سوال :روزہ کی حالت میں انجکشن لگوانے کے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب :اگر انجکشن گوشت میں لگایا جائے تو روزہ فاسد نہیں ہو گا کیونکہ وہ گوشت ہی میں تحلیل ہو کر ختم ہو جاتا ہے۔ اور اگر دوا معدہ تک پہنچتی بھی ہے تو جسم کے مسامات کے ذریعے رستے رستے پہنچتی ہے اور جسم کے مسامات کے ذریعے پہنچنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ ایک انجکشن ایسا بھی ہوتا ہے جو ہاتھ کے گوشت میں لگایا جاتا ہے اور حلق میں دوا کا کڑوا پن محسوس ہوتا ہے۔ اس انجکشن سے بھی روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ یہ کڑواہٹ جسم کے مسامات کے ذریعے حلق تک پہنچتی ہے اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اور اگر انجکشن رگوں میں لگایا جائے تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ اگرچہ وہ انجکشن غذا کا کام کرتا ہو یا اس سے پیاس کی شدت کم ہوتی ہے۔ البتہ بلاضرورت شدید اس مقصد کیلئے انجکشن لگوانا مکروہ ہے۔

Related

Menu