حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ: اسد اللہ اور سید الشہداء

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اسلامی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ رسول اللہ ﷺ کے چچا بھی تھے اور رضاعی بھائی بھی۔ آپ کی شجاعت، وفاداری اور قربانی نے آپ کو اسلام کے ابتدائی دور کے سب سے بڑے محافظوں میں شامل کر دیا۔

ابتدائی زندگی

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ میں قریش کے معزز خاندان بنو ہاشم میں پیدا ہوئے۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے بھی آپ اپنی غیر معمولی قوت، بہادری، شرافت اور فنِ شکار کی وجہ سے معروف تھے۔ اہلِ مکہ میں آپ کا بڑا مقام تھا اور لوگ آپ کو ایک دلیر اور باوقار شخصیت کے طور پر جانتے تھے۔

قبولِ اسلام

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا سہارا ثابت ہوا۔ مشہور روایات کے مطابق جب ابو جہل نے رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کی اور حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے سخت غصے کے ساتھ ابو جہل کا سامنا کیا اور اعلانیہ رسول اللہ ﷺ اور اسلام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ آپ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو مکہ میں نئی قوت اور حوصلہ ملا۔

اسلام کے دفاع میں کردار

اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اسلام کے نہایت مضبوط محافظ بن گئے۔ آپ نے مشکل ترین حالات میں رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیا اور کفار کے ظلم و ستم کے مقابلے میں ثابت قدم رہے۔ آپ کی موجودگی اہلِ ایمان کے لیے طاقت اور دشمنوں کے لیے رعب کا سبب تھی۔

غزوۂ بدر میں شجاعت

غزوۂ بدر میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے بے مثال بہادری دکھائی۔ آپ نے میدانِ جنگ میں عظیم جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ آپ کی شرکت نے مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے اور یہ ثابت کیا کہ اہلِ ایمان حق کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

غزوۂ اُحد میں شہادت

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ غزوۂ اُحد میں شہید ہوئے۔ آپ نے نہایت بہادری کے ساتھ جنگ لڑی یہاں تک کہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ آپ کی شہادت نے رسول اللہ ﷺ کو بے حد غمگین کیا۔ آپ کی عظیم قربانی اور بلند مرتبے کی وجہ سے آپ کو سید الشہداء کے معزز لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

القابات اور اعزازات

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو محبت اور عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کے مشہور القابات میں اسد اللہ اور سید الشہداء شامل ہیں۔ یہ القابات آپ کی قوت، قربانی اور اسلام سے غیر معمولی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

وراثت اور پیغام

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی سیرت آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ کی زندگی ہمیں جرات، وفاداری، عزت، قربانی اور حق پر ثابت قدمی کا درس دیتی ہے۔ اسلامی تاریخ میں آپ ہمیشہ ایمان اور بہادری کی روشن مثال رہیں گے۔

خلاصہ

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ صرف ایک عظیم مجاہد ہی نہیں بلکہ ابتدائی مسلم معاشرے کے مضبوط ستون تھے۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت، اسلام کے دفاع، اور شہادت کے عظیم مرتبے نے آپ کو تاریخِ اسلام کی نہایت معزز ہستیوں میں شامل کر دیا۔

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu): The Lion of Allah and Leader of Martyrs

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) holds a distinguished place in Islamic history as one of the bravest and most beloved companions of Prophet Muhammad ﷺ. He was the blessed uncle of the Prophet ﷺ and also his foster brother. His courage, loyalty, and sacrifice made him one of the strongest defenders of Islam in its earliest days.

Early Life

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) was born into the noble Banu Hashim family of Quraysh in Makkah. Even before accepting Islam, he was well known for his physical strength, noble character, and bravery. He was respected among the people of Makkah and was recognized as a skilled hunter and warrior.

Acceptance of Islam

The acceptance of Islam by Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) was a turning point for the Muslim community. According to well-known historical reports, when Abu Jahl insulted Prophet Muhammad ﷺ, Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) became deeply angered upon hearing of it. He confronted Abu Jahl and openly declared his support for the Prophet ﷺ and Islam. This bold declaration gave great strength and confidence to the Muslims in Makkah.

His Role in Defending Islam

After embracing Islam, Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) became one of its boldest defenders. He stood firmly beside Prophet Muhammad ﷺ during a difficult time when Muslims faced persecution and hardship. His presence was a source of strength for believers and a warning to the enemies of Islam.

Bravery in the Battle of Badr

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) played a remarkable role in the Battle of Badr. He fought with extraordinary courage and demonstrated great valor on the battlefield. His participation raised the morale of the Muslim army and showed the unwavering spirit of those who stood for truth and faith.

Martyrdom in the Battle of Uhud

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) was martyred in the Battle of Uhud. He fought fearlessly until he was struck down in battle. His martyrdom brought immense grief to Prophet Muhammad ﷺ. Because of his sacrifice and rank, he is remembered with the honored title Sayyid al-Shuhada, meaning the Leader of Martyrs.

Titles and Honors

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) is remembered with great love and respect. Among his most famous titles are Asadullah (The Lion of Allah) and Sayyid al-Shuhada (Leader of Martyrs). These titles reflect his strength, sacrifice, and devotion to Islam.

Legacy

The life of Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) continues to inspire Muslims around the world. His seerah teaches courage, loyalty, honor, sacrifice, and steadfastness upon truth. He remains a shining example of faith and bravery in Islamic history.

Conclusion

Hazrat Hamza ibn Abdul Muttalib (Radiyallahu Anhu) was not only a heroic warrior but also a pillar of the early Muslim community. His love for Prophet Muhammad ﷺ, his defense of Islam, and his martyrdom made him one of the most honored personalities in the history of Islam.

*رمضان المبارک کا چاند دیکھتےوقت کی دعائیں*

ماہ رمضان کا چاند دیکھے بلکہ بعض علماءنے تو ہلال رمضان کا دیکھنا واجب قرار دیا ہے۔جب ہلال رمضان دیکھے تو اس کی طرف اشارہ نہ کرے لیکن قبلہ رخ ہو کر ہاتھوں کو بلند کرے اور ہلال سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہے 

رَبِّی وَرَبُّکَ اللہُ رَبُّ الْعالَمِینَ اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنا بِالْاَمْنِ وَالْاِیمانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلامِ وَالْمُسارَعَةِ إلیٰ مَا تُحِبُّ وَتَرْضیٰ۔

میرا اور تیرا پروردگار اللہ ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اے معبود! اس چاند کو ہمارے لیے امن وامان اور سلامتی وتسلیم کیساتھ طلوع کر اور پسندیدہ چیزوں کی طرف جلدی کرنے کا ذریعہ بنادے

اَللّٰھُمَّ بارِکْ لَنا فِی شَھْرِنا ھٰذَا وَارْزُقْنا خَیْرَہُ وَعَوْنَہُ وَاصْرِفْ عَنَّا ضُرَّہُ وَشَرَّہُ وَبَلائَہُ وَفِتْنَتَہُ ۔

اے اللہ! اس مہینے میں ہم پر خیروبرکت نازل فرما اور ہمیں خیروبھلائی سے ہمکنار کر دے۔ اس مہینے میں ہم سے نقصان تکلیف میصبت اور آزمائش کو دور رکھ

روایت ہوئی ہے کہ جب حضرت رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم  ماہ مبارک رمضان کا نیا چاند دیکھتے تو قبلہ رو ہو کر فرماتے 

اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنابِالْاَمْنِ وَالْاِیمانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلامِ

اے اللہ اس چاند کو ہمارے لیے امن و امان اور صحت و سلامتی کے ساتھ طلوع کر

وَالْعافِیَةِ الْمُجَلَّلَةِ وَدِفاعِ الْاَسْقامِ وَالْعَوْنِ عَلَی الصَّلاةِ وَالصِّیامِ وَالْقِیامِ وَتِلاوَةِ الْقُرْآنِ ۔

اور اس ماہ کو ہمارے لیے بہترین آسائش ، بیماریوں سے بچاؤ ، نماز روزے اور نفلی عبادات بجا لانے اور قرآن کی تلاوت کرنے میں مددگار بنادے

اَللّٰھُمَّ سَلِّمْنا لِشَھْرِ رَمَضانَ، وَتَسَلَّمْہُ مِنّا، وَسَلِّمْنا فِیہِ حَتّٰی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدْ عَفَوْتَ عَنَّا وَغَفَرْتَ لَنا وَرَحِمْتَنا۔

اے اللّٰہ ! ہمیں ماہ رمضان میں سلامت رکھ اور یہ پورا مہینہ نصیب فرما ہمیں تندرست رکھ جب تک ماہ رمضان گزر نہ جائے اور تو نے اس میں ہمیں معاف کیا ہو، بخش دیا ہو اور ہم پر مہربانی فرمائی ہو

 امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ ہلال رمضان دیکھتے وقت یہ کہے 

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرضْتَ عَلَیْنا صِیامَہُ

اے اللہ! ماہ رمضان آ گیا اور تو نے ہم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں

وَأَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدیٰ وَالْفُرْقانِ ۔

تو نے اس میں قرآن اتارا کہ جس میں لوگوں کے لیے ہدایت اور ہدایت کی دلیلیں اور یہ حق وبا طل کا فرق ہے

اَللّٰھُمَّ أَعِنَّا عَلٰی صِیامِہِ، وَتَقَبَّلْہُ مِنّا وَسَلِّمْنا فِیہِ وَسَلِّمْنا مِنْہُ وَسَلِّمْہُ لَنا فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، یَا رَحْمنُ یَا رَحِیمُ ۔

اے اللہ! روزے رکھنے میں ہماری مدد فرما اور انہیں قبول کر، ہمیں اس ماہ میں تندرست رکھ اس سے مستفید کر اس پورے مہینے میں ہمیں آسانی نصیب فرمااور آسائش دے۔ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اے بڑے رحم والے اے مہربان

رمضان المبارک کا نیا چاند دیکھتے وقت صحیفہ کاملہ کی تینتالیسویں دعا پڑھے، سیدابن طاؤس نے روایت کی ہے کہ امام سجاد رضی اللہ تعالٰی عنہ جا رہے تھے کہ ہلال رمضان پر نظر پڑی تو آپ رک گئے اور یہ کہا

أَیُّھَا الْخَلْقُ الْمُطِیعُ، اَلدَّائِبُ السَّرِیعُ، اَلْمُتَرَدِّدُ فِی مَنازِلِ التَّقْدِیرِ، اَلْمُتَصَرِّفُ فِی فَلَکِ التَّدْبِیرِ

،اے فرمانبردار مخلوق جلد تر حرکت کرنے والے، مقررہ منزلوں میں گردش کرنے والے، تدبیر کے آسمان میں اپنا اثر دکھانے والے

آمَنْتُ بِمَنْ نَوَّرَ بِکَ الظُّلَمَ، وَأَوْضَحَ بِکَ الْبُھَمَ، وَجَعَلَکَ آیَةً مِنْ آیاتِ مُلْکِہِ وَعَلامَةً مِنْ عَلاماتِ سُلْطانِہِ

میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھ سے تاریکی میں روشنی کی اور تجھ سے مدھم چیزوں کو واضح کیااور تجھے اپنی حکمرانی کی نشانی قرار دیا اوراپنے اقتدار کی علامتوں میں سے ایک علامت بنایا

،فَحَدَّ بِکَ الزَّمانَ، وَامْتَھَنَکَ بِالْکَمالِ وَالنُّقْصانِ، وَالطُّلُوعِ وَالْاُفُولِ، وَالْاِنارَةِ وَالْکُسُوفِ

ہے پس تجھ سے وقت کی حد مقر ر کی اورتیرے عروج وزوال ، طلوع وغروب اور روشنی وتاریکی کی حالتیں قرار دیں

فِی کُلِّ ذلِکَ أَنْتَ لَہُ مُطِیعٌ، وَ إلیٰ إرادَتِہِ سَرِیعٌ سُبْحانَہُ مَا أَعْجَبَ مَا دَبَّرَ مِنْ أَمْرِکَ وَأَلْطَفَ مَا صَنَعَ فِی شَأْنِکَ

کہ تو ان میں سے ہر حال میں اس کافرما نبردار اوراس کے ارادے پر جلد عمل کرنے والا ہے۔ وہ پاک ہے عجیب کام کرنے والا جو اس نے تیرے بارے میں کیا اور تجھے بڑی باریک بینی کے ساتھ بنایا

جَعَلَکَ مِفْتاحَ شَھْرٍ حادِثٍ لِاَمْرٍ حادِثٍ فَأَسْأَلُ اللہَ رَبِّی وَرَبَّکَ وَخالِقِی وَخالِقَکَ وَمُقَدِّرِی وَمُقَدِّرَکَ، وَمُصَوِّرِی وَمُصَوِّرَکَ

اس نے تجھے نئے مہینے کی کلیدنئے امر کا آغاز قرار دیا۔ پس سوال کرتاہوں اللہ سے جو میرا اور تیرا رب، میرا اور تیرا خالق، میرا اور تیرا اندازہ ٹھہرانے والا اور مجھے اور تجھے صورت دینے والا ہے

أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ یَجْعَلَکَ ھِلالَ بَرَکَةٍ لَا تَمْحَقُھَا الْاَیَّامُ، وَطَھارَةٍ لَا تُدَنِّسُھَا الْآثامُ

کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وآل محمد پر رحمت فرمائے اور یہ کہ تجھے بابرکت چاند بنائے کہ جس کی برکت کو زمانہ ختم نہ کر سکے ایسی پاکیزگی عطا کرے جسے گناہ آلودہ نہ کریں

ھِلالَ أَمْنٍ مِنَ الْآفاتِ، وَسَلامَةٍ مِنَ السَّیِّئاتِ

تجھے ایسا چاند بنائے جو بلاؤں سے مبرا ہو جس میں برائیوں سے بچاؤ ہو

ھِلالَ سَعْدٍ لَا نَحْسَ فِیہِ، وَیُمْنٍ لَا نَکَدَ مَعَہُ وَیُسْرٍ لَا یُمازِجُہُ عُسْرٌ وَخیْرٍ لَا یَشُوبُہُ شَرٌّ

وہ چاند جس میں اچھائی ہو برائی نہ ہو جس میں نفع حاصل ہو نقصان نہ ہو جس میں آسانی ہو تنگی نہ آئے جس میں بھلائی ہو برا ئی نہ ہو

ھِلالَ أَمْنٍ وَ إیمانٍ وَ نِعْمَةٍ وَ إحْسانٍ وَسَلامَةٍ وَ إسْلامٍ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

تجھے وہ چاند بنائے کہ جس میں آرام وسہولت، نعمت واحسان، سلامتی اور تسلیم حاصل رہے۔ اے معبود ! محمدؐوآل محمدؐ پر رحمت فرما

وَاجْعَلْنا مِنْ أَرْضیٰ مَنْ طَلَعَ عَلَیْہِ وَأَزْکیٰ مَنْ نَظَرَ إلَیْہِ وَأَسْعَدَ مَنْ تَعَبَّدَ لَکَ فِیہِ

اور قرار دے ہمیں پسندیدہ لوگوں میں جن پر یہ چاند طلوع ہوا اور پاکیزہ لوگوں میں جنہوں نے اسے دیکھا اور نیک لوگوں میں جو اس میں تیری عبادت کریں گے

وَوَفِّقْنَا اللّٰھُمَّ فِیہِ لِلطَّاعَةِ وَالتَّوْبَةِ وَاعْصِمْنا فِیہِ مِنَ الْآثامِ وَالْحَوْبَةِ وَأَوْزِعْنا فِیہِ شُکْرَ النِّعْمَةِ

اے اللہ! توفیق دے ہمیں اس چاند میں عبادت کرنے اور توبہ کرنے کی اور اس میں ہمیں گناہوں اور برائیوں سے بچااور اس میں ہمیں نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی ہمت دے

 وَأَلْبِسْنا فِیہِ جُنَنَ الْعافِیَةِ وَأَتْمِمْ عَلَیْنا بِاسْتِکْمالِ طاعَتِکَ فِیہِ الْمِنَّةَ إنَّکَ أَنْتَ الْمَنّانُ الْحَمِیدُ

 اس ماہ میں حفاظت کی زرہیں پہنادے اور ہمارا یہ مہینہ بندگی میں کمال حاصل کرنے میں گزار اور احسان فرما بے شک تو احسان کرنے والا اور تعریف والا ہے

وَصَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّیِّبِینَ

اور خدا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل رضوان اللہ تعالٰی اجمعین پررحمت فرمائے

وَاجْعَلْ لَنا فِیہِ عَوْناً مِنْکَ عَلٰی مَا نَدَبْتَنا إلَیْہِ مِنْ مُفْتَرَضِ طاعَتِکَ، وَتَقَبَّلْھا

جو پاکیزہ تر ہیں اور اس ماہ میں ہماری مدد فرما اس امر میں جس کا حکم تو نے دیا ہے یعنی عبادت ہم پر فرض کی ہے اور اسے قبول فرما

إنَّکَ الْاَکْرَمُ مِنْ کُلِّ کَرِیمٍ وَالْاَرْحَمُ مِنْ کُلِّ رَحِیمٍ آمِینَ آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ ۔

بے شک توہر مہربان سے زیادہ مہربان اور ہر رحم والے سے بڑا رحم والا ہے ایسا ہی ہے اے جہانوں کے پروردگار

*روزے کی نیت*

وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَان

*أفطار کے بعد کی دعا*:

اللَّهُمَّ أنّی لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ

*عشرہ رحمت*

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْاَوَّلِیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی النَّبِیِّیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْمُرْسَلِیْنَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ۔

رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہر معاملے میں ہمیں رہنمائی مہیا فرما۔

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لَنَا اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَ سَھِّلْ لَنَا اَبْوَابَ رِزْقِکَ

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور ہمارے لیے اپنے رزق کے دروازے آسان کر دے۔

اَللّٰھُمَّ ابْسُطْ عَلَیْنَا مِنْ بَرَکَاتِکَ وَ رَحْمَتِکَ وَ فَضْلِکَ وَ رِزْقِکَ

ترجمہ: اے اللہ! ہم پر اپنی برکتیں اور اپنی رحمت، اپنا فضل اور اپنا رزق خوب وسیع فرما۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَ رَحْمَتِکَ فَاِنَّہٗ لَا یَمْلِکُھَا اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ یقیناً تیرے سوا فضل و رحمت کے خزانوں کا کوئی مالک نہیں۔

*عشرہ مغفرت*

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَدَدَ خَلْقِکَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ رِضَاءَ نَفْسِکَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ زِنَةَ عَرْشِکَ، وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مِدَادَ کَلِمَاتِکَ الَّتِی لَا تَنْفَدُ۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَ جُلَّہٗ وَ اَوَّلَہٗ وَ اٰخِرَہٗ وَ عَلَانِیَتَہٗ وَ سِرَّہٗ

ترجمہ: اے اللہ! میرے تمام چھوٹے بڑے، پچھلے اگلے، ظاہر اور چھپے سب گناہ بخش دے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہ بخشنے والا نہیں ہے، تو تو مجھے اپنی خاص بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ

ترجمہ: میرے رب! مجھے بخش دے اور رحم فرما، تو سب سے بڑھ کر غلبے والا، عزت والا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا

ترجمہ: اے اللہ! بے شک تو بہت معاف فرمانے والا ہے، تو معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، مجھے معاف فرما دے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَ تُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو بہت زیادہ توبہ قبول فرمانے والا، رحم فرمانے والا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ جِدِّیْ وَ ھَزْلِیْ وَ خَطَئِیْ وَ عَمْدِیْ وَ کُلُّ ذٰلِکَ عِنْدِیْ

ترجمہ: میں نے سنجیدگی اور مذاق میں، بھولے سے اور جانتے بوجھتے خطائیں کیں، سب میرے نامہ اعمال میں ہیں، اے اللہ! وہ سب بخش دے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا، وَارْضَ عَنَّا، وَ تَقَبَّلْ مِنَّا وَ اَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ، وَ نَجِّنَا مِنَ النَّارِ، وَ اَصْلِحْ لَنَا شَاْنَنَا کُلَّہٗ

ترجمہ: اے اللہ! ہمیں بخش دے، ہم پر رحم فرما، ہم سے راضی ہو جا، ہمارے اعمال قبول فرما اور ہمیں جنت میں داخلہ عطا فرما اور ہمیں عذابِ نار سے بچا اور ہمارے سارے کاموں کو درست فرما دے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَ اَدْخِلْنِی الْجَنَّةَ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے جنت میں داخل فرما۔

*عشرہ جہنم سے آزادی*

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ، وَ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ، وَ صَلِّ عَلٰی قَبْرِ مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ فَکَاکَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میری گردن کو جہنم سے آزاد کر دے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ وَ اَمْرِکَ الْعَظِیْمِ اَنْ تُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّارِ وَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیرے وجہِ کریم اور تیرے امرِ عظیم کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے دوزخ کی آگ، کفر اور فقر سے حفاظت عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَ مِیْکَائِیْلَ وَ اِسْرَافِیْلَ وَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: اے اللہ! حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل علیہم السلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رب! میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ لیتا ہوں۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ، وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

رَبَّنَا اِنَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے ہیں، تو تو ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ: اے ہمارے رب! یہ سب زمین و آسمان تو نے بیکار نہیں بنائے۔ تو پاک ہے، تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔

رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے، بیشک اس کا عذاب گلے کا پھندا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اَسْئَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الَّذِیْ اَشْرَقَتْ لَہُ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ بِکُلِّ حَقٍّ ھُوَ لَکَ وَ بِحَقِّ السَّائِلِیْنَ عَلَیْکَ اَنْ تُقِیْلَنِیْ وَ اَنْ تُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّارِ بِقُدْرَتِکَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیری ذات کے اس نور کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جس سے آسمان اور زمین روشن ہیں اور تیرے ہر حق کے وسیلہ سے اور جو سوال کرنے والوں کا تجھ پر حق ہے، اس کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ (میری لغزشیں معاف کر دے) اور اپنی قدرت سے مجھے آگ سے بچا لے۔

