عید کے اعلان یا 30 دن مکمل کرنے پر دو طرح کے سوالات مارکٹ میں تھے ۔۔۔
1) سعودی کے ساتھ عید ہوسکتی ہے یا نہیں؟
2) ٹیلی وژن اور فون پر خبر قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
اب پاکستان 🇵🇰 میں کل رات کے بعد پیش ہے نیا زمانہ نئے فتنے یا الجھنیں۔۔۔۔۔۔
1) ہم حکومتی رؤیت اعلان سے مکمل مطمئن ہیں اور اس کو تسلیم کرتے ہیں۔۔۔ جمعرات کو عید کرینگے
2) ہم حکومتی رؤیت اعلان کو تسلیم ❌ نہیں کرتے ہیں۔۔۔ جمعہ کو عید کرینگے
3) ہم حکومتی رؤیت اعلان کو تسلیم کرتے ہیں۔۔۔جمعرات کو عید کرینگے مگر ہم مطمئن نہیں ہیں ایک روزہ قضا کرنا لازم اور ایک دن کا اعتکاف بھی لازم ہے
4) ہم حکومتی رؤیت اعلان کو تسلیم کرتے ہیں۔۔۔جمعرات کو عید کرینگے مگر اس حکومتی اعلان میں تیکنیکی خرابیاں ہیں۔۔۔۔۔۔اس کے باوجود ایک روزہ اور ایک دن کا اعتکاف قضا کرنے کی حاجت نہیں۔۔
5) ہم حکومتی رؤیت اعلان کے مطابق جمعرات کو عید کرینگے مگر روزہ اور اعتکاف قضا کرنے میں ابھی علماء کی اتفاق رائے کا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔۔
➖رؤیت ہلال کمیٹی میں اپنے مسلک کا نمائندہ ہونے کے باوجود روزہ قضا کرنے کا اعلان کیا غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر اخلاقی نہیں ❓
➖کیا ہر مفتی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ رؤیت ہلال کمیٹی کے اعلان پر ویڈیو، آڈیو اور تحریر کے ذریعے عوام کو انتشار میں ڈالے❓
➖اعلان کو غیر شرعی مان کر عید الفطر کی نماز پڑھانا کیسا ❓
➖عید کی نماز پڑھاتے ہوئے روزہ قضا کرنے کا حکم دینا کیسا یعنی رمضان میں عید کی نماز ۔۔۔❓
➖حکومتی رؤیت ہلال کے فیصلے سے مطمئن نہ ہونے کے باوجود بھی اس حکومتی عہدے پر قائم رہنا کیسا ❓
➖بطور مفتی شہادت کی معلومات اور جانچ پڑتال کے بغیر مرکزی رؤیت ہلال کے فیصلے کو رد کرنا کیسا❓
➖ایک ہی مسلک کے علماء کا مخلتف جگہوں پر اجلاس کر کے مختلف رائے دے کر عوام کو منتشر کرنا ❓
➖وسائل ہوتے ہوئے بھی ایک متفقہ لائحہ عمل / میکنزم نہ بنانا کیسا ❓
➖ کیا اسلامی تاریخ سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے.. کہ عالم دین، مفتی اور قاضی کو پتا ہو کہ چاند کا اعلان درست نہیں ۔۔پھر بھی اس نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی ہو❓❓
یہ سوالات مارکٹ میں گردش کررہے ہیں ۔۔۔میں نے من و عن جمع کردیے ۔۔۔۔اس گردش میں دوران عید بھی لوگ گردش میں رہے۔۔۔علمائے کرام عید بھی کر رہے ہیں ۔۔۔حکومت کے مطابق۔۔۔۔ اور اس کو گالیاں بھی دے رہے ہیں۔۔۔عید مبارک اور گلے ملنے پر ہچکچا بھی رہے ہیں ۔۔۔۔۔
میں سمجھا تھا یہ تھرڈ ایمپائر کی سازش ہے ۔۔!! لگتا ہے اب عید بھی import ہو گی، غیروں کے اشاروں پر ہوگی۔۔۔۔
مجھ کو تو گلہ تجھ سے ہے یورپ سے نہیں ہے ‼️
تیرا مخلص اور ہمدرد
مفتی عبدالرحمن قادری

