🕌مسجد اور غمگین دل💔
ویڈیو دیکھ کر رونے کی اجازت ہے 😭😭
ملاوی 🇲🇼وسطی افریقہ کے ایک شہر زومبا کے ایک گاؤں سے شیخ ایمان میرے پاس آئے ۔۔انھوں نے مقامی مدرسے سے 7 سال تعلیم حاصل کی ہے۔۔کہنے لگے میرے گاؤں میں 400 کے قریب مسلمان ہیں۔۔200 پچھلے ایک سال میں شامل ہوئے ہیں۔۔لیکن افسوس ہمارے پاس مسجد نہیں ۔۔۔صرف بانس اور لکڑیاں لگا کر ہم نے مسجد بنادی ہے۔۔۔آپ ہماری مدد کریں ۔۔۔
اس نے مجھے ویڈیو اور تصاویر دکھائیں ۔۔یہ میری تبلیغ کے کٹھن اور تکلیف دہ دنوں میں سے ایک تھا💔 ۔۔۔۔۔آپ خود ویڈیو 📹 دیکھیں ۔۔۔میں نے انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک بھائ سے رابطہ کیا جو زومبا شہر ہی میں رہتے ہیں۔۔۔۔ان کو ویڈیو بھیجی اور اس شیخ اور مسجد کے حوالے سے انکوائری کرنے کا کہا۔۔۔۔
اسی دن انھوں نے مجھے کنفرم کردیا۔۔۔۔۔کہ واقعی مسجد اسی طرح بنی ہوئ ہے۔۔۔۔۔
آج لاکھوں کروڑوں روپے کے صدقات خیرات کرنے والے ہیں۔۔۔۔عالیشان محل 🏠🏡 میں رہنے والے بھی ہیں۔۔۔بلکہ اس ملک میں کئ ایسے مسلمان سرمایہ دار ہیں جن کے اربوں کا بزنس🏯 ہے، گھر میں ایک درجن کے قریب گاڑیاں ہیں 🚘🚗🚙 لیکن دل رنجیدہ ہوتا ہے کہ اکثر گاؤں دیہاتوں میں کوئ پوچھنے والا نہیں ۔۔۔۔۔چلو صابن 🧼نہیں تھا۔۔۔مانا پانی 🚰 دور سے لانا پڑتا تھا۔۔۔یہ بھی برداشت کرلیا کہ واش روم بھی نہیں ۔۔۔۔۔مگر یہ کیسے ضبط کرلوں کہ مسجد ہی نہیں ۔۔۔صرف بانس اور لکڑیوں 🪵کی مسجد ہے۔۔پورے گاؤں میں۔۔۔۔۔
اپنے لئے کارپیٹ، واٹرکولر، ہیٹر، ائیر کنڈیشن ,ماربل، صابن، شامپو، ٹشو، گرما گرم پانی ۔۔کارپوریٹ گیزر۔۔۔اور اب مسجد کے اندر لفٹ بھی …اور دوسری طرف خستہ حالی، زبوں حالی۔۔۔۔۔🥲🥲
میں یہی کہتا ہوں۔۔ایشیا اور افریقہ کے دیہاتوں کے لئے۔۔۔۔ کہ کاش شہروں میں سے ایک خاندان، ایک گاؤں کا یا ایک مسجد ہی کا کفیل بن جائے۔۔۔۔۔تاکہ غریب مسلمان سکون سے عبادت کرسکیں اور اپنے دینی فریضے کو خوشدلی اور سکون سے ادا کرلیں۔۔۔۔۔۔۔
مجھ غریب الوطن نے ایک مقامی ارب پتی کو فون 📱کیا۔۔اس نے کہا بعد میں بتائیں گے۔۔۔۔ایک بڑے سرمایہ دار سے رابطہ کیا۔۔۔انھوں نے کچھ امید دلائی ہے ایک ماہ کے بعد بتائیں گے۔۔۔۔دونوں نیک دل ہیں۔۔۔۔دیکھیں۔۔۔۔۔۔امید پر دنیا قائم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمت مرداں مدد خدا۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا بھی پکا ارادہ ہے ان شاءالله ان غریبوں کی یہ دلی خواہش ضرور پوری کریں گے اور ایک خوبصورت مسجد تعمیر کریں گے ان شاءالله ۔۔۔۔
مفتی عبدالرحمن قادری
ملاوی، افریقہ
21 ذوالحجہ 1442ھ