*تراویح کی دعا*

سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ ط   سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّةِ وَالْعَظَمَةِ وَالْهَیْبَةِ وَالْقُدْرَةِ وَالْکِبْرِیَآءِ وَالْجَبَرُوْتِ ط   سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَیِّ الَّذِی لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ  سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَةِ وَالرُّوحِ ط  اَللّٰهُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَا مُجِیْرُ یَا مُجِیْرُ یَا مُجِیْرُ ط

از: حافظ محمد حسین قادری

درجہ: سابعہ

متعلم : حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

آئیں اس رمضان کو یادگار رمضان بنائیں

ہمیں چاہیے کہ اس مقدس مہینے کو عظیم الشان طریقے سے گزاریں اور اس رمضان المبارک کو یادگار رمضان المبارک بنانے کیلئے اس ماہ مبارک کو فضولیات اور غفلت میں گزارنے کی بجائے اخلاص کے ساتھ نیکیوں میں گزاریں اور نیک اعمال بجا لائیں اور اس رمضان المبارک کو اپنی بخشش کا ذریعہ بنائیں اللہ تبارک و تعالی ہمیں رمضان المبارک میں مکمل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

حضور خاتم النبیین ﷺ کا فرمان عالی شان ہے کہ: ” روزہ عبادت کا دروازہ ہے۔ ” (جامع ترمذی )

ایک اور حدیث پاک میں فرمایا کہ

“جنت کے اٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک کا نام ریّان ہے روزے دار اس دروازے سےداخل ہونگے۔” (بخاری)

ایک اور حدیث پاک میں فرمایا کہ

“ہر چیز کے لیے زکوۃ ہے اور بدن کی زکوۃ روزہ ہے اور روزہ نصف صبر ہے۔” (ابن ماجہ)

 سحری کے متعلق حضور ﷺ نے فرمایا کہ “سحری کھاؤ سحری کھانے میں برکت ہے ۔” (بخاری)

افطار کے متعلق حضور اکرم ﷺ نے فرمایا  “جس نے روزے دار کو افطار کرائی تو اس کے لیے اس کی مثل اجر ہے اور روزے دار کے ثواب میں بھی کچھ کمی نہ کی جائے گی ۔” (ترمذی شریف)

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ “جو رمضان المبارک میں ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کے لیے قیام کرے تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔”

 حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں کے تراویح کی پابندی کی برکت سے تمام صغیرہ گناہ معاف ہو جائیں گے ۔(مرات المناجیح)

تراویح سنت موکدہ ہے اور اس میں کم از کم ایک بار ختم قران بھی سنت موکدہ ہے۔

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ” جس نے لیلۃ القدر میں ایمان اور اخلاص کے ساتھ قیام کیا تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے” ( بخاری شریف)

رمضان المبارک میں چار کاموں کی کثرت کا حکم 

، حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں چار کاموں کی بطور خاص تلقین کی ہے

کلمہ طیبہ کی کثرت

  استغفار کی کثرت

 جنت کو طلب کرو

 جہنم سے پناہ مانگو

اس ماہ مبارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ عزوجل نے اس میں قران پاک نازل فرمایا اللہ تبارک و تعالی نے اپنے کلام میں ارشاد فرمایا

شَهْرُ‌ رَ‌مَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْ‌آنُ     (سورۃ البقرۃ)

ترجمہ: رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا۔

مفسرین کرام سورۃ القدر کے ضمن میں فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے قران کریم کو لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ماہ رمضان میں نازل فرمایا اور پھر تقریبا 23 برس کی مدت میں اپنے پیارے حبیب ﷺ پر اسے بتدریج نازل فرمایا (تفسیر صاوی)

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا

 “بے شک اللہ تعالی نے میری امت کو شب قدر عطا فرمائی اور یہ رات پہلے امت کو عطا نہیں کی گئی۔”

امّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ “حضور اکرم ﷺ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے” ( ابن ماجہ)

 امام حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا “جس نے رمضان المبارک میں 10 دنوں کا اعتکاف کیا تو وہ گویا ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کیئے۔”

جب ماہ رمضان جدا ہوتا ہے تو غفلت میں گزارے ہوئے دنوں کا بے حد افسوس ہوتا ہے اور اپنی عبادتوں کی سستیاں یاد آتی ہیں دل پر ایک خوف چھا جاتا ہے کہ ہائے یہ رمضان بھی غفلت میں گزار دیا ،کبھی خوف خدا کا غلبہ ہوتا ہے تو دل غم میں ڈوب جاتا ہے چہرے پر اداسی چھا جاتی ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے ہیں۔

اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس رمضان المبارک کو ہم سب کے لیے یادگار رمضان اور  بخشش کا رمضان بنائے (امین یا رب العالمین)

محمد حمزہ قادری

متعلم درجہ خامسہ

حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

تحریکِ تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت 1953/1974کامختصر جائزہ

7؍ستمبر1974ء کوسابق وزیر اعظم پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں احمدیوں یعنی قادیانیوں کو ہماری قومی اسمبلی نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔قیام پاکستان کے ساتھ ہی ایک عالمی سازش کے تحت قادیانیوں کو اہم عہدوں پرتعینات کیاگیا۔جس کا فائدہ اٹھاکر وقتًافوقتًا مسلمانانِ پاکستان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جاتا رہا جس کے خلاف  سن1953ء میں تمام مکاتبِ فکرکی جانب سے  تحریکِ تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوّت چلائی گئی جس کی قیادت حضرت علامہ ابوالحسنات سید محمداحمد قادری فرمارہے تھے  جن کا مطالبہ تھا کہ وزیر خارجہ ظفراللہ مرزائی کو وزارتِ خارجہ کے عہدے سے ہٹایا جائے اس تحریک کو بزورِ طاقت دبایا گیا ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا سینکڑوں علماء کو گرفتار ۔کر کے پابندِسلاسل کیا گیا علامہ ابوالحسنات صاحب سمیت مرکزی قائدین کو گرفتار کر کے سکھر جیل میں نظر بند کر دیا گیا جہاں علامہ ابو الحسنات صاحب کو اطلاع ملی کہ آپ کے ایک اکلوتے بیٹے مولانا خلیل احمد قادری کو تحریک میں حصہ لینے پر سزائے موت سنائی گئی ہے آپ کے جیل کے ساتھی علماء نے بچشمِ حیرت یہ منظر دیکھا کہ علامہ صاحب نے تمام تر صبر و سکون کے ساتھ یہ خبر سنی اور فرمایا الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے یہ معمولی ہدیہ قبول فرما لیا جب مرکزی قائدین کوگرفتار کرلیاگیا تو مجاہدِ ملت مولانا عبدالستار خان نیازی نے مسجد وزیر خان سے تحریک کو آگے بڑھایا اس دوران ایک ڈی ایس پیقتل کر دیا گیا جس کے قتل کے الزام میں مولانا عبدالستار خان نیازی صاحب کو گرفتار کر لیا ۔گیا،علامہ نیازی سمیت کئی علما وقائدین کو پھانسی کی سزائیں سنائی گئیں مگر بعد میں اس فیصلے پر عملدر آمد نہ ہوا۔

اللہ کے فضل و کرم سے آپ کوباعزت رہا کیاگیا نیز مولانا خلیل احمد قادری کی سزائے موت کی خبر بھی غلط ثابت ہوئی اس تحریک میں علامہ سید احمد سعیدشاہ کاظمی ،علامہ عبدالحامد بدایونی، علامہ عبدالغفور ہزاروی،مفتی محمد حسین نعیمی،پیر محمد قاسم مشوری، مفتی محمد حسین قادری سمیت کئی پیرانِ عظام نے شرکت کی ، محدث اعظم پاکستان علامہ سردار احمد قادری نے اپنے اسٹیج سے بھرپور انداز میں مسئلہ ختم نبوت کو اجاگر فرمایا اور مرزا قادیانی کی جھوٹی نبوت کو طشت ازبام فرمایا اس موقع پر محدث اعظم پاکستان نے ایک رسالہ تحریر فرمایا جس کا نام تھا مرزا مرد ہے یا عورت؟یہ تحریک عارضی طور پر مارشل لاء کے ذریعے دبا دی گئی مگر قادیانیوں کی سازشیں مسلسل جاری رہیں۔

 سن 1974ء میں ملتان کے نشتر کالج کے کچھ طلبہ نے پشاور جاتے ہوئے ربوہ ریلوے اسٹیشن پر تاجدار ِختم نبوت کا نعرہ لگایا جس پر قادیانی آگ بگولا ہوئے اور پشاور سے واپسی پر ربوہ ریلوےاسٹیشن پر ان طلباء پر  بے انتہا تشدد کیا گیا جس سے ایک مرتبہ پھر یہ تحریک اٹھی،جس کا نام تحریکِ ختم نبوت ﷺ 1974ء ہے حسبِ سابق اس تحریک میں بھی تمام مکاتبِ فکر کے علماء شامل تھے مجلس عمل کے سیکرٹری شارح بخاری علامہ سید محمود احمد رضوی تھے قومی اسمبلی میں تحریک کے روح رواں قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی تھے ۔

 مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی نے قومی اسمبلی  (پاکستان) میں 30؍ جون 1974ء کو احمدیوں اور لاہوری گروپ کے خلاف ایک قرارداد پیش کی کہ یہ لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی مانتے ہیں جبکہ حضرت محمد ﷺ آخری نبی اور رسول ہیں لہٰذا اس باطل عقیدے کی بنا پر احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔

مجاہد ختم نبوت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی نے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ان کا نام قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں  رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، اس تحریک میں علما کے علاوہ دیگر بہت سے سیاستدانوں (جیسے کہ نواب زادہ نصر اللہ خان وغیرہ) نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، اس قرارداد کی حمایت میں 22 ارکان اسمبلی نے دستخط کیے بعد میں ان کی تعداد 37 ہو گئی ان میں علامہ عبدالمصطفی الازہری کراچی ،سید محمد علی حیدرآباد، مولانا ذاکر جنگ بھی شامل تھے البتہ دیوبند مکتبہ فکر کے مولوی غلام غوث ہزاروی اور مولوی عبدالحکیم نے مفتی محمود کے اصرار کے باوجود اس قرارداد پر دستخط نہیں کیے ۔

