Articles

ملاوی کے ملک میں سینکڑوں مساجد میں مقامی امام اور خطیب

واعظِ قوم کی وہ پختہ خیالی نہ رہی ۔۔۔۔۔

اقبال کی یہ بات اب کڑوی حقیقت ہے۔۔۔‼️

ملاوی 🇲🇼کے ملک میں سینکڑوں مساجد میں مقامی امام اور خطیب

⛔مقامی زبان میں تقریر کے بعد عربی خطبہ آدھے گھنٹے تک کا دیتے ہیں

⛔اس کی وجہ کہ جہاں سے خطبے کی کتاب ملی ۔۔۔اس میں بہت طویل خطبے ہیں

⛔اس کی عربی نہایت ہی مشکل ۔۔عالم کورس میں دیوان متنبی اور مطول جیسی مشکل کتابوں کا طالب علم ہو تو پڑھ لے اور یہاں تو عموما مقامی ائمہ کرام نے بمشکل دو سال امامت کورس کیا ہوتا ہے۔۔

⛔عموما خطباء کو معلوم ہی نہیں کہ خطبہ میں کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔یہ زبوں حالی تو پاکستان🇵🇰 میں بھی میں نے دیکھی ہے کہ

عربی خطبہ میں اعراب کی بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔۔۔ان کو معلوم ہی نہیں کہ خطبہ کا کیا ترجمہ ہے‼️

مذکورہ بالا ویڈیو میں ایک مقامی امام جس نے مدرسہ سے دو سال تربیت حاصل کی ہے۔۔۔گذشتہ ” آٹھ سال” سے کچھ مدرسوں کی نگرانی کررہے ہیں۔۔۔جمعہ کی خطابت بھی کر رہے ہیں ۔۔۔ان کا بھی یہی حال تھا۔۔۔ اٹک اٹک کر آدھے گھنٹہ کا خطبہ اور سمجھ کچھ نہیں آیا

اب ایک ماہ کی کلاسز کے بعد کافی بہتری ہے:

🔹خطبات رضویہ سے مختصر خطبہ ان کو یاد کرایا ہے

🔹اعراب کی درستگی کی کوشش کی ہے

🔹خطبہ کا ترجمہ اور تشریح بھی سمجھ آگئ ہے

🔹بھرپور ذہن سازی کی ہے۔

🔹آئندہ مختلف عنوانات پر مختصر اور اہم خطبوں کی تیاری کرائ جائے گی۔۔

تاکہ جمعہ کا خطبہ صرف رسم نہ ہو ۔۔۔ایک پر اثر پیغام ہو ۔۔ عموماً عوام کو عربی مختصر خطبہ سمجھ نہیں آتا مگر کم از کم خطبہ ایسا ہو کہ اس کا وقار تو مجروح نہ ہو۔۔۔

🤝میرا کئ سالوں سے یہ طریقہ ہے کہ :

🟢جس موضوع پر جمعہ میں تقریر کی۔۔اردو انگریزی میں۔۔۔اسی موضوع پر عربی میں خطبہ دیا اور اس موضوع کی آیتیں نماز جمعه میں تلاوت کیں۔۔۔۔

🟢خطبہ پر اعتماد انداز میں ۔۔عربی لب و لہجے میں

🟢سب سے بڑھ کر زبانی۔

الحمد للہ۔۔مقصد دین کی سرفرازی و بلندی اور مساجد اور خطباء کا عوام میں مثبت تاثر positive image قائم کرنا ہے۔۔۔

💎وہ صدف کیا کہ جو قطرے کو گْہرکر نہ کرسکے

تیرا مخلص اور ہمدرد،

عبدالرحمن قادری

25 جمادی الاخری 1441

Views: 3
keyboard_arrow_up