Zikr o Azkar

شجرہ قادریہ رضویہ

مزید تفصیل

شجرہ قادریہ رضویہ

یا الٰہی رحم فرما مصطفےٰ کے واسطے

یارسول اللہ کرم کیجئے خداکے واسطے

مشکلیں حل کر شہِ مشکل کشا کے واسطے

کر بلائیں رد شہیدِ کر بلا کے واسطے

سیدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے

علمِ حق دے باقرِ علم ِ ہدیٰ کے واسطے

صدقِ صادق کا تصدق صادق الاسلام کر

بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے

بہرِ معروف و سری معروف دے بےخود سری

جندِ حق میں گن جنیدِ باصفا کے واسطے

بہرِ شبلی شیرِ حق دنیا کے کتوں سے بچا

ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے

بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد

بوالحسن اور بوسعیدِ سعدِ زا کے واسطے

قادری کر، قادری رکھ، قادریوں میں اٹھا

قدرِ عبدالقادر ِ قدرت نما کے واسطے

احسن اللہ لھم رزقاً سے دے رزقِ حسن

بندہء رزاق تاج الاصفیاء کے واسطے

نصرابی صالح کا صدقہ، صالح و منصور رکھ

دے حیاتِ دیں محیِ جاں فزا کے واسطے

طورِ عرفان و علو و حمد و حسنیٰ و بہا

دے علی ،موسیٰ ،حسن، احمد، بہا کے واسطے

بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر

بھیک دے داتا بھکاری بادشاہ کے واسطے

خانہء دل کو ضیاء دے روئے ایماں کو جمال

شہ ضیاء مولیٰ جمال الاولیاء کے واسطے

دے محمد کے لئے روزی، کر احمد کے لئے

         خوانِ فضل اللہ سے حصہ گدا کے واسطے

دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے

عشق ِ حق دے عشقی عشقِ انتما کے واسطے

حبِ اہل ِ بیت دے آل ِ محمد کے لئے

کر شہید ِ عشق حمزہ پیشوا کے واسطے

دل کو اچھا، تن کو ستھرا ، جان کو پرنور کر

اچھے پیارے شمسِ دیں بدرالعلیٰ کے واسطے

دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر

حضرت ِ آل ِ رسول ِ مقتدا کے واسطے

نورِ جان و نورِ ایماں، نورِ قبرو حشر دے

بوالحسینِ احمدِ نوری لقا کے واسطے

کرعطا احمد رضا احمد ِ مرسل مجھے

میرے مولیٰ حضرتِ احمد رضا کے واسطے

حامد ِ محمود اور حمادِ احمد کر مجھے

میرے مولیٰ حضرتِ حامد رضا کے واسطے

سایہء جملہ مشائخ یا خدا ہم پر رہے

رحم فرما آل ِ رحماں مصطفیٰ کے واسطے

بہر ِ ابراہیم بھی لطف ِ عطائے خاص ہو

نور کی سرکار سے حصہ گدا کے واسطے

اے خدا اختر رضا کو چرخ پر اسلام کے

رکھ درخشاں ہر گھٹری اپنی رضا کے واسطے

صدقہ ان اعیاں کا دے چھ عین  عزوعلم و عمل

عفو عرفان عافیت مجھ بے نوا کے واسطے

keyboard_arrow_up