اسلامی جمہوریہ پاکستان،🇵🇰 باب الاسلام اندرون سندھ میں سوبارو سے دکھ💔 اور تکلیف بھری مسجد 🕌کی داستان *اپنی ذمہ داری پر پڑھیں۔۔اگر روح بیدار ہے ۔۔تو شاید رات بھر سو نہ سکیں*
⭕اس خستہ حال مسجد سے 20 کلومیٹر دور تک مسجد نہیں ۔
⭕دو کلومیٹر دور پانی کا انتظام ہے جہاں دن میں ایک بار میٹھا پانی دستیاب ہے
⭕مسجد میں امام نہیں
⭕ اذان کبھی ہوتی ہے کبھی نہیں ہوتی
⭕کوئ مدرسہ، کوئ اسکول نہیں۔
⭕علاقے والے مسلمانوں کو کلمہ ہی نہیں آتا کہ کلمہ طیبہ کسے کہتے ہیں اور مسلمانوں کا کیا بنیادی عقیدہ ہے!!
یہی تباہ حالی اندرون سندھ اور بلوچستان کے کئ ریگستانوں میں ہے جبکہ ہمارے شہر اور خاص کر دینی ذمہ داروں کا کیا حال ہے۔۔معذرت کے ساتھ کڑوی دوا سمجھ کر ہضم کرلیں 🙏:
🙏ایک تنظیم والوں کی مسجد بنی ہوئ ہے اس کے سامنے چند ہی قدم پر لاکھوں خرچ کرکے اپنی الگ مسجد بنادینا۔۔۔۔
🙏وسط شہر میں اپنی سہولت کے لئے ایک ہی کلومیٹر کے اندر دو تین مساجد کا بنادینا۔۔۔۔
🙏مساجد کو آباد کرنے کے بجائے اپنی دلجوئی اور مقابلہ کے لئے تزئین و آرائش پر پورا زور دینا۔۔ گذشتہ دس سال میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مساجد کی تزئین و آرائش پر محتاط اندازے کے مطابق 500 کروڑ سے زیادہ خرچ ہوچکا ہے ۔۔
🙏سیر وسیاحت نمود ونمائش یا انسانی ہمدری کا جذبہ ہمیں ترکیہ 🇹🇷 لے گیا لیکن سندھی بلوچی اور دیگر پاکستانی بھائیوں کو درگور درکنار کردیا !!! یا کس حد تک ہم نے ان کے ساتھ انصاف کیا !!
⭕تبلیغِ دین کا جذبہ ہمیں باربار امریکی اور یورپی ریاستوں اور مقدس مقامات پر لے جارہا ہے ۔۔جبکہ بعض لوگ اب پورا سال دورے ہی کرتے ہیں۔ کاش ہمارے مبلغین اور صالحین صحابہ کرام اور صوفیائے کرام کے جذبہ اور حکمت سے سرشار ہو جائیں ۔ جن کی نظر امیر اور غریب لوگوں پر برابر ہو۔ اسلاف نے تبلیغ کیلئے غریب آبادیوں کا ہی انتخاب کیا اور اسے گلشن بلکہ مرکز اسلام بنادیا۔
پاکستان الله تعالیٰ کی نعمت ہے، اس اسلامی ملک میں آزادی کے 75 سال بعد بھی ہم اپنے دینی بھائیوں اور ان کی آبادیوں تک اگر نہیں پہنچ سکے اور شہر میں کروڑوں کی مد میں لفٹ اور فانوس اور قالین پر خرچ کرنا بہت تعجب خیز بلکہ دلسوز، دلخراش بلکہ حکمت سے عاری اور مربوط حکمتِ عملی نہ ہونے کا واضح دکھ بھرا دوست ہے۔!!
رسول صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی فرمادیا تھا:
📖”قیامت اس وقت قائم ہو گی، جب لوگ مسجدوں 🕌 کے بارے میں ایک دوسرے پر فخر کرنے لگیں گے“ (سنن ابو داؤد)
📖”تم بھی مساجد کی طرح آرائش و زیبائش کروگے جس طرح یہود ونصاریٰ نے اپنے عبادت خانوں کی کی تھی”.
(سنن ابو داؤد)
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
مرمر کی سلوں سے کوئی بے زار نہیں ہے
رہنے کو حرم میں کوئی تیار نہیں ہے
کہنے کو ہر اک شخص مسلمان ہے،لیکن
دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے
تیرا ہمدرد اور مخلص
غوث و خواجہ کا دیوانہ
عبدالرحمن