 دو ماہ اس پر بحث ہوتی رہی پوری قومی اسمبلی کے ارکان کو خصوصی کمیٹی کا درجہ دیا گیا۔  کمیٹی کے 26 ویں اجلاس میں طے پایا کہ جرح صرف  اس وقت کے اٹارنی جنرل جناب یحیٰ بختیار کریں گے، بہت سے سیاست دان اس تحریک سے قبل اس مسئلے کی سنگینی سے ناواقف تھے، لیکن جب انھیں (مرزا ناصر وغیرہ) کے قول و اقرار سے اصل صورت حال کا علم ہوا تو وہ بھی اپنے ایمان کی حفاظت کے سلسلے میں سنجیدہ ہو گئے بالآخر 7ستمبر 1974ءکو  اللہ تبارک و تعالی نے اہلِ ایمان کو عظیم الشان فتح عطا فرمائی ہماری قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں ۔کو غیر مسلم قرار دیا۔اس وجہ سے پاکستان کے مسلمان غیر سرکاری طور پر 7 ستمبر کو یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے طور پر مناتے ہیں۔

اس قانون کے پاس ہوتے ہی احمدیوں نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اس قانونی ترمیم کو چیلنج کیا مسلمانوں کی طرف سے ڈاکٹر سید ریاض الحسن گیلانی اور احمدیوں کی طرف سے فخرالدین جی ابراہیم نے اس کیس کی پیروی کی لیکن مرزا غلام احمد کی تصانیف میں لکھی ہوئی اسلام مخالف کفریات، دلائل قاطعہ ثابت ہوئیں اور قادیانی کورٹس میں بھی خود کو مسلمان ثابت نہ کر سکے اور وہ وہاں سے بھی کافر و مرتد قرار پائے۔

محمد حمزہ قادری

متعلم درجہ رابعہ

حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

استاد ایک مربی ایک معمار
استاد، وہ عظیم شخصیت ہے جس کی بدولت انسان جہالت کی تاریکی سے نکل کر علم و شعور کی روشنی میں آتا ہے۔ استاد، وہ رہنما ہے جو ہمیں زندگی کے نشیب و فراز سے نمٹنے کا سلیقہ سکھاتا ہے، جو ہماری عقل کو جلا بخشتا ہے اور ہمارے کردار کو سنوارتا ہے۔ استاد صرف علم کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اخلاق، تہذیب، اور روحانی تربیت کا سرچشمہ بھی ہوتا ہے۔ دین اسلام نے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے اور اس کے ادب و احترام کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔

استاد کا مقام اسلام کی نظر میں
اسلام نے استاد کو بہت بلند مقام عطا فرمایا ہے۔ قرآن و سنت میں جابجا تعلیم، معلم، اور شاگردی کے آداب کا ذکر ملتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“إِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا”
(یقیناً مجھے معلم (استاد) بنا کر بھیجا گیا ہے)
— سنن ابن ماجہ
اسی طرح حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا:

“جس نے مجھے ایک حرف بھی سکھایا، میں اس کا غلام ہوں، چاہے وہ مجھے بیچ دے، آزاد کر دے یا غلام بنا کر رکھے۔”
یہ قول اس بات کی واضح دلیل ہے کہ استاد کا حق کس قدر عظیم ہے۔

ادبِ استاد کے اثرات
جو طلبہ اپنے اساتذہ کا ادب کرتے ہیں، ان کے علم میں برکت ہوتی ہے، ان کا دل نرم، زبان شیریں اور اخلاق عمدہ ہوتا ہے۔ ان پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہوتی ہے، کیونکہ وہ اپنے محسن کے احترام میں اللہ کی رضا تلاش کرتے ہیں۔

حضرت امام شافعی رحمہ اللہ، اپنے استاد امام مالک کے سامنے ایسے مؤدب بیٹھتے کہ گویا ایک شاگرد نہیں بلکہ ایک غلام ہو۔ آپ فرمایا کرتے:

“میں کبھی استاد کے سامنے اونچی آواز میں بات نہیں کرتا تھا، اور نہ ہی ان کے سائے میں بیٹھتا تھا۔”

ادب کی عملی مثالیں
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ، استاد حماد بن ابی سلیمان کے گھر کی طرف پاؤں کر کے سونا بھی گوارا نہ کرتے تھے، حالانکہ آپ کا اپنا گھر کئی گلیوں کے فاصلے پر تھا۔

شیخ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“میں نے اپنے استاد کے جوتے صاف کرنے میں عزت محسوس کی، اور اللہ نے مجھے دنیا میں عزت دی۔”

آج کے دور میں استاد کا مقام
بدقسمتی سے آج کے جدید دور میں استاد کا مقام دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا اور آزادیِ رائے کے نام پر استادوں کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم نوجوان نسل کو استاد کے ادب و احترام کی تعلیم دیں تاکہ معاشرہ دوبارہ علم و ادب کا گہوارہ بن سکے۔

شاگرد کا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟
۱۔ استاد کے سامنے خاموشی سے بیٹھنا۔
۲۔ سوال ادب سے کرنا۔
۳۔ استاد کی غیر موجودگی میں بھی ان کے بارے میں ادب سے بات کرنا۔
۴۔ ان کے حکم پر عمل کرنا۔
۵۔ ان کی عزت دل سے کرنا، نہ صرف ظاہری طور پر۔

ادب استاد = ترقی یافتہ قوم
جس قوم کے نوجوان استادوں کا ادب کرتے ہیں، وہ قوم زوال کا شکار نہیں ہوتی۔ جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک میں آج بھی استادوں کو سب سے زیادہ قابلِ احترام شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

اختتامیہ
استاد کا ادب دراصل علم کا ادب ہے، علم کا ادب دراصل رب کا ادب ہے۔ جو طالب علم استاد کا احترام کرتا ہے، وہ زندگی میں کبھی ذلیل و خوار نہیں ہوتا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نسل کامیاب ہو، ہمارے معاشرے میں تہذیب ہو، اور ہمارے دلوں میں نور ہو، تو ہمیں استاد کے ادب کو اپنے کردار کا حصہ بنانا ہو گا۔

ایک پیغام
یاد رکھیں!
استاد صرف نصاب پڑھانے والا فرد نہیں، بلکہ ایک مربی، ایک رہنما، اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے۔
اگر ماں باپ جسمانی زندگی دیتے ہیں تو استاد روحانی زندگی عطا کرتا ہے۔

مزید مواد: استاد کے ادب و احترام پر

۱۔ استاد کی تربیت والدین کی تربیت کے بعد سب سے اہم
استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ تربیت کرتا ہے۔ استاد کی شخصیت، اس کی گفتار، کردار اور عمل سے شاگرد سیکھتا ہے۔ نیک استاد ایک نسل کو سنوار دیتا ہے۔
یاد رکھیے:

“اگر ایک ماں دس بچوں کو پال سکتی ہے، تو ایک استاد ہزاروں بچوں کو سنوار سکتا ہے۔”

۲۔ قرآن و سنت میں معلمین کے لیے بشارتیں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

“يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ”
(اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان والوں اور علم والوں کے درجات بلند فرمائے گا)
— سورۃ المجادلۃ: 11
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جو قرآن سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں۔”
— صحیح بخاری

۳۔ استاد کی توہین کا انجام
جو قومیں استاد کا ادب نہیں کرتیں، وہ نہ صرف علم کی برکت سے محروم ہو جاتی ہیں بلکہ ان کی ترقی کا زوال شروع ہو جاتا ہے۔
امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

“علم حاصل کرنا فرض ہے، لیکن استاد کا ادب کرنا علم کے حاصل ہونے کی شرط ہے۔”

۴۔ ہمارے اکابرین کا عمل
امام مالک رحمہ اللہ: جب درس دینے بیٹھتے تو نہایت خوشبو لگاتے، عمدہ لباس پہنتے اور ادب سے بیٹھتے، اور کہتے:

“یہ حدیثِ رسول ﷺ کا ادب ہے۔”
حضرت رابعہ بصریہ نے ایک بار اپنے استاد کا پانی کا پیالہ زمین پر نہ رکھنے دیا کہ یہ استاد کی بے ادبی ہے۔

۵۔ جدید دور کا چیلنج اور حل
ڈیجیٹل دور میں بچے علم حاصل کر رہے ہیں لیکن استاد کی قدردانی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی علم کا ذریعہ ہو سکتی ہے، لیکن استاد کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
حل یہی ہے کہ:

بچوں کو چھوٹی عمر سے استاد کے احترام کی تربیت دی جائے۔
اسکولوں و مدارس میں آدابِ طالبعلمی کے اسباق شامل کیے جائیں۔

والدین اور معاشرے کی ذمہ داری
والدین خود استادوں کا ادب کریں تاکہ ان کے بچے سیکھیں۔ معاشرہ استادوں کی عزت کو فروغ دے۔ تعلیمی ادارے اساتذہ کو عزت دیں تاکہ وہ اخلاص سے پڑھائیں۔

📜 ناصحانہ اشعار:
۱۔
استاد کی عزت کرو اے جوانو!
اسی کی بدولت ہیں روشن زمانے

۲۔
جو جھکتا ہے استاد کے آگے دل سے
وہی بنتا ہے کل کا رہبر واقعی

۳۔
سفرِ علم کا آغاز ادب سے ہوتا ہے
بے ادب راہ میں ہی گم ہو جاتا ہے

✅ خلاصہ
استاد کا ادب، علم کا دروازہ ہے۔ استاد کا احترام، اللہ کی رضا کا راستہ ہے۔ جو قومیں استادوں کی قدر کرتی ہیں، وہ نہ صرف دنیا میں کامیاب ہوتی ہیں بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوتی ہیں۔

📚 مزید اہم نکات: استاد کے ادب و احترام

۷۔ استاد کا مقام احادیث کی روشنی میں
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“علم حاصل کرو اور اس کے لیے سکون و وقار اختیار کرو، اور جس سے سیکھو اس کا ادب کرو۔”
— شعب الایمان

۸۔ استاد کی بے ادبی کے نقصانات
دل سے علم کا نور ختم ہو جاتا ہے۔
سیکھا ہوا علم فائدہ نہیں دیتا۔
زبان و عمل میں بے برکتی آ جاتی ہے۔
اللہ کی ناراضی مول لی جاتی ہے۔

مثال:
ایک طالب علم نے اپنے استاد سے گستاخی کی۔ کچھ ہی عرصہ بعد وہ طالب علم ذہنی دباؤ، علمی زوال اور معاشرتی تنگی کا شکار ہو گیا۔

۹۔ استاد کے بغیر علم بے معنی
جیسے بغیر چراغ کے اندھیری رات میں سفر کرنا خطرناک ہوتا ہے، ویسے ہی بغیر استاد کے علم حاصل کرنا گمراہی کا باعث بن سکتا ہے۔

قول:

“من كان شيخه كتابه، كان خطؤه أكثر من صوابه”
“جس کا استاد صرف کتاب ہو، اس کی غلطیاں اس کی درست باتوں سے زیادہ ہوں گی۔”

۱۰۔ استاد کے ادب کے عملی آداب
استاد کو سلام میں پہل کرنا۔
ان کی بات نہ کاٹنا۔
ان کی موجودگی میں بلند آواز سے بات نہ کرنا۔
ان کے سامنے موبائل وغیرہ کا استعمال نہ کرنا۔
ان کے چہرے کو بغور اور محبت سے دیکھنا، کیونکہ یہ برکت کا ذریعہ ہے۔

