Articles

اسلام ہمیں اپنے معاشرے کے لئے بہترین شخص بننے کی دعوت دیتا ہے۔

“مولانا صاحب، کیا آپ نے اپنے علاقے کے پادری کو دین کا پیغام دیا” ‼️

اسلام ہمیں اپنے اخلاق، اپنے کردار اور اپنی گفتار کے ذریعے ہمیں اپنے معاشرے کے لئے بہترین شخص بننے کی دعوت دیتا ہے۔

نیکی کا حکم دینا ، دین کی تبلیغ کرنا یہ ایسا فریضہ ہے جسے ہم نے یکسر فراموش کردیا ہے۔۔کیوں نہ ہو۔۔کیونکہ ہمارا سارا زور لوگوں کو دین سے خارج کرنے پر ہی ہے یا نفرتوں کے بازار گرم کرنے پر ہے۔

سینکڑوں غیر مسلم خاص کر ان کے مذہبی پیشوا آپ کی چھوٹی سے کوشش سے دین اسلام کے عظیم سپہ سالار بن سکتے ہیں۔۔

میں نے کراچی پاکستان میں 21 سالہ امامت و خطابت زمانہ طالب علمی کے زمانے میں شاذ و نادر ہی ایسا دیکھا کہ مجھ سمیت مساجد کے امام نے اور علاقائی تنظیموں نے اس حوالے سے کوشش کی ہو۔۔عیسائ پادریوں کو قرآن پاک اور اہم دینی کتابوں کا لٹریچر فراہم کیا ہو۔ ہم اپنی دنیا میں مست ہیں۔

یقین جانئے۔۔۔آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ اور حسن زیبا پر کوئی کتاب بھیج دیں۔۔وہ عیسائ مذہبی پیشوا آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی زلفوں اور اداؤں کا اسیر ہوجائے گا۔۔نیت اور کوشش ہماری ہے اور ہدایت اللہ کے دست قدرت میں ہے۔۔جسے اللہ ہدایت دے اس کوئ گمراہ نہیں کرسکتا۔۔

مانا کہ کھانا کھلانا، ہنر سکھانا، اور دیگر رفاہی کام بہت اچھے ہیں۔۔مگر اس رفاہی + مذہبی کام پر توجہ کی ضرورت ہے۔۔

باتیں ہم اسرائیل اور امریکا کو تباہ کرنے کی کرتے ہیں۔۔۔۔اور مسجد کی لیٹرین صاف کرنے والے ہندو اور عیسائ کو بھی ہم اخلاقیات اور دینی تعلیمات سے روشناس نہ کراسکے۔۔۔۔۔۔۔

ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دین کا پیغام ہم ببانگ دہل دیتے رہے ۔۔۔مگر ہمارے علمی اور عملی چراغ تلے غیر مسلموں کے لئے اندھیرا ہی رہا ؟

اسلامی ملک پاکستان اور دیگر ممالک میں علماء کیا کرسکتے ہیں ؟

🔅قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر ان تک پہنچائیں

🔅وقتا فوقتا ان سے علمی تبادلہ discussions کریں

🔅جس طرح ہمارے مروجہ علماء اور پیروں کے طبقے میں اکثر صرف و نحو و فقہ میں بالکل ہی کورے اور پیدل ہیں اسی طرح سینکڑوں پادری جانتے ہی نہیں قرآن پاک میں حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مریم کی شان میں کافی آیات ہیں۔۔آپ کا علم اور اخلاص ان کے دل کی تاریکیوں کو دور کردے گا

🔅خیر سے یہ مسلمان ہوجائیں ان کے گھر کی پوری کفالت کی ذمہ داری لیجیے، بجلی کا بل ، بچوں کی فیس، گھر کا کرایہ، پیٹرول، پادریوں کی بہترین دینی تعلیم کے لئے اسکالرشپ کا انتظام کریں

🔅اس کے عالم بننے سے قبل ہی اس کے لئے شارٹ کورسز کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔

🔅اس کے عالم بننے سے قبل ہی اس سے وابستہ دیگر پادری اور معتقدین بھی مسلمان ہوجائیں گے

🔅پھر اس ایک پادری کے ذریعے دوسرے پادریوں تک پہنچیں۔۔معلوم ہوگا کئ چرچ ویران ہیں۔۔کئ پادری بھوکے ہیں۔۔۔ان کی دلجوئی کریں۔۔۔دین کا درد آخرت کی فکر پیدا کریں۔۔۔بہت ممکن ہے کہ وہ چرچ ہی مسجد بن جائے۔۔۔۔کشمیر اور فلسطین تو فتح ہوگا تب ہوگا ان شاء اللہ۔۔ان مندروں اور چرچوں کو آپ فتح کرسکتے ہیں۔۔وہاں گھنٹیوں کے بجائے سب سے پہلی اذان دینے والے آپ بنیں گے۔۔۔۔میں خاص کر پاکستانی علماء سے درخواست کرتا ہوں

یقین مانئے ٹی وی پر پروگرام میں نے بھی کئے۔۔۔ایک دو دس نہیں۔۔۔سو سے اوپر۔۔۔ہم بہت اچھے اور نورانی لگتے ہیں۔۔۔پھولوں اور ہاروں میں لدے میں جلسے ۔۔نعروں میں استقبال ۔۔جمعہ و عید میں ہزار افراد کا ہماری دست بوسی ۔یہ میں نے بھی کئے آپ نے مجھ نکمے سے زیادہ ہی کئے ہونگے۔۔۔

مگر آئیں ہمت کریں اپنے شاگردوں، مریدین، خلفاء کے ذریعے محمد بن قاسم اور سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کے مشن کو پھر سے زندہ کریں۔۔۔اپنے علاقے اور اس سے متصل علاقوں میں غیر مسلم پیشواؤں کی لسٹ بنالیں۔۔۔۔

یہ باتیں اعتراض نہیں۔۔وقت کی ضرورت ہیں بلکہ دینی غیرت کا تقاضا ہیں۔۔للاکثر حکم الکل کے تحت کہتا ہوں نہ کوئی اس پر لکھتا ہے نہ کرتا ہے ۔۔۔۔تو میں نے جسارت کرلی کہ تحریر بوقت ضرورت کام آئے۔۔۔ بعض علماء میری طرح بہت ہی کم resources اور فنڈز رکھتے ہونگے مگر بعض تو واقعی ببر شیر ہیں غنی ہیں پیسوں کی ریل پیل ہے۔۔وہ تو بہت کچھ کرسکتے ہیں۔۔۔

آپ کا مخلص اور ہمدرد

غریب الوطن

مفتی عبدالرحمن قادری

افریقی

Views: 1
keyboard_arrow_up