KHAZEENA EMAN

سود

BROWSE COLLECTION51 آڈیوز
سود سے متعلق اسلا م کیا کہتا ہے ؟؟ ’سود‘ اور ’کمیشن‘ میں کیا فرق ہے؟؟ کیا کسی غیر مسلم کو قرض لے کر سود لیا جا سکتا ہے؟؟ میں نے سنا ہے کہ رقم بینک میں نہیں رکھنا چاہیے اور یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ مفتی نظام الدین رضوی (جامعہء اشرفیہ) کااس بارے میں کوئی فتوٰی ہے، کیا مجھے وہ فتوٰی مل سکتا ہے ؟؟ 1۔ کپڑا پاک کرنے کیا طریقہ ہے؟؟ 1۔ کیا وظیفہ لے کر مسجد کے چھت پر مدرسہ پڑھانا جائز ہے؟؟ 1۔ ہم آپ کا بیان ’سنّتوں کی حکمت‘ کے موضوع پر سننا چاہتے ہیں۔ میں بینک سے قسطوں پر ٹیکسی لینا چاہتا ہوںکیا یہ جائز ہو گا ؟؟ ٹیکسی کی اقساط 60,000روپے کے برابر ہو گی جبکہ مارکیٹ میں ٹیکسی کی قیمت 48,000روپے ہے۔ کورٹ میں بطورِ زر ضمانت کے لئے ڈیفینس سرٹیفیکٹ بنائے تھے، تین سال بعد کورٹ سے سرٹیفیکٹ واپس مل گئے۔ جب کیش کرانے گئے تو اصل رقم کے ساتھ سود بھی ملا جو کہ یقناً نا جائز ہے ، معلوم یہ کرنا ہے کہ: i) کیا ہماری اصل رقم بھی ناجائز ہو گی؟؟ ii) سو د کی رقم کیا کسی مسلمان کو دے سکتے ہیں؟؟ مغرب میں غیر مسلم اداروں میں رقم جمع کرا کر ان سے سود لینا کیسا ہے، براہِ کرم اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ کا نقطئہ نظر بتائیں ۔ میرے ایک رشتہ دار نے بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا۔ اس ملک میں کوئی بھی بینک ایسا نہ تھا جو سود نہ دیتا ہو اس لئے اُسے سود کی رقم لینی پڑی۔ اب اس سود کی رقم کا کیا کیا جائے؟؟ کیا اسے خیرات میں دے دیا جائے؟؟ 1۔ میں اپنی بلڈنگ جموںوکشمیر بینک کو کرایہ پر دینا چاہتا ہوں، کیا کرایہ کی آمدنی جائز ہو گی ؟؟ 1۔ کیا ہم کسی بینک سے منافع لے کر روز مرہ کے اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔ ہمارے یہاں ایک مولانا کہتے ہیں کہ غیر مسلموں سے سود لینا جائز ہے اور اس بارے میں امام ابو حنیفہ کا فتویٰ بھی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟؟ 1۔ کیا بینک سے قرض لے کر کار خریدنا جائز ہے؟؟ کینیڈا میں بچوں کی تعلیم کا ایک پروگرام ہے جس کی مد میں بچوں کی سود کی رقم سے اسکالر شپ دی جاتی ہے کیا یہ شرعاً جائز ہے ؟؟ بینک ایک ’اجارہ‘ اسکیم کے تحت مجھے ایک کار، جو وہ پہلے اپنے نام پر خریدیں گے، پھر مجھے اُس کے لئے انہیں ماہا نہ قسط جمع کروانی ہو گی جس میں کار کی اصل رقم بھی ہوگی اور کار کا ماہانہ کرایہ بھی اور مدّتِ معینہ کے بعد وہ کار میرے نام کردیں گے۔ وُہ اسے اسلامی طریقہ بتاتے ہیں، براہِ کرم بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے؟؟ براہِ کرم تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں تا کہ میں کوئی درست فیصلہ کر سکوں۔ ہالینڈ میں ہماری تنخواہ بینک میں جمع ہوتی ہے اور اس طرح تنخواہ میں سود شامل ہو جاتا ہے کیا اس صورتِ حال میں کیا جانے والا حج قبول ہو گا ؟؟ 1۔ تنخواہ سے ہونے والی لازمی کٹوتی جو کہ ’’پراویڈنٹ فنڈ‘‘ کی مد میں ہوتی ہے۔ کیا اس پر سود لینا جائز ہے؟؟ 1۔ کیا کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے؟؟ واضح ہو کہ کارڈ کی فیس 500سے1,000روپے سالانہ ہے اور کارڈ کے عوض جو خریداری کی جائے اس کی ادائیگی اگر ایک مہینے میں کردی جائے تو سود ادا نہیں کرنا پڑتا لیکن اگر ادائیگی ایک مہینے کے بعد کریں گے تو اس صورت میں سود ادا کرنا ہو گا۔ قومی بچت اسکیم کی صورت میں جو سود حاصل ہو اسے کھانے پینے کے علاوہ گھر کی بناوٹ میں استعمال کر سکتے ہیں؟؟
keyboard_arrow_up