🌟 تاریخی واقعات
حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ

آپ اپنے اساتذہ کے لیے کئی میل پیدل چل کر جایا کرتے اور اکثر اوقات ان کی باتوں کو کاغذ پر لکھ کر یاد کرتے۔ کہتے تھے:

“استاد کی زبان سے نکلا ہوا لفظ بھی علم ہوتا ہے، اس لیے ہر بات لکھنے کے قابل ہے۔”

امام شافعی رحمہ اللہ کا ادب

استاد امام مالک رحمہ اللہ کے سامنے کتاب بھی نہیں پلٹاتے تھے کہ آواز سے استاد کو تکلیف نہ ہو۔

🕊️ سادہ مگر پراثر نصیحت
“جس دل میں استاد کی عزت ہوتی ہے، وہاں حسد، نفرت اور بربادی داخل نہیں ہو سکتی۔”

پتنگ اڑانا، لڑانا، لوٹنا، ڈور اور مانجھا وغیرہ بیچنے کا حکم؟

پتنگ اڑانا اور لڑانا

امام اہل سنت فرماتے ہیں: کنکیا (پتنگ) اڑانا منع ہے اور لڑانا گناہ۔

(رضویہ ٢٤/٦٦١)

پتنگ بازی اور آلات پتنگ بیچنا

امام اہل سنت فرماتے ہیں: کنکیّا (پتنگ) اڑانے میں وقت (اور) مال کا ضائع کرنا ہوتا ہے۔ یہ بھی گناہ ہے اور گناہ کے آلات کنکیّا (پتنگ)، ڈور بیچنا بھی منع ہے احتراز کریں۔ (رضوية ٢٤/٦٦٠)

پتنگ لوٹنے کا حکم اور خود گرے تو کیا کرے؟

امام اہل سنت فرماتے ہیں: کنکیا (پتنگ) لُوٹنا حرام، اور خود آکر گر جائے تو اسے پھاڑ ڈالے، اور اگر معلوم نہ ہو کہ کس کی ہے تو ڈور کسی مسکین کو دے دے کہ وہ کسی جائز کام میں صَرف کرلے، اور خود مسکین ہو تو اپنے صرف میں لائے، پھر جب معلوم ہو کہ فلاں مسلم کی ہے اور وہ اس تصدق یا اس مسکین کے اپنے پر راضی نہ ہو تو دینی آئے گی اور کنکیا کا معاوضہ بہرحال کچھ نہیں۔ (رضوية ٢٤/٦٦١)

پتنگ اُڑانے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں۔ اِس کی ڈور سے کئی لوگ زخمی ہو جاتے ہیں اور کئی لوگوں کی  گَردنیں تک کٹ کر جان بھی چلی جاتى ہیں۔ لہذا پتنگ اڑانے، لڑانے اور الات پتنگ بیچنے سے لازمی طور بچنا چاہیے۔

ابو الحسن محمد شعیب خان

24 مارچ 2024

نہ چاہتے ہوئے بھی وہ لکھنا پڑ رہا ہے، جو دل  اور قلم پر بھاری ہے ۔

حجازِ مقدّس کا سفر۔۔۔ ایک اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

جب یہ بلاوا آتا ہے تو دل کی زمین نم ہونے لگتی ہےآنکھوں کے چشمے بے اختیار بہہ پڑتے ہیں،اور ہچکیوں کی لرزتی گونج اُس شوق و محبت کی شدت کو عیاں کر دیتی ہےجو لفظوں کی قید میں نہیں آ سکتی۔

یہ وہ مقام ہے جہاں سانس بھی آہستہ لینا  ادب کا تقاضا ہے۔

 اے زائرِ حرم!

یاد رکھ، یہ سرزمین تفریح کا میدان نہیں،یہ عشق و ادب کا مقام ہے۔

یہاں حاضری نہیں، تسلیم و تعظیم کا امتحان ہوتا ہے۔

قرآن خبردار کر چکا ہے —

“اَن تَحْبَطَ اَعْمَالُکُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ”

کہ بے ادبی سے تمام اعمال ضائع ہو جاتے ہیں —

چاہے نماز ہو، روزہ ہو، حج ہو یا عمرہ۔

پس یہاں زبان بھی ضبط مانگتی ہے، نگاہ بھی ادب مانگتی ہے۔

یہاں شوخی نہیں، خاموشی عبادت ہے۔

یہاں ہنسی نہیں، آنسو زینت ہیں۔

افسوس کہ کچھ دل غفلت کے اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں —

مقدس مقام پر بھی کھیل تماشے بناتے ہیں،

تصویریں اور ویڈیوز میں ادب کی چادر نوچ ڈالتے ہیں۔

افسوس!

اسی پاک مقام پر کچھ دل دنیا کی مستیوں میں کھو جاتے ہیں۔

کوئی بیوی شوہر کے شانوں پر سر رکھ کر تصویریں بنواتی ہے،کہیں شوہر بیوی کو بانہوں میں لیے کھڑا ہے،اور نئے جوڑے انگلیوں سے دلوں کے نشان بنا کر

اس مقدس فضا میں محبت نہیں، غفلت کے عکس پھیلا رہے ہیں۔

یہ وہ حرکات ہیں جن سے روح زخمی ہوتی ہے،ادب کا نور مدھم پڑتا ہے،اور تعظیم کے چراغ بجھنے لگتے ہیں۔

اے حرم کے مہمان!

یہاں ہر لمس میں طہارت چاہیے،

ہر لفظ میں ادب،

ہر تصویر میں ضبط۔

ایسی حرکتیں چند لوگوں سے شروع ہوتی ہیں،

مگر جب برائی کو برائی نہ سمجھا جائےتو یہ contagion بن کر دلوں سے حیا چھین لیتی ہے۔

اے حرم کے مہمان!

تجھے یہاں آنسوؤں میں بھی ادب رکھنا ہے،

ہنسی میں بھی حدود یاد رکھنی ہے،

اور رشتوں میں بھی تعظیم کا لباس نہیں اتارنا۔

یہاں ہر سانس، ہر لمحہ، ہر ادا صرف ایک صدا کے تابع ہے —

“اَدَب! اَدَب! اَدَب!”

یہ زمین پکنک پوائنٹ نہیں،یہ دل کے جُھکنے، روح کے رونے،اور بندگی کے کامل ہونے کا مقام ہے۔

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر میدان کے ماہرین اپنی فنی بصیرت اور تجربے کے اعتبار سے فیصلہ سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی مفہوم کو عربی محاورے “لِکُلِّ فَنٍّ رِجَالٌ” (ہر فن کے لیے اس کے ماہرین ہوتے ہیں) میں سمویا گیا ہے۔

اسلامی ریاست یا دینی تحریک کے انتظامی ڈھانچے میں جب عملی فیصلوں یا تنظیمی امور پر غور کیا جائے تو اہلِ فن و اہلِ تجربہ کی آراء کو نظر انداز کرنا حکمت کے خلاف ہے۔

امام اہلِ سنت رحمۃ اللہ علیہ کا اصولی بیان

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: “امورِ انتظامیہ جن میں شرعِ مطہر کی جانب سے کوئی تحدید نہ ہو، ان میں کثرتِ رائے کا لحاظ رکھا جاتا ہے۔ اس میں ہر ذی رائے مسلمان سنی کی رائے معتبر ہوگی، اگرچہ وہ عالم نہ ہو، کیونکہ معاملہ شرعیات سے نہیں بلکہ دنیوی انتظامات سے متعلق ہے۔ بلکہ اکثر تجربہ کار کم علموں کی رائے کسی ناتجربہ کار ذی علم کی رائے سے زیادہ صائب ہوتی ہے۔”

(الفتاویٰ الرضویہ، ج 16، ص 45)

یہ قول نہایت جامع ہے، جس سے دو اہم اصول سامنے آتے ہیں:‏

  • دنیوی و انتظامی امور میں ماہرین کی رائے معتبر ہے۔
  • ہر فیصلہ شرعی فتوے کا متقاضی نہیں، بلکہ تجربہ و تدبیر کا محتاج ہوتا ہے۔

حدیث میں بھی اس اصول کی تائید موجود ہے:أَنتُم أَعلَمُ بِأُمُورِ دُنیَاکُم”

(تم اپنے دنیوی معاملات کو بہتر جانتے ہو۔)

اسی انتظامی اہلیت کو کے متعلق مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: “حکومت کے لیے اسلامی سیاست دانی ضروری ہے۔”

(مرآة المناجیح، شرحِ مشکوٰۃ، )

یہاں واضح کیا گیا کہ سیاست یا نظامِ حکومت چلانے کے لیے صرف تقویٰ کافی نہیں، بلکہ علمِ سیاست اور عملی تجربہ بھی ضروری ہے۔

چنانچہ محض عبادت و زہد کی بنیاد پر سیاسی یا انتظامی ذمہ داریاں دینا غیر دانشمندانہ عمل ہوگا۔

مزید فرماتے ہیں:‏
“یہ حدیث اس بات کی بڑی دلیل ہے کہ نا اہل کو حکومت میں دخل نہیں دینا چاہیے، اگرچہ وہ کتنا ہی متقی کیوں نہ ہو۔”

(مرآة المناجیح)

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی نظریۂ حکومت میں اہلیت (Competence) اور تجربہ (Experience) بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔

آج کے دور میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مذہبی وابستگی یا شخصی عقیدت کو اہلیت پر ترجیح دی جاتی ہے، جو کہ شرعی اور عقلی لحاظ سے درست نہیں۔ اسلامی تعلیمات اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہیں کہ ہر شعبہ اپنے ماہرین کے سپرد کیا جائے، تاکہ فیصلے علم، تجربے اور مشاورت کی بنیاد پر ہوں۔

اسی طرزِ عمل سے نظامِ حکومت میں استحکام، عدل اور ترقی ممکن ہے۔

لہذا دینی و دنیاوی نظام کی کامیابی کے لیے اہلِ فن اور ماہرین سے مشاورت ناگزیر ہے۔

شریعت نے جہاں واضح احکام دیے ہیں وہاں ان کی پابندی لازم ہے، مگر انتظامی معاملات میں کثرتِ رائے اور تجربہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔

اہلِ تقویٰ اگر فہمِ سیاست و نظام نہیں رکھتے تو انہیں حکومتی یا تنظیمی قیادت نہیں سونپی جانی چاہیے۔

ابو الحسن

دیدار الٰہی

1 عقیدہ: اللّٰہ تعالیٰ جہت و مکان و زمان و حرکت و سکون و شکل و صورت و جمیع حوادث(ایجاد کردہ اُمور ) سے پاک ہے ( تفسیر الکبیر ،سورۃ الکھف الایۃ 79 ت 82)

2 عقیدہ: دنیا کی زندگی میں اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ، ہمارے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے ، اور آخرت میں ہر صحیح العقیدہ مسلمان کے لیے ممکن بلکہ واقع ہوگا (الفتاوی الحدیثیۃ ، مطلب فی رویۃ اللّٰہ تعالیٰ فی دنیا و منح الروض الأزھر)

حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “مجھے میرے رب عزوجل نے فرمایا ،کہ میں نے ابراہیم کو اپنا خلیل بنایا، اور موسیٰ سے کلام فرمایا ،اور تمہیں مواجہ بخشا کہ بے پردہ و حجاب تم نے مجھے دیکھا”( مجمع بحار الانوار)

اور اس حدیثِ مبارکہ کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری بریلوی نے “فتاویٰ رضویہ میں جلد نمبر 30 صفحہ نمبر 637 رسالہ ” منبہ المنیۃ بوصول الحبیب الی العرش و الرّؤیۃ” میں نقل فرمایا ہے ۔

اللّٰہ تعالیٰ قرآن مجید میں اہل جنت کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے “کچھ چہرے اس دن تر وتازہ ہوں گے ، اپنے رب کو دیکھتے ہوئے”( پ 29 سورۃ القیامہ )

امام طبری علیہ رحمہ اس آیت کی تفسیر میں ارشاد فرماتے ہیں کہ” یقیناً اہل جنت بروزِ قیامت ،آنکھوں سے اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار کریں گے”( جامع البیان, جزء:7)

اسی عنوان کے متعلق”* صحیح مسلم*” میں حدیث مبارکہ موجود ہے کہ حضرت سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے ، کہ اچانک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھ کر فرمایا”*عنقریب تم اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے ، جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو ۔”(صحیح مسلم)

اس میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ “جہاں تک عقل پہنچتی ہے وہ خدا نہیں ،اور جو خدا ہے اُس تک عقل کی رسائی نہیں ، اور وقت دیدار نگاہ اُس کا احاطہ کرلے ، یہ محال ( ناممکن) ہے”

دنیوی زندگی میں ہمارے نبیِ کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوا، رہا قلبی دیدار یا خوابی دیدار دیگر انبیاء و اولیاء کو بھی نصیب ہوا ہے ، اور آخرت میں اہل ایمان کو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ، بلا حجاب و بلا تشبیہ و بلا کیفیت سر کی آنکھوں سے ہوگا ـــ انشاء اللّٰہ تعالیٰ

وما علینا الاالبلاغ المبین

از: حافظ محمد حسین قادری

درجہ سادسہ

حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

ذاتِ باری تعالیٰ اور صفات باری تعالیٰ کی وضاحت

عقیدہ: اللّٰہ تعالیٰ کی صفات نہ مخلوق ہیں اور نہ اس کی قدرت  کے تحت داخل  (الفقه الاکبر و المعتقد المنتقد)

اللّٰہ تعالیٰ کی صفات نہ عین ذاتِ باری تعالیٰ ہے (اس طور پر کہ ذات و صفات مفہوم و معنی کے اعتبار سے بالکل ایک ہی چیز ہوں، ایسا نہیں) کیونکہ صفات الہٰی ذاتِ الٰہی پر زائد ہوتی ہیں ، بس بالکل ایک نہ ہوئیں لہذا صفات باری تعالیٰ ذات باری تعالیٰ کا عین نہ ہوئیں ۔اسی طرح صفات باری تعالیٰ ذات باری تعالٰی کا غیر بھی نہیں (یعنی صفات ذات سے جدا نہیں)

صفات تو ذات کے بغیر اس لیے نہیں پائی جاسکتیں کہ صفات ذات کے تابع ہوتی ہیں اور تابع متبوع کے بغیر موجود نہیں ہوسکتا اور ذات باری تعالٰی اپنی صفات کے بغیر اس لیے نہیں پائی جاتی کہ اس صورت میں ذاتِ باری تعالیٰ کا صفات کمال کے بغیر ہونا لازم آۓ گااور یہ محال ہے ، لہٰذا صفات باری تعالیٰ ذات باری تعالٰی کا غیر نہ ہوئیں مختصراً اس عقیدے کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ”صفات باری تعالیٰ نہ عین ذاتِ ہیں اور نہ غیر ذات۔

ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک”ہر عاقل و بالغ یہ اعتقاد نہ رکھے کہ حق تعالیٰ موجود ھےاور اپنی ذات میں قدیم، بیحد و حدود ھے اور اسکا کوئی مکان و جہت نہیں”(کشف المحجوب)

جیسے ارشاد باری تعالیٰ:”کوئی شۓ اس کی مثل نہیں وہی سننے دیکھنے والا ہے “(الشوری:11)

اور صفات باری تعالیٰ کی معرفت اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک “ہر عاقل بالغ یہ اعتقاد نہ رکھے کہ اس کی تمام صفتیں اسی کے ساتھ مطلوب ہے (یعنی اس کی صفات نہ اس کی ذات ہیں اور نہ ہی اس کا غیر ،وہ اپنی صفات کے ساتھ دائم ھے )”

جیسے ارشاد باری تعالیٰ:”اس کا کلام سچا ہے “(الانعام:73)

وماعلینا الاالبلاغ المبین

از : حافظ محمد حسین قادری

درجہ سادسہ

حبیبیہ اسلامک اکیڈمی

شرک کی حقیقت

شرک کی تعریف:

قال الامام سعد الدین تفتازانی علیہ رحمۃ اللّٰہ “الإشراک ھو إثبات الشّریک فی الأُلوھیّۃ بمعنی وجوب الوجود کما للمجوس ، أو بمعنی استحقاق العبادۃ کما لعبادۃ الأصنام ” ( شرح العقائد النسفیۃ)

ترجمہ:* امام سعد الدین تفتازانی علیہ رحمۃ اللّٰہ فرماتے ہیں کہ شرک  وہ ‘الوہیت (خدائی) میں دوسرے کو شریک کرنا،بایں معنی کہ غیر خدا کو واجب الوجود (یعنی جس کا وجود  ضروری ہو)جس طرح مجوس کا عقیدہ یاغیرخداکو مستحق عبادت جاننا جس طرح بتوں کے پجاریوں کا عقیدہ ھے بتوں کے بارے میں

دور حاضر کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ یہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بات بات پر بلاوجہ سادہ لوح  مسلمان پر کفر اور شرک کے باطل فتوے لگا دیے جاتے ہیں اور مشرک سازی کے اس شوق میں قرآن و حدیث کے اصول بھی پس پشت ڈال دیے جاتے ہیں

ان لوگوں کو اتنا بھی احساس نہیں کہ دین اسلام تو شرک کی جڑیں کاٹنے کے لیے آیا ہے مگر یہ لوگ خوف خدا سے عاری ہو کر دن رات مسلمان پر ہی بے دریغ فتوے بازی کا بازار گرم کیے رہتے ہیں

شاید نادان لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح مسلمانوں کو مشرک بنا کر ہم دین اسلام کی بہت بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں مگرانہیں نہیں معلوم کہ وہ الٹا اپنے لیے جہنم خرید رہے ہیں

کیونکہ جس طرح شرک کرنا بہت بڑا ظلم اور جرم ہے اسی طرح کسی مسلمان کو مشرک قرار دینا بھی حرام اور بہت بڑا جرم ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:إذا قال الرّجل لأَخیہ: یا کافر! فقد باءَ بأحدھما

(صحیح مسلم ، کتاب الایمان)*

ترجمہ: جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہا تو یہ کلمہ دونوں میں سے کوئی ایک ضرور لے کر اٹھے گا”

اس حدیث پاک سے واضح ہے کہ کسی مسلمان کو بلاوجہ کافر اور مشرک قرار دینا خود کافر اور مشرک بننا ہے

قابل صد افسوس یہ کہ کچھ لوگ مسلمان کو مشرک قرار دینے کا راگ الاپنے میں ہوش و حواس کھو بیٹھتے ہیں حالانکہ شرک و کفر کا موضوع انتہائی نازک ہے شرک کا مفہوم یہ ہے کہ “اگر کوئی شخص اللّٰہ کے سوا کسی کے لیے ادنی سے ادنی ذاتی علم غیب ،قدرت، تصرف،وغیرہ تسلیم کرے تو یہ یقینا شرک قرار پائے گا کیونکہ کائنات میں کسی کو بھی ذاتی طور پر اللّٰہ تعالی کے دیے  بغیر کوئی اختیار، قدرت،  تصرف،علم غیب بلکہ کوئی بھی شئ ہرگز ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی۔”

علماء کرام نے شرک کی تین اقسام بیان فرمائیں ہیں:

1: شرک فی العبادۃ:

“اللہ تعالی کے سوا کسی  کو  عبادت مستحق سمجھنا جیسے مشرکین مکہ جنہوں نے کعبہ میں 360 بت رکھے ہوئے تھے جن کی وہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے

2: شرک فی الذات:

 اللہ تعالی کی ذات میں  کسی کو اللہ کے ساتھ شریک کرنا جیسےمجوسی جو دو خداؤں کو مانتے ہیں

3: شرک فی الصفات:

 کسی کی ذات اور شخصیت میں اللّہ تعالی جیسی صفات ماننا

الحمدللہ مسلمان ہر قسم کے  شرک سے محفوظ ہے وہ نہ توشرک فی العبادت میں مبتلا اور نہ ہی شرک فی الذات اور شرک فی الصفات میں مبتلا کیونکہ مسلمان نہ اللہ تعالی کے سوا کسی کی عبادت کرتا اورہی نہ اس کے سوا کسی کومستحق عبادت  جانتا ہےاور نہ ہی اللہ تعالی جیسا کسی کو مانتا ہے اور نہ ہی اس کی صفات جیسی صفات کسی کے لیے تسلیم کرتا ہے

واضح رہے کہ شرک کی تیسری قسم “شرک فی الصفات ” کا بغور سمجھنا انتہائی ضروری ہے شرک فی الصفات کی تعریف یہ بیان ہوئی کہ جیسی صفات اللّہ تعالی کی ہیں ایسی ہی صفات کسی اور کی تصور کرنا شرک فی الصفات ہے

آئیں ہم شرک فی الصفات  کو قرآن مجید کے اصول کے مطابق سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ نور قرآن کی برکت سے شیطان لعین کے وار سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ شیطان لعین اور اس کے گمراہ ساتھیوں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مسلمان کسی بھی طرح قرآن کریم کے صحیح اصول کو نہ سمجھ سکیں تاکہ یہ لوگ اپنے اس قول سے (کہ وہ الفاظ جو اللہ تعالی کی صفات کے لیے استعمال ہوئے وہ بندوں کے لیے استعمال کرنا شرک کہلاتا ہے) مسلمان کے دل و دماغ میں اس فتنے کو شرک فی الصفات کا نام دے کر راسخ کرا سکیں حالانکہ قران مجید میں کئی مثالیں موجود ہیں جن میں اللہ تعالی اور اس کے محبوبین کے درمیان بظاہر لفظی شراکت پائی جاتی ہے مگر اس سے شرک لازم نہیں آتا کیونکہ وہ صفات اللہ تعالی کے لیے ذاتی طور پر ہے بندوں میں اللّٰہ تعالی کی عطاء سے پائی جاتی ہیں

 مثال:1

 إنّ اللّٰه بالناس لرؤف رحیم

ترجمہ: بے شک اللّہ تعالی لوگوں پر مہربان رحم والا ہے (پ 2 ؛ البقرہ:143)

ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالی ہے : لقد جاء کم رسول من أنفسکم عزیز علیه ما عنتم حریص علیکم بالمؤمنین رؤف رحیم

ترجمہ: بے شک تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گراں ہے وہ تمہاری بھلائی کی نہایت چاہنے والے ہیں مسلمانوں پر کمال مہربان رحم فرمانے والے ہیں(پ 11 ،التوبۃ: 128)

غور کیجئے ایک طرف فرمایا جا رہا ہے کہ اللہ تعالی رؤف الرحیم ہے دوسری طرف فرمایا جا رہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی رؤف الرحیم ہے تو اس سے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا کہ ابھی تو یہ آپ نے کہا کہ شرک فی الصفات نام ہے صفات میں برابری کا تو یہ صفات تو ایک جیسی ہو گئیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں کوئی برابری نہیں کیونکہ اللہ عزوجل کا رؤف و رحیم ہونا ذاتی طور پر ہے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رؤف رحیم ہونا اللہ تعالی کی عطا سے ہے جب اللہ تعالی نے انہیں یہ مقام و مرتبہ دیا ہے تو یہ فرق ہو گیا پھر برابری نہ رہی اور جب برابری نہ

رہی تو شرک بھی نہ ہوا

مثال 2

: اللّٰہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ : اَللّٰه یتوفّی الأنفس حین موتھا

ترجمہ:* اللّٰہ تعالیٰ جانوں کو وفات دیتا ہے ،انکی موت

کے وقت

 (پ 24 :الزمر:42)

جبکہ قران کریم میں ہی ایک اور مقام پر ارشاد ہوتا ہے : قل یتوفکم ملک الموت الذی وکل بکم ثم الی ربکم ترجعون

ترجمہ: اے حبیب آپ فرما دیجئے کہ تمہیں وفات دیتا ہے موت کا فرشتہ ، جو تم پر مقرر ہے ، پھر اپنے رب کی طرف واپس جاؤ گے (پ:21:السجدہ:11(

سوال یہ ہے کہ ایک طرف تو قران مجید فرماتا ہے کہ موت حضرت ملک الموت علیہ السلام دیں گے جبکہ دوسری طرف قران ہی میں بیان ہوتا ہے کہ موت دینے والا اللہ تعالی ہے لیکن درحقیقت دونوں آیتوں میں کوئی ٹکراؤ نہیں بلکہ یہ بات ہے کہ حقیقی طور پر موت دینے والا تو اللہ تعالی ہی ہے حضرت ملک الموت علیہ السلام اللہ تعالی کی عطاء سے اس کے اذن سے یہ کام کرتے ہیں

آئیں اب آپ کو شرک کی حقیقت حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں دیکھاتے ہیں

: حضرت سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ مصطفی جان رحمت صلی اللہ  تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :وإنی واللّٰه! ما أخاف  علیکم أن تشرکوا بعدی(صحیح بخاری : کتاب الجناںٔز)

ترجمہ: خدا کی قسم مجھے تم پر یہ اندیشہ نہیں کہ تم میرے بعد مشرک ہو جاؤ گے

علماء اسلام نے اس حدیث پاک کا یہی مفہوم بیان کیا ہے کہ آپ  علیہ الصلوۃ والسلام کی امت شرک پر جمع نہیں ہوگی اللہ تعالی نے اس امت کو شرک سے محفوظ رکھا ہے لیکن اج کل کے مشرک سازوں نے اس حدیث پاک کے خلاف امت مسلمہ کی اکثریت کو مشرک قرار دینے کا مکروہ دھندا اپنا رکھا ہے

اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرضوان کہ والد محترم علامہ مولانا نقی علی خان رحمت اللہ تعالی علیہ

اپنی کتاب اصول الرشاد میں شرک کے

متعلق فرماتے ہیں

اسی بنا پر شرک کو توحید کا ضد کہتے ہیں اور جس امر کا اثبات کلمہ توحید میں ماخوذ نہیں گو غیر کے لیے ثابت نہ ہو ، شرک سے خارج سمجھتے ہیں تو  جو شخص ورائے الوہیت ولزومات الوہیت کو غیر کے لیے ماننا شرک کے مصطلح قرار دیتا ہے قطعا معنی شرک سے ذہول اور مضمون کلمہ طیبہ لا اله إلا الله سے غفلت کرتا ہے ہاں شرک کبھی مطلق کفر وطیرہ وریا وغیرھما

معاصی میں بھی مستعمل ہوتا ہےمگرہماری بحث سے خارج کہ کلام قسم کفرمیں ھےجس کے احکام دیگر اقسامِ کفر سے مانند حرمتِ نکاح و ذبیحہ کے مغایر ہیں بلکہ عندالتعمّق  یہ اطلاقات برسبیل تجوّز ہیں اور یہ معنی مجازاتِ شرعیہ کے عدم تبادر،ان کا عندالاطلاق اس پرکھلا  قرینہ ، حقیقتِ شریعہ وہی ہے کہ بلا قرینہ مجرد اطلاقِ لفظ سے  متبادر ہوتا ہے تو اس معنی پر اطلاقِ شرک کسی صفت و فعل کی وجہ سےجب تک الوہیت کااثبات لازم نہ آئے صحیح نہیں۔

مثلا کوئی جاہل کسی کامل کی نسبت اولیاءِ امت سے اعتقاد کرے کہ وہ سب زمین کا حال ہر وقت وہرآن یکساں جانتا ہے اور جو اسے جس وقت جس جگہ سے پکارتا ہے فورا سن لیتا ہے توگو یہ عقیدہ غیر ثابت ہو،لیکن اگر اس کے ساتھ اسے علم و قدرت میں مستقل نہیں جانتا اور یہ سب خدا کے اعلام و اقتدار سے سمجھتا ہے اور نہ اسے واجب الوجود و مستحق  معبودیت اعتقاد کرتا ہے تو اس قدر عقیدہ سے مشرک نہ ہوگا

 یہ تھی مختصر سی شرک کے حوالے سے گفتگو اللہ تعالی ہمیں شرک سے محفوظ رکھے

آمین

از: حافظ محمد حسین قادری

متعلم درجہ سادسہ

حبیبہ اسلامک اکیڈمی

*اللّٰہ تعالٰی فاعل مختار ہے یا فاعل موجب مع أرادہ

عقیدہ ؛ *اللّٰہ تعالٰی فاعل مختار ہےاس کا فعل نہ کسی مرجّح کا دست نگر نہ کسی استعداد کا پابند*

دلیل: اس کی دلیل یہ ہے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

: *یفعل اللّٰہ مایشاء*

ترجمہ : اللّٰہ تعالٰی کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے

دوسری دلیل:

*فعّال لّما یرید*

ترجمہ :

جو چاہے کرنے والا ہے

اس آیت کی تفسیر میں علامہ احمد بن محمد الصاوی المالکی جنہوں نے اپنی کتاب *حاشیۃ الصاوی علی تفسیر الجلالین* میں لکھتیں ہیں کہ :

*ولا یجب علیہ شیٔ ، لأن أفعالہ بحسب إرادتہ*

ترجمہ: اس پر کچھ واجب نہیں ، بیشک اس کا فعل ارادہ کے ساتھ ہے

 اب آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ کہ *فاعل مختار اور فاعل موجب  دونوں میں فرق*

فاعل مختار یعنی وہ کام جو اپنی مرضی سے کیے جاۓ بإرادہ، نہ کہ کسی چیز نے مجبور کیا ہو کام کرنےپر

اور فاعل موجب

یعنی وہ کام جو ضروری ہو کرنا ، واجب ہو

نوٹ: *إرادہ قدیم ہے نہ کہ حادث*

*المعتقد المنتقد* میں علامہ فضل رسول بدایونی علیہ رحمۃ نے یہ بات لکھی ہے کہ :* *کہ فعل الٰہی کے ارادے کا معنی یہ ہے کہ وہ نہ مجبور ہے  نہ مغلوب ہے اور نہ بھولے سے وہ کام کرنے والا ہے اور دوسری فعل کے لیے اس کے ارادے کا معنی یہ ہے کہ اس نے فعل کا حکم صادر*

کیا ( المعتقد المنتقد)

فلاسفہ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: *فلاسفہ اللہ تعالی کو فاعل مختار نہیں مانتے بلکہ فاعل موجب مانتے ہیں کہ اس نے جو کیا ہے اس پر ضروری تھا اور اسے نہ کرنے کا اختیار نہیں تھا* ، اعلیٰ حضرت نے “*الکلمۃ الملھمہ*” میں اسکا ردّ بلیغ کیا ہے اور اپنے استدلال میں وہ تفصیل فرمائی کہ کسی فلسفی کو مجال گفتگو باقی نہ چھوڑی پہلے اسلامی عقیدہ یوں تحریر فرمایا: *اللّہ عزوجل فاعل مختار ہے اس کا فعل نہ کسی مرجّح کا دست نگر نہ کسی استعداد کا پابند یہ مقدمہ نظر ایمانی میں تو آپ ہی ضروری و بدیہی ہے*اور آپ نے وہ آیت ارشاد فرمائی بطور دلیل جو فقیر نے اوپر مقدمے میں ذکرکی کہ

*ترجیح بلا مرجح باطل نہیں ترجح بلا مرجح باطل ہے*:

اللہ تعالی اپنے افعال میں کسی مرجح کا محتاج نہیں بلکہ اس کا ارادہ ہی مرجح ہے جبکہ فلاسفہ کے نزدیک کوئی فاعل دو متساویوں میں اپنی طرف سے ترجیح نہیں پاسکتا کہ اس کی نسبت سب کی طرف برابر ہے اگر خود ترجیح دے توبلا مرجح ہو اور یہ محال ہے

 اس بنیاد کو یوں مشہور کیا کہ ترجیح بلا مرجح باطل اور محال ہے لیکن اعلی حضرت نے باری تعالی کو فاعل مختار ثابت کرنے کے ضمن میں اس بنیاد کو ہی اکھاڑ پھینکا پہلے عام مثالوں سے تفہیم کی، فرمایا :  

*یوں ہی عقل انسانی میں بھی آدمی اپنے ارادے کو دیکھ رہا ہے کہ دو متساویوں میں سے کسی مرجح کے آپ ہی تخصیص کر لیتا ہے دو جام یکسا ایک صورت ایک نظافت کے دونوں میں ایک سا پانی بھرا ہو اس سے ایک قرب پر رکھے ہو یہ پینا چاہیے ان میں سے جسے چاہے اٹھا لے گا

 ایک مطلوب تک دو راستے

بالکل برابر ہو یکساں ہو جسے چاہے گا چلے گا ایک سے دو کپڑے ہوں جسے چاہیں پہنے گا پھر اس فعّال لّما یرید کہ ارادے کا کیا کہنا* (الکلمۃ الملھمہ ، فتاویٰ رضویہ جلد 27 )

پھر *”ترجیح بلا مرجح*” پر کلام یوں فرمایا

” اقول: *یہاں سے ظاہر ہوا کہ محال ترجح بلا مرجّح ہے یعنی دومتساویوں میں سے ایک خود ہی راجح ہو جائے

