Masnoon Duas

تہجد کا وقت و طریقہ (تہجد کا وظیفہ)

فرضِ عشاء پڑھنے کے بعدکچھ دیر سو رہے پھر شب میں  طلوعِ صبح سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اگر چہ رات کے نو بجے ، یا جاڑوں (سردیوں) میں پونے سات بجے عشاء  پڑھ کر سو رہے اور سات سواسات بجے آنکھ کھلے وہی وقت تہجد کا ہے ، وضو کر کے کم از کم دو رکعت پڑھ لے تہجد ہو گیا اور سنت آٹھ رکعت ہیں ۔اور معمولِ مشائخ 12 رکعت ہیں، قرأت کااختیار ہے جو چاہے پڑھے ، اور بہتر یہ کہ جتنا قرآنِ مجید یاد ہو اس کی تلاوت ان رکعتوں میں کرے ، اگر کل یاد ہو تو کم سے کم تین رات اور زیادہ سے زیاد ہ چالیس رات میں ختم کرے ، نہ یاد ہو تو ہر رکعت میں تین تین بار سورۂ اخلاص پڑھے کہ جتنی رکعتیں پڑھے گا اتنے ختمِ قرآنِ مجیدکاثواب ملے گا۔

keyboard_arrow_up