مصیبت سے چھٹکارے کی دعا

لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

(اے اللہ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا)

بخشش طلب کرنے کی دعا

رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَاوَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَاوَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم ضرور خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

رزق کی بہتری کے لیے دعا

رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

اے میرے رب! جو کچھ تو مجھ پر نازل کرے، میں اس کا محتاج ہوں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھتےوقت کی دعائیں

ماہ رمضان کا چاند دیکھے بلکہ بعض علماءنے تو ہلال رمضان کا دیکھنا واجب قرار دیا ہے۔جب ہلال رمضان دیکھے تو اس کی طرف اشارہ نہ کرے لیکن قبلہ رخ ہو کر ہاتھوں کو بلند کرے اور ہلال سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہے 


رَبِّی وَرَبُّکَ اللہُ رَبُّ الْعالَمِینَ اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنا بِالْاَمْنِ وَالْاِیمانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلامِ وَالْمُسارَعَةِ إلیٰ مَا تُحِبُّ وَتَرْضیٰ۔

میرا اور تیرا پروردگار اللہ ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اے معبود! اس چاند کو ہمارے لیے امن وامان اور سلامتی وتسلیم کیساتھ طلوع کر اور پسندیدہ چیزوں کی طرف جلدی کرنے کا ذریعہ بنادے


اَللّٰھُمَّ بارِکْ لَنا فِی شَھْرِنا ھٰذَا وَارْزُقْنا خَیْرَہُ وَعَوْنَہُ وَاصْرِفْ عَنَّا ضُرَّہُ وَشَرَّہُ وَبَلائَہُ وَفِتْنَتَہُ ۔

اے اللہ! اس مہینے میں ہم پر خیروبرکت نازل فرما اور ہمیں خیروبھلائی سے ہمکنار کر دے۔ اس مہینے میں ہم سے نقصان تکلیف میصبت اور آزمائش کو دور رکھ

روایت ہوئی ہے کہ جب حضرت رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم  ماہ مبارک رمضان کا نیا چاند دیکھتے تو قبلہ رو ہو کر فرماتے 


اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنابِالْاَمْنِ وَالْاِیمانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلامِ

اے اللہ اس چاند کو ہمارے لیے امن و امان اور صحت و سلامتی کے ساتھ طلوع کر


وَالْعافِیَةِ الْمُجَلَّلَةِ وَدِفاعِ الْاَسْقامِ وَالْعَوْنِ عَلَی الصَّلاةِ وَالصِّیامِ وَالْقِیامِ وَتِلاوَةِ الْقُرْآنِ ۔

اور اس ماہ کو ہمارے لیے بہترین آسائش ، بیماریوں سے بچاؤ ، نماز روزے اور نفلی عبادات بجا لانے اور قرآن کی تلاوت کرنے میں مددگار بنادے


اَللّٰھُمَّ سَلِّمْنا لِشَھْرِ رَمَضانَ، وَتَسَلَّمْہُ مِنّا، وَسَلِّمْنا فِیہِ حَتّٰی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدْ عَفَوْتَ عَنَّا وَغَفَرْتَ لَنا وَرَحِمْتَنا۔

اے اللّٰہ ! ہمیں ماہ رمضان میں سلامت رکھ اور یہ پورا مہینہ نصیب فرما ہمیں تندرست رکھ جب تک ماہ رمضان گزر نہ جائے اور تو نے اس میں ہمیں معاف کیا ہو، بخش دیا ہو اور ہم پر مہربانی فرمائی ہو

 امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ ہلال رمضان دیکھتے وقت یہ کہے 

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرضْتَ عَلَیْنا صِیامَہُ

اے اللہ! ماہ رمضان آ گیا اور تو نے ہم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں

وَأَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدیٰ وَالْفُرْقانِ ۔

تو نے اس میں قرآن اتارا کہ جس میں لوگوں کے لیے ہدایت اور ہدایت کی دلیلیں اور یہ حق وبا طل کا فرق ہے

اَللّٰھُمَّ أَعِنَّا عَلٰی صِیامِہِ، وَتَقَبَّلْہُ مِنّا وَسَلِّمْنا فِیہِ وَسَلِّمْنا مِنْہُ وَسَلِّمْہُ لَنا فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، یَا رَحْمنُ یَا رَحِیمُ ۔

