Articles

آپ کا امام

“امام صاحب کو grocery 🍞 کی دوکان لگا لینی چاہئے”

“امام صاحب کو موبائل 📱 ٹھیک کرنے کا ہنر سیکھنا چاہئے”

#گورنمنٹ کی طرف سے کم از کم تنخواہ بتیس ہزار روپے تو امام کی کتنی ہونی چاہئے؟

جب مساجد کے ائمہ کرام اور درس نظامی کے سینیئر مدرسین پر ظلم کی بات ہوتی ہے ۔۔تو کچھ پیارے یہ مشورہ دیتے ہیں۔۔۔۔۔ان کو پیسے بچا کر اپنی چھوٹی سے بیکری کھول لینی چاہئے۔🫣

یعنی بقول ان کے صبح بخاری شریف سے کتاب العلم پڑھانے والا دوپہر کو مرد و خواتین کو پاپے ڈبل روٹی بیچے اور بچوں کو ٹافیاں۔۔یا آپ کی مسجد کا امام و خطیب آپ کو آدھا دن بیکری پر نظر آئے۔

یہ تو اچھا ہوا کہ یہ نہ کہا کہ اس کو مسجد کے برابر حجامت کی دوکان کھول لینی چاہئے۔۔ شیو نہیں بنے گی کہ وہ حرام ہے باقی سب نمازیوں کی حجامت سستے داموں پر۔

کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے !!

یہ مفت کے مشورے مولوی کو ہی ملتے ہیں کیونکہ وہ معاشرے کا مظلوم فرد ہے۔۔۔

▪️کبھی کسی ڈاکٹر کو کسی نے مشورہ دیا ہوگا۔۔۔پارٹ ٹائم بیکری بھی کھول لو !!!

▪️کبھی کسی انجینئر، وکیل، کھلاڑی یا کسی بھی پیشہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو یہ مشورہ دیا ہوگا کہ اگر تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا تو بیکری کھول لو ۔۔موبائل ریپئر کرلو۔۔۔۔کپڑے کی دوکان کھول لو۔۔۔۔۔۔۔!!!

یہ مشورہ امام ہی کو کیوں ؟ کیونکہ بڑی تنخواہ عزت دار کو ملتی ہے ۔۔امامت کے شعبہ والے کو نہیں۔۔۔۔ہماری نظر میں حقیقت میں اس کی عزت خیر سے مرنے کے بعد کی جائے گی۔۔۔وہ اور اس کے گھر والے تو چالیس دن کا چلہ کرتے ہونگے اس لئے گوشت کی پرہیزی ہوگی۔۔۔۔امام صاحب اور ان کے گھر والے تو پیوند لگاتے ہیں۔۔انھے کپڑوں کی کیا ضرورت !

آپ کا امام:

▪️فجر سے کم از کم آدھے گھنٹے پہلے تیاری کرکے فجر کی نماز پڑھاتا ہے۔۔جبکہ پوری کمیٹی سورہی ہوتی ہے۔

▪️عصر سے عشاء کے درمیان وہ کہیں دور کا سفر نہیں کرسکتا۔

▪️وہ آپ کے جنازے، نکاح، اور غسل میت دینے والا نہ ہو تو غسل کی خدمت بھی کرلے گا ۔

▪️وہ خطابت ، وعظ و نصیحت، انفرادی ملاقات سر درد سے گھر میں جھگڑوں کے دکھڑے سننے والا۔۔۔گویا کہ ایک فل ٹائم جاب کرتا ہے ۔اپنی خدمات services انجام دیتا ہے۔۔۔۔

اس کے نتیجے میں اس کو کیا ملا :

گذشتہ تحریر کی طرح ہوسکتا ہے کسی کو برا لگے تو پھر عرض کرونگا یہ انہی کو برا لگے گا جو نہ خود فل ٹائم امام ہو نہ اس کی اولاد ہو۔

اس پر مزید :

