا چاند دیکھنے کی مسنون دعا
جب چاند نظر آئے تو یہ دعا پڑھنا سنت ہے
اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِيقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضَى رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ
ترجمہ: “اے اللہ! اس چاند کو ہم پر امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ (اے چاند!) ہمیں اس کام کی توفیق دے جو اللہ کو پسند ہو اور جس سے وہ راضی ہو، میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔”
✨ آپ سب کو مبارک ہو! رمضان کی برکتیں عید کی خوشیوں میں بدل گئیں🥰
اللہ پاک اس نئے چاند کو ہمارے ملک، ہماری قوم اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور ڈھیروں خوشیوں کا پیغام بنا کر لائے۔
* یا رب! ہماری رمضان کی تمام عبادتیں، روزے اور صدقات قبول فرما۔ ہمیں وہ حقیقی خوشیاں عطا کر جن کا وعدہ تو نے اپنے نیک بندوں سے کیا ہے۔اس چاند رات کو ہمارے گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ بنا دے۔
آپ سب کو چاند رات اور عید الفطر بہت بہت مبارک ہو۔ 🌙
