اے اللہ! روزے رکھنے میں ہماری مدد فرما اور انہیں قبول کر، ہمیں اس ماہ میں تندرست رکھ اس سے مستفید کر اس پورے مہینے میں ہمیں آسانی نصیب فرمااور آسائش دے۔ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اے بڑے رحم والے اے مہربان

رمضان المبارک کا نیا چاند دیکھتے وقت صحیفہ کاملہ کی تینتالیسویں دعا پڑھے، سیدابن طاؤس نے روایت کی ہے کہ امام سجاد رضی اللہ تعالٰی عنہ جا رہے تھے کہ ہلال رمضان پر نظر پڑی تو آپ رک گئے اور یہ کہا

أَیُّھَا الْخَلْقُ الْمُطِیعُ، اَلدَّائِبُ السَّرِیعُ، اَلْمُتَرَدِّدُ فِی مَنازِلِ التَّقْدِیرِ، اَلْمُتَصَرِّفُ فِی فَلَکِ التَّدْبِیرِ

،اے فرمانبردار مخلوق جلد تر حرکت کرنے والے، مقررہ منزلوں میں گردش کرنے والے، تدبیر کے آسمان میں اپنا اثر دکھانے والے

آمَنْتُ بِمَنْ نَوَّرَ بِکَ الظُّلَمَ، وَأَوْضَحَ بِکَ الْبُھَمَ، وَجَعَلَکَ آیَةً مِنْ آیاتِ مُلْکِہِ وَعَلامَةً مِنْ عَلاماتِ سُلْطانِہِ

میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھ سے تاریکی میں روشنی کی اور تجھ سے مدھم چیزوں کو واضح کیااور تجھے اپنی حکمرانی کی نشانی قرار دیا اوراپنے اقتدار کی علامتوں میں سے ایک علامت بنایا

،فَحَدَّ بِکَ الزَّمانَ، وَامْتَھَنَکَ بِالْکَمالِ وَالنُّقْصانِ، وَالطُّلُوعِ وَالْاُفُولِ، وَالْاِنارَةِ وَالْکُسُوفِ

ہے پس تجھ سے وقت کی حد مقر ر کی اورتیرے عروج وزوال ، طلوع وغروب اور روشنی وتاریکی کی حالتیں قرار دیں

فِی کُلِّ ذلِکَ أَنْتَ لَہُ مُطِیعٌ، وَ إلیٰ إرادَتِہِ سَرِیعٌ سُبْحانَہُ مَا أَعْجَبَ مَا دَبَّرَ مِنْ أَمْرِکَ وَأَلْطَفَ مَا صَنَعَ فِی شَأْنِکَ

کہ تو ان میں سے ہر حال میں اس کافرما نبردار اوراس کے ارادے پر جلد عمل کرنے والا ہے۔ وہ پاک ہے عجیب کام کرنے والا جو اس نے تیرے بارے میں کیا اور تجھے بڑی باریک بینی کے ساتھ بنایا

جَعَلَکَ مِفْتاحَ شَھْرٍ حادِثٍ لِاَمْرٍ حادِثٍ فَأَسْأَلُ اللہَ رَبِّی وَرَبَّکَ وَخالِقِی وَخالِقَکَ وَمُقَدِّرِی وَمُقَدِّرَکَ، وَمُصَوِّرِی وَمُصَوِّرَکَ

اس نے تجھے نئے مہینے کی کلیدنئے امر کا آغاز قرار دیا۔ پس سوال کرتاہوں اللہ سے جو میرا اور تیرا رب، میرا اور تیرا خالق، میرا اور تیرا اندازہ ٹھہرانے والا اور مجھے اور تجھے صورت دینے والا ہے

أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ یَجْعَلَکَ ھِلالَ بَرَکَةٍ لَا تَمْحَقُھَا الْاَیَّامُ، وَطَھارَةٍ لَا تُدَنِّسُھَا الْآثامُ

کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وآل محمد پر رحمت فرمائے اور یہ کہ تجھے بابرکت چاند بنائے کہ جس کی برکت کو زمانہ ختم نہ کر سکے ایسی پاکیزگی عطا کرے جسے گناہ آلودہ نہ کریں

