نکاح طلاق
BROWSE COLLECTION114 آڈیوز
←بیوی کا وقتِ نکاح اسلام قبول کرنا اورشادی کے بعد اسلام کے منافی عمل کرنا۔
←میں disableہوں، میرے والدین کہتے ہیں کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرے گا، براہِ کرم اپنی رائے دیجیے۔
←میرے شوہر نے پچھلے دو سالوں سے میری اور میرے بچوں کی کوئی خبر نہیں لی اور وہ ہمارے حقوق بھی پورے نہیں کرتا ہے کیا مجھے اس سے طلاق لینی چاہیے ؟؟
←وہ کون سی شرائط ہیں جن کی بنا پر مسلم اور غیر مسلم میں نکاح ممکن ہے ؟؟
←میں اپنی خالہ کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، جب اس کی عمر ڈیڑھ سال تھی اس نے میری والدہ کا دودہ پیا تھا، اس ایک بار کے علاوہ اس نے دوبارہ کبھی بھی میری والدہ کا دودھ نہیں پیا تھا، میں نے سنا اور پڑھا ہے کہ ایک بار دودھ پینے سے رضایت ثابت نہیں ہوتی، کیا میری خالہ کی لڑکی سے میرا نکاح جائز ہو گا ؟؟
←میں نے ایک شیعہ لڑکی سے شادی کی جو کہ اب سنّی ہے، کسی نے کہا کہ ہم شیعہ لڑکی سے شادی نہیں کر سکتے اور اگر کر بھی لی جائے تو وہ قابلِ قبول نہیں ہو گی اور زنا کے مترادف ہو گی(جنہوں نے یہ کہا وہ مولانا بریلی شریف سے آئے تھے)، اس سے متعلق کچھ بتائیے۔
←اگر شوہر نان نفقہ نہ دے تو کیا شادی برقرار رہے گی ؟؟
←کیا بیو ی نکاح کے وقت کوئی بھی شرط رکھ سکتی ہے مثلاًبیوی شوہر سے کہے کہ وہ دوسری شادی نہیں کر سکتا اور اگر شوہر کو دوسری شادی کرنی ہو تو وہ طلاق کا حق بیوی کو تفویض کردے، کیا اس طرح کی شرائط درست ہیں ؟؟
←2۔ کیا انٹرنیٹ پرنکاح درست ہے ؟؟
←قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک شخص نے اپنا اور اپنے والد کا نام تبدیل کر دیااور اب تمام دستاویزات پر یہی نام ہے، اب وہ نکاح کرنا چاہتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا غلط نام سے نکاح ہو جائے گا؟؟
←2۔ کیا اسلام میں پسند(محبت) کی شادی کی گنجائش ہے ؟؟
←3۔ کیا غیر سیّد کا نکاح سیّد لڑکی سے ہو سکتا ہے؟
←2۔ لڑکی کو منگنی سے لے کر شادی تک کا عرصہ کس طرح گزارنا چاھیئے ؟؟
←میں اپنے شوہر سے پچھلے تین مہینوں سے علیحدہ ہوں اور میرا اِن سے کوئی تعلق نہیں ہے،1۔ کیا طلاق واقع ہوگئی یا مجھے ان سے طلاق لینی ہو گی؟؟
←بحث کے دوران میں نے تین مرتبہ لفظِ طلاق کہا، نہ ہی میں نے یہ کہا کہ میں طلاق دیتا ہوں اور نہ ہی میرا اپنی بیوی کی طرف کوئی اشارہ تھاجب کہ اُس وقت مجھ پر دوائیوں کا بھی اثر تھا، کیا ہمارا نکاح قائم ہے ؟؟
←میری عمر سترہ سال ہے اور میرے والدین زبردستی میری شادی کسی رشتہ دار سے کروانا چاہتے ہیں جبکہ وہ لڑکا صحیح عادتوں کا نہیں ہے، میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔ براہِ مہربانی بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟؟
←کیا ٹیلیفون پر نکاح شرعاً منع ہے ؟؟
←2۔ اگر کوئی شخص ذہنی پریشانی اور الجھن کے دوران بیوی سے یہ کہے کہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے(نیّت طلاق کی نہ ہو) تو کیا طلاق ہو جائے گی؟؟ (جبکہ اس سے مراد یہ ہو کہ جب تک میں پریشان ہوں، میرے سے دور رہو اور بات نہ کرو)۔
