قادیانیوں / منکرین عقیدہ ختم نبوت کا براعظم افریقہ میں بڑھتا ہوا نیٹ ورک
*علماء اور مشائخ سے دردمندانہ اپیل*
اس تحریر کے ساتھ افریقہ کے ایک ملک 🇬🇭 Ghana میں ہونے والا سالانہ جلسے کی ویڈیو شئیر کی ہے اور ساتھ میں وہاں پر قادیانیوں کی مرکزی مسجد اور ان کے چار ہسپتالوں میں سے ایک کی تصویر۔
یہ ملک افریقہ کے 54 ممالک میں سے ایک ہے۔۔۔۔ 1921 سے یہاں قادیانی اپنا کام شروع کرچکے ہیں اس طرح کئ ممالک میں اپنا کام پھیلاتے جارہے ہیں۔
علماء و مشائخ سے اپیل ہے کہ:
▪️تمام افریقی ممالک کے لئے اپنے طور پر ایک مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔ ( اس وقت 54 ممالک میں سے تقریبا سات یا آٹھ ہی ممالک ایسے ہیں جہاں مبلغین اور علماء تشریف لاتے ہیں ۔ دیگر ممالک میں جانا اب ضروری ہوچکا ہے ورنہ ارتداد بڑھتا چلا جائے گا۔
▪️اشد سے اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اور انڈیا سے مبلغین/ ثقہ علماء تیار کرکے تمام افریقی ممالک میں جلد از جلد روانہ کئے جائیں۔
▪️🇬🇭 گھانا میں ہی آفیشل اعداد و شمار کے مطابق تقریبا
650,000 قادیانی ہوچکے ہیں۔ ان کا مشنری کام مساجد، اسکولوں اور ہسپتالوں کے قیام کے ذریعے مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے
▪️قادیانی اپنے لٹریچر کو کثیر مقدار میں شائع کررہے ہیں اور اس کے علاوہ اپنے ٹی وی چینل کے ذریعے ممکنہ طور پر ہر جگہ ان کی رسائی اب نہایت آسان ہوچکی ہے۔
افریقہ کے غریب و نادار لوگوں اور دیہاتیوں کے علم میں ہی نہیں کہ قادیانیوں کے کیا غلیظ عقائد ہیں !! یہ غربت کے مارے بڑے فخر سے عیسائیت چھوڑ کر اپنے آپ کو احمدی مسلم کہلوارہے ہیں۔۔۔
افریقہ کے 54 ممالک میں مشائخ کے دوروں کے علاوہ ۔۔۔مساجد و مدارس کا قیام ، مسلسل تعلیم کا سلسلہ اب ضروری ہے
ورنہ خاکم بدہن
” تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں ”
یہ رضوی فقیر، سگ غوث و خواجہ گذشتہ 6 سالوں سے اسی کوشش میں لگا ہے کہ اپنے طور پر جتنا ہوسکے کام کرے اور لوگوں کو مسلسل آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ ان کو آنے والے خطرات کا ادراک ہوجائے ۔ ابھی تک شاید ہمارے لوگوں کو احساس نہیں ہورہا بہرحال اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ
اسلام کی پہلی ہجرت والے اس دیس کی حفاظت رہے یہاں کے لوگ عیسائ اور قادیانی مشنری کے شر سے محفوظ رہیں اور رب قدیر ہمیں صحابہ کرام اور اکابرین اسلام کے نورانی مشن کا سچا اور مخلص سپاہی بنائے۔
آمین
احقر العباد
عبدالرحمن قادری
ملاوی افریقہ
27-09-2024

