پڑھتا جا روتا جا
*افریقی ممالک اور پانی کو ترستی قومیں*
افریقی ممالک میں ڈیڑھ ارب کے قریب آبادی پہنچ چکی ہے۔ یونیسیف کے محتاط اعداد و شمار کے مطابق:
🛑41 کروڑ 80 لاکھ افراد پینے کے پانی کی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔
🛑77 کروڑ 90 لاکھ افراد بنیادی صفائی کی ضرورت اور سہولیات سے محروم ہیں ۔جن میں سے 20 کروڑ 80 لاکھ کھلے آسمان کے نیچے قضائے حاجت کرتے ہیں۔
🏫ہزارہا اسکولوں میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچے وہاں جاتے نہیں ۔۔اسلام میں طہارت کو بہت اہمیت دی گئ ۔مذکورہ اعداد و شمار کے تناظر میں آپ غور کریں کہ خواتین کو کس قدر دشواری ہوتی ہوگی اور اصل بات یہ ہے کہ جن غیر مسلم اداروں میں پانی اور استنجا کی بنیادی ضروریات ہونگیں تو ان آبادیوں کے مسلمان خاندانوں کے لئے کیا آزمائش ہوتی ہوگی !! اور اب تک کیا تباہی ہوچکی ہے اور ہوگی آپ اندازہ کرسکتے ہیں اگر تھوڑا سا غور کریں۔۔
پھر میرے مشاہدے سے گذرا، عورتوں کا سر پر بالٹیاں اٹھائیں، جھاڑیوں سے گذرتے ہوئے کئ میل روزانہ ننگے پاؤں جانا تاکہ ایک دن کا پانی بھر لیا جائے !!
ایک طرف ہمارے پاس باتھ روم ٹب، نہانے میں گرم پانی اور گھر موجود سینکڑوں سہولیات ۔ اور دوسری طرف یہ محشر سے پہلے محشر
اس لئے جہاں تک ممکن ہو اپنے ارد گرد تعمیراتی سماجی ملی قومی کام کرتے رہئے۔۔آپ کے ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے بعد دیگر غریب ممالک کا رخ کیجیے ۔
میں تو یہ کہتا ہوں :
ٹھنڈے مشروب پینے میں وہ چاشنی نہیں جو غریب کو پانی پلانے کے بعد مسکراہٹ دیکھنے میں ہے
🙏میرا یہ میسج سینکڑوں واٹس اپ گروپوں میں جائے گا۔ ان گروپ ایڈمنز اور ممبران سے بھی ہاتھ جوڑ کر عرض ہے کہ کب تک سیاسی خود ساختہ ارسطوانہ تبصرے ، تفریحی چٹکلے اور لطیفے چلیں گے ۔ ایک مذہبی گروپ کو سرسری دیکھا کہ شاید کسی اہم مسئلے پر گفتگو ہورہی ہو تو معلوم ہوا کہ سیاسی چہ میگوئیاں، ایک دوسرے پر تہمتیں اور پھر دوسری شادی کی اہمیت اور ضرورت پر دلائل اور تبادلے ۔۔
الامان۔۔!!
امید ہے کہ میرا مافی الضمیر مجھ کمزور اور مسکین کی فلاپی سے آپ کی ہارڈ ڈسک میں منتقل ہوا ہوگا اور ہم پہلے سے زیادہ تعمیراتی کام کی طرف جائیں گے۔
ملّت کے ساتھ رابطۂ استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ بہار رکھ
تیرا مخلص اور ہمدرد
عبدالرحمن قادری
Read and cry
Water crisis in Africa
Many people in African countries don’t have access to clean water.
Be grateful to Allah’s Blessing upon you especially when you have easy access to excessive water for yourself and your dependants.
Don’t forget your poor brothers and sisters especially when you enjoy cold water.
Try to assist someone in your surroundings.
As per UNICEF report:
⭕On the continent, 418 million people still lack even a basic level of drinking water service,
🚫779 million lack basic sanitation services (including 208 million who still practice open defecation) and
🚫839 million still lack basic hygiene services.
🏫Many schools don’t have toilets. Islam focus highly on cleanliness. Based on above figures, you can realize what effect it would have made on females.
✍️Mufti Abdul Rehman Qadri

