مجدد امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے یوم ولادت کی پوسٹ شئیر کریں مگر یہ ضرور پڑھ لیں 👇
🙏پہلے تو آپ میں سے بعض کا شکریہ کہ آپ نے اس عظیم محسن کو یاد رکھا ورنہ جس جوش و خروش سے لوگوں نے اپنے اپنے پیروں کا یومِ ولادت منانا شروع کیا ہے اس میں 10 شوال المکرم کا دن ‘ مفقود الخبر’ یا ‘ نسیا مسنیا ‘ ہوگیا ہے۔
میں آپ کا مخلص بھائ آپ سے بغیر کسی لفافے کے آج کے دن آپ سے دس 10 وعدے لینا چاہتا ہوں :
1🌹) میں عربی زبان کو رائج کروں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں
امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ نے محض 8 سال کی عمر میں ہدایۃ النحو کی عربی میں شرح لکھ دی تھی جبکہ آج کل کے خاص پیران عظام عربی سے دور اور بعض ایسے اسپیشل کے ان کے درباری ان کو اعراب لگاکر دیتے ہیں اور پیر صاحب مجمع میں اس کو قاعدہ کی تختی کی طرح پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں!!
2🌹) میں غرور و گھمنڈ کا بُت توڑ کر نہایت ہی عاجزی وانکساری کو اپناؤں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں
امام احمد رضا کی کمال عاجزی کیا کہنے:
مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈھک دو
منہ دیکھ کر کیا ہوگا پردے میں بھلائ ہے
جبکہ آج ہر شہر میں سینکڑوں خود ساختہ ولی قطب غوث اور کچھ قلابازیاں لگا کر مجدد کے درجے پر بھی فائز ہیں۔
3🌹) میں شریعت پر مکمل عمل کروں گا خاص کر جماعت کی پابندی کرونگا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں
اعلحضرت مشہور بھی تھے اور مصروف بھی، پیر بھی اور دشمنوں سے نبردآزما بھی مگر ہر نماز جماعت سے ہی ادا کرتے تھے اور آج جو جتنا زیادہ مشہور ہورہا ہے جماعت میں تراویح میں غائب ہورہا ہے ۔ شاید وہ اپنے تئیں اعلحضرت سے زیادہ مصروف یا ان سے بڑا پیر بن گیا ہے
4🌹) میں صرف زبانی عشق رسول صلی الله علیہ وسلم کا دعویٰ کے بجائے عملاً عاشق رسول صلی الله عليه وسلم “عبدِ مصطفیٰ” بن کر دکھاؤں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں
اپنے محلے میں ‘لاکھوں سلام’ اور ‘کروڑوں درود’ کی خوشبو عام کرنا میری زندگی کا اہم مقصد ہوگا ۔ ہر جمعہ کے بعد باادب صلوۃ و سلام میں لازمی شریک ہوں گا اور کوشش کروں گا کہ جتنا مجمع جمعہ میں ہو وہ سب سلامی میں شریک ہو۔
5🌹) میں قرآن پاک کا سچا خادم بنوں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں میرے امام نے قرآن پاک کی لاجواب خدمت کی۔
سب سے پہلے اپنے علاقے میں درس قرآن کا آغاز،اگر ہوتا ہے تو اس میں شرکت اور پھر لوگوں کو اس کی رغبت دلاؤں گا۔
6🌹) میں دینی و دنیاوی تعلیم دونوں پر حتی الامکان مکمل مہارت حاصل کرنے کی کوشش کرونگا یا اپنی اولاد میں سے کم از کم ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو ایسا بناؤں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں صرف نعت خواں یا واعظ و عالم نہیں بلکہ قاضیِ اسلام وفقیہ ہونے کے ساتھ ایک مفکر، سائنسدان / ڈاکٹر / معیشت دان بناؤں گا۔
الامان آج کل کے کچھ شیخ کی طرح نہیں کہ دینی علوم کسی سے حاصل نہ کئے اور دنیاوی علوم کو تو ویسے ہی شجر ممنوعہ قرار دیا ہوا ہے۔
7🌹) میرے امام احمد رضا کی حسام الحرمین سے جو متفق نہ ہو، ہر بدمذہب اور بدعقیدہ خاص کر منکرِ ختم نبوت، شیعہ، دیوبندی وغیرہا سے دور رہوں گا، رشتہ داری تو کجا، ان سے دوستی اور میل ملاپ سے دور رہوں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں
8🌹)دین اسلام کی نشر و اشاعت کروں گا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں اور میرے امام احمد رضا خان نے پوری زندگی میں ایک ہزار سے زائد کتابیں تصنیف کرکے یہی سبق دیا ہے کہ کتابوں کو پڑھا جائے اور ان کو عام کیا جائے۔
9🌹) میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ مل کی اپنی زندگی میں کم از کم ایک اسلامک یونیورسٹی ضرور تعمیر کرونگا اگر استطاعت نہیں ہوئ تو پوری زندگی میں ایک اسلامک یونیورسٹی کو جتنا ہوسکا سپورٹ کرونگا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں میرے امام نے دارالعلوم منظر اسلام کی بنیاد رکھی اور آپ کے فیضان سے امت کو ہزاروں علماء خاص کر صدر الشریعہ، صدر الافاضل، مبلغ اسلام، حجۃ الاسلام، مفتی اعظم، ملک العلماء اور ان سے لاکھوں علماء کا ذخیرہ امت کو ملا۔
10🌹) میں ہر طرح کی غیر شرعی رسموں کا مکمل بائیکاٹ کرونگا کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں مزارات پر سجدے، آلات موسیقی کے ساتھ قوالی، آلات موسیقی کے ساتھ نعت خوانی، تعزیے، ناچ گانے، مخلوط محفل، شادی بیاہ اور غم کی ناجائز رسمیں، جہیز کے مطالبے اور ہر طرح کے غیر شرعی کام کا بائیاٹ کرونگا۔
10 شوال کی مناسبت سے 10 رضوی پھول آپ کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کی کیونکہ میں اعلحضرت والا ہوں
میری آخری تحریر “علماءکرام کا یوم ولادت ایک نیا ٹرینڈ” پوری دنیا میں لوگوں نے خوب شئیر کی اور کر رہے ہیں اور اپنے اس مخلص اور ہمدرد کا نام کوئ جانتا ہی نہیں تو میں نے سوچا کہ اپنا نام ظاہر کردوں :
عبدالرحمن قادری
مولداََ اماراتی، موطناََ پاکستانی، مجاہداََ افریقی
ٹھیک ہو نام رضا تم پہ کروڑوں درود
آپ کا ہمدرد اور مخلص
غوث و خواجہ کا دیوانہ
اور ہاں گواہ رہنا
“میں پکا اعلحضرت والا ہوں”
TTS
للہ الحمد