←1۔ کیا کفریہ کلمات کہنے سے نکاح فاسد ہوجائے گا اور تجدیدِ نکاح ضروری ہے؟؟ اور اس کا مہر کیا ہو گا؟؟ 2۔ تجدیدِ نکاح کے وقت اگر عورت نکاح سے انکار کردے یا نکاح کے دوران قبول کرنے سے انکار کردے تو حکمِ شرع کیا ہے ؟؟
←والدین کے رضا مندی کے خلاف کسی دوسرے مذہب کی لڑکی کو مسلمان کر کے اس سے شادی کر سکتے ہیں ؟؟
←2۔ کیا وہ دوسری شادی کرسکتا ہے ؟؟
←طلاق سے متعلق
←میں 9پاروں کا حافظ ہوں، ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، وہ لڑکی حافظہ اور قاریہ بھی ہے آج تک میں نے اس لڑکی کو نہیں دیکھا، میرے گھر والے رضامند نہیں ہیں میں چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں تعلیماتِ اسلام کے مطابق عمل کروں، براہِ کرم یہ بتائیے کہ اسلام کی رو سے میرے حقوق کیا ہیں اور اپنے والدین کو کس طرح قائل کروں ؟؟
←میرے بھائی نے ایک عرصہ قبل ایک بچہ گود لیا تھا جس کی حال میں شادی ہوئی ہے، نکاح میں اس لڑکے کے نام کے ساتھ میرے بھائی کا نام لیا گیا (یعنی سلمان بن رشید ۔ نکاح قبول ہے ؟؟)،رشید میرے بھائی کا نام ہے، کیا نکاح ہو گیا ؟؟
←1۔ ایک گونگے ، بہرے شخص کے چچا نے طلاق نامہ لکھ کر اُس گونگے، بہرے شخص سے انگوٹھا لگوا لیا۔ اس پر تین طلاقیں لکھی ہوئی تھیں اور گونگے شخص کے مطابق میں نے ایک طلاق دی ہے۔ یاد رہے کہ نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی نہیں ہوئی ہے، حکمِ شرع کیا ہے؟؟
←میں نے ایک لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی بعد میں اس کے گھر والوں نے زبردستی مجھ سے طلاق کے کاغذات پر دستخط لے لئے، کیا طلاق واقع ہو گئی؟؟
←اگر بیوی معمولی تنازعات پر طلاق مانگے تو کیا نکاح برقرار رہتا ہے ؟؟
←ایک نشست میں دی گئی تین طلاقیں تین ہونگی یا ایک ؟؟ حضرت عبدﷲ ابنِ عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت رقانہ رضی ﷲ عنہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی بیوی کو طلاق دینے کا رسول ﷲ ﷺ سے ذکر کیا، حضور ﷺ نے فرمایا”تم نے ایک ہی نشست میں طلاق دی “انہوں نے عرض کیا “ہاں”، حضور ﷺ نے فرمایا کہ ایک ہی طلاق واقع ہوئی۔ اسی طرح مشہور حنفی اسکالر، ہندوستان کے مولانا عبدالحئی لکھنوی کا بھی ہی مؤقف ہے اور امام ابو داؤد زہری کا بھی یہی مذہب ہے اور امام شوکانی نے حضرت ابو موسٰی اشعری کی روایت کی روشنی میں یہی فتوٰی دیا کہ ایک نشست میں “تین”طلاقیں “ایک”ہی ہونگیں اور مولانا انور شاہ کشمیری کا بھی یہی مؤقف ہے، براہِ کرم تفصیلاً بتائیں۔
←1۔سات سال پہلے میری بہن کی شادی ہوئی تھی، میاں بیوی دونوں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے، انکے دو بچّے ہیں، میری بہن نے ایک بار اپنے شوہر سے کہا کہ تم میرے بھائی جیسے ہو، اس متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟؟
←کیا سیّد لڑکی کا نکاح غیر سیّد لڑکے سے ہو سکتا ہے ؟؟

