▪پاؤں میں چپل نہیں
▪کپڑے کئ دنوں سے بدلے نہیں
▪کئ ہفتوں سے مکئ 🌽بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائ۔۔
▪گھر میں نہ چولھا نہ بجلی نہ گیس
▪اسکول آج تک گیا نہیں
📜کوئ دین پڑھانے آج تک ان غریبوں کو آیا نہیں ۔۔۔
📙مگر دین سیکھنے کا جذبہ ایسا کہ گھنٹوں بٹھا کر پڑھاتے رہو۔۔دلچسپی سے پڑھتا رہے گا۔۔۔نہ کلاس میں شور ہے نہ کوئ شرارت۔۔چہرے پر غربت و افلاس مگر پھر بھی صبر و خوشی اور آنکھوں 👀 میں ایک عجیب سی چمک۔۔
⏳میں نے دس منٹ ایک حدیث پاک پر لیکچر دیا ۔۔۔۔ان کا شوق ایسا ہے کہ ہر ایک کو وہ حدیث سمجھ بھی آگئ اور سمجھانے کی صلاحیت بھی۔۔۔۔
کیا معلوم انھی میں سے کوئ آگے دین کا بہت بڑا عالم دین بن جائے
”کہ اللہ تعالیٰ جس سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے”.
علم امیروں کی یہ میراث نہیں یہ اللہ کی عطا ہے ۔۔بس سکھانے والا مخلص اور با عمل ہو۔۔سیکھنے والا با ادب ہو۔
بس شمع سے شمع جلتی رہی ۔۔پیاسے علم و عمل سے سیراب ہوتے رہیں اور دنیا سے جہالت و غربت و نفرت کے اندھیرے مٹ جائیں۔۔اور کاش کوئ بزنس کلاس 🛩 کا صحت مند امیر 💰مسافر ان غریبوں کا بھی سہارا بن جائے۔۔
✒مفتی عبدالرحمن قادری
13 ذوالحجہ 1440ھ