▪️معاشرے کے کتنے سرمایہ دار عزت دار کاروباری شخص اپنی بیٹی کو مسجد کے امام ، مدرس سے بیاہ کر مسجد یا مدرسے کے گھر میں رکھتے ہیں ؟؟

♦️لوگ سمجھتے ہیں امام کو بہت ملتا ہے۔۔بھیا۔۔۔سیلری اور ہوائی روزی میں زمین آسمان کا فرق ہے اگر آپ سمجھیں۔۔

🙏 حل یہ ہے کہ بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے پیران عظام ، تنظیموں کے قائدین کو اس ایشو پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ عمومی طور پر آپ نے تو یہ کام کو خیرآباد کردیا ہے ، آپ میں سے 95% نہ تو شیخ الحدیث ہیں نہ بن سکتے ہیں اور نہ پنج وقتہ نمازوں کے امام ۔۔۔ خدارا سنجیدگی سے غور کرلیں مساجد اور ائمہ کرام مسلم کمیونٹی کا ستون ہیں۔ اگر فیکٹری میں مشینری خراب ہوگئی تو مال تیار نہیں ہوگا اگر آپ نے سنجیدگی اختیار نہیں کی تو علماء کی سپلائی بند ہوجائے گی۔۔۔۔ایک جمود آجائے گا۔۔۔مساجد کے لیے قابل امام نہیں ملیں گے۔۔۔اگر آپ نے علاقہ در علاقہ امام کے تجربے اور قابلیت کے اعتبار سے اپنی تنظیموں اپنے جامعات سے ان کے لئے ماہانہ وظیفے مقرر نہ کئے۔۔۔ان کی اعلی تعلیم مثلا وکالت ، Mphil, PhD, MEd وغیرہا میں بھرپور تعاون نہ کیا تو وہ نقصان ہوگا جو کسی سیلاب، زلزلے سے بھی بڑا ہوگا۔

😇ہوسکتا ہے کسی دانشور کے ذہن میں انبیائے کرام کا مختلف پیشوں کو اختیار کرنا، صحابہ کرام کا کاروبار کرنا، امام جصاص، امام اعظم، امام قدوری کی کاروباری سرگرمیاں business approach کی مثالیں آرہی ہوں ۔۔۔تو یہ قیاس مع الفارق ہے ۔۔اگر ایسا ہی ہے تو شامی یا کتب فقہ یا اسلامی تاریخ کا پھر سے مطالعہ کریں کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے ائمہ کرام، مدرسین، قراء کرام، موذنین کے بیش بہا وظیفے رکھے ؟؟؟۔ ان کے پاس vision تھا تو وہ لاکھوں میل پر اسلامی حکومت اور superpower بن گئے اور آج ہم مکمل پستی۔۔۔

https://www.dawn.com/news/1745033

👆یہ گورنمنٹ ٹوٹیفیکشن ہے ۔۔مزدور کی کم از کم تنخواہ 32,000 پاکستانی روپے ماہانہ ہے۔۔۔۔اس کے تحت کم از کم

🔸مسجد خادم کی تنخواہ -32,000

🔸موذن کی تنخواہ -40,000

🔸امام وخطیب کی تنخواہ -50,000

🔸شیخ الحدیث اور مفتی کی تنخواہ کم از کم – 75,000 اور پھر سب کی تجربے کے اعتبار سے اس میں بڑھوتری۔

نہ سمجھو گے تو مِٹ جاؤ گے اے ہندوستاں والو!

تمھاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں

فجر کا وضو کرتے وقت یہ تحریر پوری دل میں آگئ۔۔نہ جانے کہاں سے۔۔۔۔نماز کے بعد دعا کرکے یہ لکھ دیا۔۔۔کاش کچھ ہوجائے۔۔۔کشمیر، فلسطین کے لئے دعا مانگنے والے گھر کے مظلوموں کی خبرگیری کرلیں۔

تیرا ہمدرد اور مخلص

عبدالرحمن قادری ، ملاوی افریقہ

Views: 1
keyboard_arrow_up