ھِلالَ أَمْنٍ مِنَ الْآفاتِ، وَسَلامَةٍ مِنَ السَّیِّئاتِ

تجھے ایسا چاند بنائے جو بلاؤں سے مبرا ہو جس میں برائیوں سے بچاؤ ہو

ھِلالَ سَعْدٍ لَا نَحْسَ فِیہِ، وَیُمْنٍ لَا نَکَدَ مَعَہُ وَیُسْرٍ لَا یُمازِجُہُ عُسْرٌ وَخیْرٍ لَا یَشُوبُہُ شَرٌّ

وہ چاند جس میں اچھائی ہو برائی نہ ہو جس میں نفع حاصل ہو نقصان نہ ہو جس میں آسانی ہو تنگی نہ آئے جس میں بھلائی ہو برا ئی نہ ہو

ھِلالَ أَمْنٍ وَ إیمانٍ وَ نِعْمَةٍ وَ إحْسانٍ وَسَلامَةٍ وَ إسْلامٍ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

تجھے وہ چاند بنائے کہ جس میں آرام وسہولت، نعمت واحسان، سلامتی اور تسلیم حاصل رہے۔ اے معبود ! محمدؐوآل محمدؐ پر رحمت فرما

وَاجْعَلْنا مِنْ أَرْضیٰ مَنْ طَلَعَ عَلَیْہِ وَأَزْکیٰ مَنْ نَظَرَ إلَیْہِ وَأَسْعَدَ مَنْ تَعَبَّدَ لَکَ فِیہِ

اور قرار دے ہمیں پسندیدہ لوگوں میں جن پر یہ چاند طلوع ہوا اور پاکیزہ لوگوں میں جنہوں نے اسے دیکھا اور نیک لوگوں میں جو اس میں تیری عبادت کریں گے

وَوَفِّقْنَا اللّٰھُمَّ فِیہِ لِلطَّاعَةِ وَالتَّوْبَةِ وَاعْصِمْنا فِیہِ مِنَ الْآثامِ وَالْحَوْبَةِ وَأَوْزِعْنا فِیہِ شُکْرَ النِّعْمَةِ

اے اللہ! توفیق دے ہمیں اس چاند میں عبادت کرنے اور توبہ کرنے کی اور اس میں ہمیں گناہوں اور برائیوں سے بچااور اس میں ہمیں نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی ہمت دے

 وَأَلْبِسْنا فِیہِ جُنَنَ الْعافِیَةِ وَأَتْمِمْ عَلَیْنا بِاسْتِکْمالِ طاعَتِکَ فِیہِ الْمِنَّةَ إنَّکَ أَنْتَ الْمَنّانُ الْحَمِیدُ

 اس ماہ میں حفاظت کی زرہیں پہنادے اور ہمارا یہ مہینہ بندگی میں کمال حاصل کرنے میں گزار اور احسان فرما بے شک تو احسان کرنے والا اور تعریف والا ہے

وَصَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّیِّبِینَ

اور خدا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل رضوان اللہ تعالٰی اجمعین پررحمت فرمائے

وَاجْعَلْ لَنا فِیہِ عَوْناً مِنْکَ عَلٰی مَا نَدَبْتَنا إلَیْہِ مِنْ مُفْتَرَضِ طاعَتِکَ، وَتَقَبَّلْھا

جو پاکیزہ تر ہیں اور اس ماہ میں ہماری مدد فرما اس امر میں جس کا حکم تو نے دیا ہے یعنی عبادت ہم پر فرض کی ہے اور اسے قبول فرما

إنَّکَ الْاَکْرَمُ مِنْ کُلِّ کَرِیمٍ وَالْاَرْحَمُ مِنْ کُلِّ رَحِیمٍ آمِینَ آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ ۔

بے شک توہر مہربان سے زیادہ مہربان اور ہر رحم والے سے بڑا رحم والا ہے ایسا ہی ہے اے جہانوں کے پروردگار

از: حافظ محمد حسین قادری

درجہ: سابعہ

متعلم : حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

عشرہ رحمت کی دعائیں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْاَوَّلِیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی النَّبِیِّیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْمُرْسَلِیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ۔

رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہر معاملے میں ہمیں رہنمائی مہیا فرما۔

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لَنَا اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَ سَھِّلْ لَنَا اَبْوَابَ رِزْقِکَ

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور ہمارے لیے اپنے رزق کے دروازے آسان کر دے۔

