ایک تقابل جو پہلے آپنے نہ پڑھا ہو
*ایک بات جس نے میرا دل چیر کر رکھ دیا* 💔
بینک کی شاہی سروس کے دوران کراچی سے خیبر تک بہترین ٹریننگ سینٹر Learning and Development centers میں اسٹاف کے ساتھ آدھے دن اور پورا دن کا سیشن رہتا۔ اس کے علاوہ کئی مرتبہ حیدرآباد، سکھر، اکوڑہ خٹک، لاہور، ملتان ،کوئٹہ، پشاور، راجہ بازار راولپنڈی اور کئی مقامات پر برانچ کے اندر ہی سیشن ہوتے۔
▪️سب ہی پڑھے لکھے تعلیم یافتہ افراد ہوتے بعض ایسے بھی جن کی تنخواہ لاکھوں میں ہوتی ۔
▪️سب بہترین مستقبل اور ترقی کی تلاش میں ہوتے۔
▪️ٹریننگ والوں کو بہترین refreshments اور طعام کی سہولت حاصل رہتی۔
▪️مجھ جیسے ٹرینر کے بڑے مزے ہوتے۔ فائیو اسٹار ہوٹل 🏨 کا بھاری ناشتہ اور ٹریننگ کے دوران کھانا اور رات کو ذمہ داران کے ساتھ ایک فائیو اسٹار پر تکلف ڈنر
جبکہ ۔۔۔۔گاؤں کا ٹریننگ سینٹر
⭕کھلے آسمان تلے ۔پہاڑوں کے بیچ ۔۔سخت دھوپ میں
⭕لوگوں کو تلاش کرکے خود پہنچنا پڑتا ہے
⭕99% فیصد سامعین اسکول سے نابلد اور اس ٹریننگ میں ریفریشمنٹ تو کجا پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہوتا۔
⭕خیر سے قضائے حاجت / واشروم کا معاملہ ہوا تو درخت کی جھاڑیوں کو آپ tiled bathrooms 🚻 تصور کرکے استراحت پالیں۔
💔آج 3 ستمبر 2023 بھرپور تقریبا تین گھنٹے کا سیشن رہا ۔۔لوگوں نے بڑا توجہ سے سنا۔۔اور وہ جانتے تھے میں کچھ نہیں لایا۔ میں غریب biscuit کا ہی انتظام کرسکا تھا۔۔۔۔جاتے وقت ایک بوڑھی عورت مکمل اسکارف میں تھی کہنے لگی
شیخ ۔۔ہم میں سے اکثر کل رات بھوکے پیٹ سوئے ہیں۔۔گھر میں کھانے کو کچھ بھی نہیں اس بات نے میرا دل چیر دیا ۔۔قریب تھا کہ میں گرجاتا ۔۔میں نے ہمت کرکے اعلان کردیا آپ مسلمانوں کا شوق قابل رشک ہے ۔۔میرا وعدہ ہے میں آپ کیلئے کوشش کرونگا اور آپ کے لئے راشن کا انتظام کرونگا ان شاء اللہ۔۔
ٹریننگ ورکشاپ سیمنار فائیو کیا سیون اسٹار ہوٹل کی چکاچوند دیکھی ۔۔پیٹ بھی بھرا اور جیب بھی۔۔بلکہ ٹرافیاں، 🏆 شیلڈ، سرٹیفیکیٹ سے الماریاں کم پڑگئیں تھیں۔۔
لیکن افریقہ کے ان گاؤں میں پیٹ بھی خالی اور جیب بھی خالی ہے مگر واللہ دل و جان🤍 میں جو سکون اور روحانیت ہے وہ بے بدل ہے۔ there is no alternate to this
تحریر کا مقصد اپنی تعریف یا فالورز بڑھانا نہیں۔ویسے بھی سچوں کے فیس بک پوسٹ بھی اپنے ہی نادان report کرتے ہیں تاکہ کمنٹس اور لائیک نہ ملیں۔۔بلکہ مقصد آگاہی، بیداری، برانگیختگی ہے۔۔۔۔۔:
یقیں محکم ، عمل پیہم ، محبت
فاتح عالم
جہاد زندگانی میں یہ مردوں کی شمشیریں
تمھارا مخلص اور ہمدرد
غریب الوطنی
عبدالرحمن قادری ملاوی

