علماء کا یوم ولادت🔺ایک نیا ٹرینڈ
اس پر فتن دور میں اہلسنت میں ایک نیا ٹرینڈ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔۔۔وہ ہے مشہور شخصیات کا یوم ولادت منانا۔ اس میں جو باتیں نظر آئ ہیں وہ لمحہ فکریہ ہیں :
▪️علماء اور ان کے ماننے والوں میں باہم مقابلہ
▪️اپنے پیر صاحب یا مخصوص عالم دین یا نعت خواں کی ولادت کے دن پورے دن یوم ولادت مبارک کی پوسٹ شئیر کرتے رہنا
▪️بعض پیر صاحبان کا اپنی موجودگی میں اپنے مریدین سے اپنے فضائل اور منقبتیں سننا
▪️اب پیران عظام کی موجودگی میں ان کے بیٹوں / داماد / خلیفہ / تنظیمی ذمہ دار کا یوم ولادت منایا جانا
▪️بعض علماء کا سال میں دو دفعہ یوم ولادت منایا جانا, عیسوی اعتبار سے پھر ہجری اعتبار سے
▪️ولادت کے دن مسجد / خانقاہ میں چراغاں اور محافل کا انعقاد۔ بعض جگہ یہ اخراجات لاکھوں اور بعض جگہ کروڑوں سے تجاوز کرچکے ہیں
🚫 یہ ہم کس طرف جارہے ہیں ‼️
شخصیت پرستی اور خود پسندی اور باہم مقابلہ کا ایسا رواج پڑگیا کہ مریدین کو خلفائے اربعہ رضوان الله علیھم اجمعین کا یوم ولادت نہ معلوم ہے نہ کبھی منایا۔۔۔مگر پیر صاحب کا یوم ولادت بنانا اب لازمی ہوچکا ہے ۔۔پیر صاحب بھی جانتے ہیں مگر لوگوں سے اپنی تعریف اپنے قصیدے۔۔اپنی منقبت سننے کے چسکا سا لگ گیا ہے ۔۔اگر احادیث اور کتب تصوف کا مطالعہ کیا جائے تو اس کو منع کیا گیا ہے۔۔
ماضی قریب میں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ اپنے مریدین کو منع فرماتے کہ ہم صرف سرکار کریم صلی الله عليه وسلم کا یوم ولادت مانتے ہیں اور مناتے رہیں گے۔ مہربانی کرکے جو میرا مرید ہے میرا یوم ولادت منانے سے سے دور رہے۔۔مرد حق کے وصال بعد ہر سال دیکھا دیکھی ٹرینڈ بڑھ گیا۔
تقریباً ہر خانقاہ, ہر پیر, ہر عالم اسی طرف جاریا ہے اور اس کو. معلوم بھی ہے مگر وہ خاموش ہے۔۔آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جاتی ہے ۔میسجز چلائے جاتے ہیں۔۔۔ان میں سے کچھ نام نیچے ہوسٹ میں شئیر کردیتا ہوں
علماء سے گذارش ہے مریدین کو انبیائے کرام, صحابہ کرام, اولیائے کاملین کی تعلیمات سے آراستہ کریں ۔انھوں سلوک کی منازل طے کرائیں۔۔ان کے یوم وصال میں ایصال ثواب کیجئے
آپ اندازہ نہیں کرپارہے کہ ہم آنے والی نسل کو کس مشکل میں ڈالے جارہے ہیں۔۔نوجوان پڑھا لکھا فرد ہم سے دور ہورہا ہے اور دور ہوجائے گا۔۔ذمہ دار آپ ہونگے
ہاتھ 🙏جوڑ کر عرض ہے خدارا اس سلسلے کو اپنی زندگی میں ہی بند کروادیں۔۔۔
اگر بند نہیں کرواسکتے تو ایک احسان کردیں
ایک ایسا کلینڈر بنادیں جس میں خلفائے اربعہ اور مشہور صحابہ کرام کا یوم ولادت ہو جمیع اکابرین اولیاء کا یوم ولادت ہو ۔۔۔‼️یہ احسان کرنے سے پہلے سوچ لیجئے گا عرس کا کیلینڈر موجود ہے اور افسوس بھی کیجئے گا کہ ہم نے اور ہمارے مریدین نے سیدنا صدیق اکبر, سیدنا فاروق اعظم, سیدنا عثمان غنی رضوان الله اجمعین کا تو یوم ولادت نہیں منایا مگر اپنے یوم
ولادت مناتے ہیں اور اس کی محفل کی صدارت بھی کرتے ہیں ‼️
نباض قوم اقبال نے ایسے ہی لوگوں کیلئے کہا تھا
حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ اُمّت روایات میں کھو گئی
لُبھاتا ہے دل کو کلامِ خطیب
مگر لذّتِ شوق سے بے نصیب!
وہ صُوفی کہ تھا خدمتِ حق میں مرد
محبّت میں یکتا، حمِیّت میں فرد
عَجم کے خیالات میں کھو گیا
یہ سالک مقامات میں کھو گیا
بُجھی عشق کی آگ، اندھیر ہے
مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہے
تیرا ہمدرد تیرا مخلص
غوث و خواجہ و رضا کا دیوانہ
عبدالرحمن قادری
نوٹ : امت کی خیر خواہی کی نیت سے کچھ لوگ شئیر کرنے میں اپنا نام نیچے ڈال دیتے ہیں اس دروغ گوئی اور نئے ٹرینڈ کو بھی اب چھوڑدیں

