Articles

پڑھتے جائیں روتے جائیں

تصویر میں میرے ساتھ جو شخص موجود ہے اس کی عمر 61 سال ہے۔اس کا نام طیب ہے۔ مگر یہ عیسائ مذہب سے تعلق رکھتا ہے ۔

میں نے پوچھا تمھارا نام تو مسلمانوں والا ہے ! ۔اس نے کہا میرے والد مسلمان ہیں مگر والدہ کرسچن ہیں ۔

جس کی وجہ سے ہم سب بھائ بہن عیسائ ہیں ۔

میں نے حسب عادت بات چیت کے بعد اسے اسلام کی دعوت دی تو معلوم ہوا:

⭕گو کہ یہ ایک جگہ ملازمت کرتا ہے مگر یہ عیسائ مذہب کا pastor پادری ہے.

⭕اس کی نگرانی اور ماتحت دو ہزار عیسائ پیروکار followers ہونگے۔

⭕میں نے مخلتف موضوعات پر بات اٹھائ مگر وہ ہر بات کا جواب گھمادیتا اور کہتا کہ سارے مذاہب ایک ہی ہیں۔۔ سب مخلوق کو ہم son of God کہہ سکتے ہیں ۔اور بھی کچھ باتیں کیں۔

میں نے پھر آنے کی دعوت دی ہے، اور وہ وقت نکال کر آئے گا۔ آپ دعا کریں الله تعالیٰ انھیں ہدایت عطا کرے۔

میں عرض یہ کرنا چاہتا ہوں :

📌 عیسائ عورت سے نکاح کرنے کا نقصان آپ دیکھ لیں ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہے، اس خاتون کی وجہ سے اس کی تمام اولاد ہی نہیں بلکہ آنے والی سب نسل جو مسلمان ہوسکتی تھیں مگر اب سب عیسائ ہیں۔ کوئ ولی، پیر، رہبر ، مخلص مل گیا ان کو تو ٹھیک ورنہ الله ہی بہتر جانے قیامت تک اس نسل کا کیا بنے گا۔۔۔

📌 افریقہ اور غریب ممالک میں تبلیغ چھوڑدینے کا نقصان یہ ہوا کہ لوگوں میں اسلامی اقدار ختم ہوتی چلی گئیں ۔ inter marriages یعنی عیسائیوں اور مسلمانوں میں نکاح بڑھ گئے ۔۔گو کہ اس کی اجازت ملتی ہے مگر جو شرائط اور طریقہ کار تھا اس پر توجہ نہ کی نہ مخلص مبلغین کی جماعت ۔۔۔جو ان مسلمان آبادیوں میں آکر اسلاف کی یاد کو تازہ کریں۔ اگر ہر عالم کینیڈا 🇨🇦، گرین کارڈ 🇺🇸 اور برطانیہ 🇬🇧 کے خواب دیکھے گا تو براعظم افریقہ کے 54 ممالک کا کیا بنے گا !!

اب حال دل 💔آپ سے کیا بیان کروں ۔۔بس اتنا کہہ رہا ہوں یہ ایک طیب نہیں ایسے ہزاروں طیب ، موسی اور احمد ہیں جن کا مذہب اب عیسائ ہے۔

اس کی ایک وجہ اس نے یہ کہی آپ لوگ قرآن عربی میں پڑھتے ہیں مگر سمجھتے نہیں ۔میں نے اسے دعوت دی آپ آئیں ہم آپ کو قرآن دیں گے آپ اس کا مطالعہ کریں، حقیقت آشکارا ہوجائے گی۔

ہدایت کی دعا تو اس کیلئے ہوگی مگر ہمارے لئے بھی وقت دعا ہے کاش ہم اس سچے مذہب کے داعی بن جائیں، ہمارے وہ بھائ اور بہن جو کفر کی طرف چلے گئے یا جاسکتے ہیں۔۔ان کی ہدایت کا ذریعہ بن جائیں۔ وہ وقت آپ کے بخت کی “معراج” ہوگی۔

آمین

آپ کا ہمدرد

🖊️ مفتی عبدالرحمن قادری

ملاوی، 🇲🇼 وسطی افریقہ

27 رجب 1442ھ

Views: 0
keyboard_arrow_up