اَللّٰھُمَّ ابْسُطْ عَلَیْنَا مِنْ بَرَکَاتِکَ وَ رَحْمَتِکَ وَ فَضْلِکَ وَ رِزْقِکَ

ترجمہ: اے اللہ! ہم پر اپنی برکتیں اور اپنی رحمت، اپنا فضل اور اپنا رزق خوب وسیع فرما۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَ رَحْمَتِکَ فَاِنَّہٗ لَا یَمْلِکُھَا اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ یقیناً تیرے سوا فضل و رحمت کے خزانوں کا کوئی مالک نہیں۔

از: حافظ محمد حسین قادری

درجہ: سابعہ

متعلم : حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

عشرہ مغفرت کی دعائیں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَدَدَ خَلْقِکَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ رِضَاءَ نَفْسِکَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ زِنَةَ عَرْشِکَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مِدَادَ کَلِمَاتِکَ الَّتِی لَا تَنْفَدُ۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَ جُلَّہٗ وَ اَوَّلَہٗ وَ اٰخِرَہٗ وَ عَلَانِیَتَہٗ وَ سِرَّہٗ

ترجمہ: اے اللہ! میرے تمام چھوٹے بڑے، پچھلے اگلے، ظاہر اور چھپے سب گناہ بخش دے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہ بخشنے والا نہیں ہے، تو تو مجھے اپنی خاص بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ

ترجمہ: میرے رب! مجھے بخش دے اور رحم فرما، تو سب سے بڑھ کر غلبے والا، عزت والا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا

ترجمہ: اے اللہ! بے شک تو بہت معاف فرمانے والا ہے، تو معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، مجھے معاف فرما دے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَ تُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو بہت زیادہ توبہ قبول فرمانے والا، رحم فرمانے والا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ جِدِّیْ وَ ھَزْلِیْ وَ خَطَئِیْ وَ عَمْدِیْ وَ کُلُّ ذٰلِکَ عِنْدِیْ

ترجمہ: میں نے سنجیدگی اور مذاق میں، بھولے سے اور جانتے بوجھتے خطائیں کیں، سب میرے نامہ اعمال میں ہیں، اے اللہ! وہ سب بخش دے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا، وَارْضَ عَنَّا، وَ تَقَبَّلْ مِنَّا وَ اَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ، وَ نَجِّنَا مِنَ النَّارِ، وَ اَصْلِحْ لَنَا شَاْنَنَا کُلَّہٗ

ترجمہ: اے اللہ! ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما، ہم سے راضی ہو جا، ہمارے اعمال قبول فرما اور ہمیں جنت میں داخلہ عطا فرما اور ہمیں عذابِ نار سے بچا اور ہمارے سارے کاموں کو درست فرما دے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَ اَدْخِلْنِی الْجَنَّةَ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے جنت میں داخل فرما۔

از: حافظ محمد حسین قادری

درجہ: سابعہ

متعلم : حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

عشرہ جہنم سے آزادی کی دعائیں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ، وَ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ، وَ صَلِّ عَلٰی قَبْرِ مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ فَکَاکَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میری گردن کو جہنم سے آزاد کر دے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ وَ اَمْرِکَ الْعَظِیْمِ اَنْ تُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّارِ وَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیرے وجہِ کریم اور تیرے امرِ عظیم کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے دوزخ کی آگ، کفر اور فقر سے حفاظت عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَ مِیْکَائِیْلَ وَ اِسْرَافِیْلَ وَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: اے اللہ! حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل علیہم السلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رب! میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ لیتا ہوں۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ، وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

رَبَّنَا اِنَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے ہیں، تو تو ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ: اے ہمارے رب! یہ سب زمین و آسمان تو نے بیکار نہیں بنائے۔ تو پاک ہے، تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔

رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے، بیشک اس کا عذاب گلے کا پھندا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اَسْئَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الَّذِیْ اَشْرَقَتْ لَہُ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ بِکُلِّ حَقٍّ ھُوَ لَکَ وَ بِحَقِّ السَّائِلِیْنَ عَلَیْکَ اَنْ تُقِیْلَنِیْ وَ اَنْ تُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِکَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیری ذات کے اس نور کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جس سے آسمان اور زمین روشن ہیں اور تیرے ہر حق کے وسیلہ سے اور جو سوال کرنے والوں کا تجھ پر حق ہے، اس کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ (میری لغزشیں معاف کر دے) اور اپنی قدرت سے مجھے آگ سے بچا لے۔

از: حافظ محمد حسین قادری

درجہ: سابعہ

متعلم : حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

پانی پینے سے پہلے کی دعا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ:
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا ہے۔

پانی پینے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ

ترجمہ:
سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہاں والوں کا

علم میں اضافے کی دُعا

اَللّٰھُمَّ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا 
تر جمہ:
اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! میرے علم میں اضافہ فرما۔

 

دُودھ پینے کی دُعا

 اَللّٰھُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ
تر جمہ:
اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہمارے لئے اس میں برکت دے اور ہمیں اس سے زیادہ عنایت فرما۔

بَیتُ الخلا میں جانے سے پہلے کی دُعا

 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِث
تر جمہ:

اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں ناپاک جنوں اور جننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔

بَیتُ الخلا سے باہَر نکلنے کے بعد کی دُعا

 

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ

تر جمہ:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ہے جس نے مجھ سے اذیت دور کی اور مجھے عافیت دی۔

آئینہ دیکھتے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ
تر جمہ:

اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو نے میری صورت تو اچھی بنائی ہے میری سیرت بھی اچھی کر دے۔

 

سرمہ لگا تے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَر
ترجمہ:

اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے سننے اور دیکھنے سے بہرہ مند فرما۔

مسجد میں داخل ہو نے کی دُعا

 اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
تر جمہ:
اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔

مسجد سے نکلتے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَ اِنِّی اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
ترجمہ:
اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں ۔

گھرسے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
تر جمہ:

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے (میں نکلتا ہوں اور) میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر بھروسا کیا،  گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔

گھرمیں داخل ہوتے وقت کی دعا

 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَخَیْرَالْمَخْرَجِ
ترجمہ:

اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی جگہوں کی بھلائی طلب کرتا ہوں ۔

 

حافظہ مضبوط کرنے کی دعا

اَللّٰہُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِكْمَتَكَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَكَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
ترجمہ:
اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  ہم پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما!  اے عظمت و بزرگی والے!

زبان کی لکنت دور کرنے کی دُعا

قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵)وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶)وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷)یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪(۲۸)     (پ16، طٰہٰ:  ۲۵تا۲۸)

ترجمۂ کنز الایمان:
اے میرے  رب  میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا کام آسان کر اور میری زبان کی گرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں ۔

ادائے قرض کی دعا

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
ترجمہ:
اے 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام سے بچا اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواغیروں سے بے نیاز کر دے۔

مصیبت زدہ کو دیکھتے وقت کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی كَثِیْرٍ مِّمَنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا
ترجمہ:

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی

مجلس کے اختتام کی دعا

سُبْحَانَكَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَشْھَدُ اَن لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُكَ وَاَتُوْبُ اِلَیْكَ
ترجمہ:
تیری ذات پاک ہے اور اے اللہ ! تیرے ہی لیے تمام خوبیاں ہیں ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، میں تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف توبہ کرتاہوں ۔

گناہوں اور غلطیوں کی معافی کی دعا

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

اے ہمارے رب! ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمارے کام میں زیادتی کو بھی بخش دے اور ہمارے قدم جما دے اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔

دُعائے ماثُورہ

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَاۤ  اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

تر جمہ:
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔

اَللّٰھُمَّ رَبّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ
ترجمہ:
“اے اللہ! میرے رب، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی۔ اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔اے ہمارے رب! مجھے، میرے والدین کو اور تمام ایمان والوں کو اس دن بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔”

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ فِتْنَۃِ الْمَمَاتِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَاْثَمِ وَمِنَ الْمَغْرَمِ
ترجمہ:
اے  اللہ  (عزوجل) تیری پناہ مانگتا ہوں  عذاب قبر سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں  مسیح دجّال کے فتنہ سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں  زندگی اور موت  کے فتنہ سے اے  اللہ  تیری پناہ مانگتا ہوں  گناہ اور تاوان سے۔

(مشکوۃ المصابیح مع مرقاۃ المفاتیح، جلد3، صفحہ 20۔21، حدیث 939، مطبوعہ:کوئٹہ)

keyboard_arrow_up