 یہ یہاں نہیں کہ نفس ارادہ مرجح ہے اور ترجیح بلا مرجح میں مصدر اگر صرف مصدریت پر ہو یا مبنی للفاعل تو ہرگز محال نہیں بداہۃً واقع ہے یہاں مبنی للمفعول ہو تو محال کہ یہ وہی ترجح بلا مرجح

ہے جو کہ محال* (الکلمۃ الملھمہ فتاویٰ رضویہ جلد 27)

خلاصہ کلام یہ ہے کہ اللہ تعالی فاعل مختار ہے یعنی جو وہ کام کرتا ہے اپنی مرضی سے کرتا ہے بارادہ کرتا ہے اس کا فعل نہ کسی مرجح کا دست نگر ہے نہ کسی استعداد کا پابند ہے اس پر کوئی کام ضروری نہیں یعنی اس پر کچھ واجب نہیں جیسے فلاسفہ کہتے ہیں اللہ تعالیٰ سے بالایجاب(بطور اضطرار) صادر ہوگا کہ مومن کو انعام اور کافر کو عذاب دے گا، جبکہ اہلسنت کہتے ہیں اللہ پر کچھ واجب نہیں بلکہ انعام دینا اس کا فضل ہے اور عذاب دینا عدل۔۔۔

اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو اور اللہ تعالی ہمارے عقائد کی حفاظت فرمائے اور دین اسلام کو اللہ تعالی غالب فرمائے

 آمین

 جزاک اللّہ خیراً

از:  *حافظ محمد حسین قادری*

*متعلم حبیبیہ اسلامک اکیڈمی*

علمائے عرب کے خدمت میں ایک گلدستہ روح افزا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(یہ تحریر دارالملک کے آفیشل پیج پر شائع ہوئی ہے اور ہمارے حساب سے اس تحریر میں اردو ادب کی ندرت کاحسین جلوہ نظر آ رہا ہے اردو ادب کی چاشنی کو مزید پھیلانے کی غرض سے ہم اس تحریر کو مکرر شائع کر رہے ہیں۔اور یہ تحریر ان ادیبوں کا  جواب ہے جو کہتے ہیں کہ مذہبی ذہن رکھنے والے لوگ اچھا ادب نہیں لکھ سکتے۔ وہ اس تحریر کو ملاحظہ فرمائیں کہ عورت شباب و کباب کے علاوہ بھی۔۔۔۔ عورت شباب و کباب سے دور رہ کر بھی اچھی تحریر لکھی جا سکتی ہے اور خوبصورت حسین پیرائے میں لکھی جا سکتی ہے۔ )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 سیدی حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی ذاتِ بابرکات، جامع کمالات ومجموع الصفات ہے، آپ کے علمی جاہ وجلال والے قلم کا طرز استدلال وقوت استدلال بے مثال اور تحقیقات جلیلہ وتدقیقات انیقہ خالی از قیل وقال ہیں. آپ کی بے نظیر شخصیت کے نام لیوا فقیر کے نزدیک دو قسم کے ہیں:

ایک وہ جو محض تفریح طبع یا وقت گزاری کے لیے لیتے ہیں اور آپ کے نام کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے نہ تو کسی قسم کی دشواری میں مبتلا ہونا چاہتے ہیں اور نہ ہی شاید وہ اس کے اہل ہوتے ہیں.

دوسرے وہ ہوتے ہیں جو آپ کے مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کے نام وذات کے ساتھ آپ کے مسلک کو فروغ دینے کی نیت سے سنجیدگی کے ساتھ معانقہ کرتے ہیں، اس لیے کہ مسلک وملت کی خدمات ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں.

اسی دوسری قسم سے عالمی ادارے دار المَلِک کا گہرا رشتہ ہے، جس نے مختصر سی مدت میں لائق صد تحسین اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، اور یہ صرف شعبہ نشر واشاعت سے موسوم نہیں’  بلکہ ایک مقصد ہے، جس کی منصوبہ بند تعلیمات سیدی اعلی حضرت علیہ کے مطابق ہوئی ہے، آپ کا مندرجہ ذیل فرمان اس ادارے کے اساسی دستور کا جزء غیر منفک ہے، آپ فرماتے ہیں: ان شاء اللہ العزیز زمانہ ان بندگانِ خدا سے خالی نہ ہوگا جو مشکل کی تسہیل، معضل کی تحصیل، صعب کی تذلیل، مجمل کی تفصیل کے ماہر ہوں. بحر سے صدف سے ،صدف سے گوہر، بذر سے درخت، درخت سے ثمر نکالنے پر باذن اللہ تعالی قادر ہوں (“فتاوی رضویہ: ج:٨، ص:٢٥١، امام احمد رضا اکیڈمی)

اس ادارے میں متنوع شعبہ جات ہیں، جہاں مختلف علوم وفنون کے کہنہ مشق ماہرین اپنی قیمتی تحقیقی خدمات پیش کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں. انہیں میں ایک شعبہ #مجمعــالإمام_أحمد_رضا_للبحوث_والدراسات_الإسلامية ہے، اس شعبہ نے ادارے کی وقعت میں چار چاند لگا دیے ہیں اور اہلِ دل کی نگاہ میں اسے ایک منفرد حسن وگلکاری عطا کی ہے.

 سیدی حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی ہمہ گیر شخصیت کے تبحرِ علمی، وسعتِ فکر و نظر اور مختلف جہات پر متعدد پہلوؤں سے تحقیق وتصنیف کا کام ہوا، اور بے شمار خوشہ چینوں نے اپنے گلستان قرطاس کو آپ کے گلہائے رنگا رنگ سے معطر کیا۔ لیکن یہ امر نہایت تعجب خیز ہے کہ علماے عرب کے مابین آپ کی بیش بہا تصنیفات و تالیفات نہ تو شائع ہو سکیں اور نہ ہی ان کا تعارف عام ہوا. ایک طرف سیدی اعلی حضرت کا والہانہ انداز میں تذکرہ، اور دوسری طرف آپ کے علمی سرمایہ کی اشاعت سے بے اعتنائی، محبینِ اعلی حضرت کے لیے باعثِ استعجاب ہے. #دارالمَلِک نے اس علمی تشنگی کو دور کرنے کا عزم بالجزم کیا؛ تاکہ سیدی حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے متعلق ہونے والی کوتاہی اور غفلت کی تلافی کی جا سکے، اور آپ کی عالمانہ، محققانہ، مجددانہ، مجتہدانہ میراث کو عالمِ عرب تک پہنچایا جائے، اس طرح ایک دیرینہ قرض جو تاحال باقی تھا، #دارالمَلِک نے اس کے ادائیگی کا بیڑا اٹھایا. شاید ازل ہی سے اس خدمتِ جلیلہ کی ذمہ داری #دارالمَلِک کے مقدر میں لکھ دی گئی تھی، اور “قرعہ فال بنامِ من دیوانہ زدند” کے مصداق، یہ عظیم بار اسی کے کاندھوں کے لیے منتخب کیا گیا. اسی لیے یہ ادارہ اس علمی خلاء کو پُر کرنے کے لیے ہمہ تن من دھن سرگرم ہے، سیدی اعلی حضرت کی تصانیف و تالیفات کو اہل عرب کے مابین متعارف کرانے اور آپ کے افکار ونظریات کو وہاں کے علمی حلقوں تک پہنچانے میں اپنا دینی فریضہ سمجھ کر شب وروز کوشاں ہے. چنانچہ #دارالملک تاحال دلائل و براہین سے اراستہ، تحقیقِ انیق اور تدقیقِ عمیق سے پیراستہ تقریباً دس رسائل پیش کر چکا ہے، جنہیں علمائے عرب نے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور عوام و خواص نے پسند کیا. رضویات کے حوالے سے مصر و دیگر عرب ممالک میں ہونے والے متعدد کاموں میں خواہ وہ مواد کی فراہمی ہو یا تعارف کا معاملہ #دارالملک نے نمایاں کردار ادا کیا ہے. مشتے نمونہ از خروارے کے طور پر ایک تازہ مثال رسالہ «الجهود الكلامية والصوفية للشيخ أحمد رضا خان القادري دراسة نقدية» ہے، جو مصر کی ایک محقّقہ نے ایم اے کے لیے سیدی اعلی حضرت پر تحریر کیا، #دارالملک نے انہیں مطلوبہ مواد فراہم  کرنے کے ساتھ قدم قدم پر ان کی اعانت بھی کی.

بایں ہمہ، رضوی میکدے کے کچھ بادہ خوار ایسے بھی تھے جن کی پیاس تاحال نہ بجھی تھی، لہٰذ ساقی کی عطا کا پیالہ “#مجموع_رسائل_الإمام_أحمد_رضا_خان” کی صورت میں جلوہ گر ہوا. ایک ایسا گراں قدر خزانۂ علم و حکمت اور بے نظیر تحقیقی شاہکار، جو عالمِ اسلام کے لیے نایاب تحفہ ہے. اس کے پسِ پشت نہ کوئی معاوضے کی غرض ہے، نہ نام ونمود یا شہرت و تحسین کی طلب؛ بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ مجددِ اعظم کے سلسلے میں اپنے فرض سے عہدہ برآ ہوں اور عالمِ عرب کو آپ کی تعلیمات سے روشناس کرائیں. ان شاء اللہ یہ شاہکار عالمِ اسلام کے لیے عشق و عرفان کا وہ تاج محل ثابت ہوگا جو محبت کی نشانی تاج محل سے کہیں زیادہ دل آویز اور مستحکم ہے.

 اس علم و عرفان کے تاج محل کی تفصیل یہ ہے کہ اس کی چھ عظیم منزلیں ہیں جنہیں جلدوں کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے. پہلی جلد باب کی صورت میں چار کمروں پر محیط ہے:

 پہلا کمرہ سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی سیرتِ مبارکہ کے جواہر پاروں سے مزین ہے.

 دوسرا کمرہ آپ کے مشائخ واساتذہ کی معلومات سے آراستہ ہے.

 تیسرا کمرہ آپ کے تلامذہ، خلفاء اور اجازت یافتہ علما کے تذکروں سے لبریز ہے.

 چوتھا کمرہ مختلف علوم و فنون میں آپ کی مہارت، عبقریت اور نادر تحقیقات وتدقیقات کا گنجینہ ہے.

ہر کمرہ اپنے اندر فصلوں کی صورت میں مضبوط ستون اور مباحث کی شکل میں دیدہ زیب دیواریں لیے ہوئے ہے، جنہوں نے اس عمارت کی اہمیت وافادیت میں چار چاند لگانے کا کام کیا ہے.

 دوسری منزل یعنی جلد میں دو مضبوط فصلوں کے ستون قائم ہیں؛ پہلا ستون فنِّ تفسیر میں آپ کی تحقیقات و توجیہات کے تابناک موتیوں سے جگمگا رہا ہے، جبکہ دوسرا ستون الفاظِ قرآن کے معانی ومطالب کی خوشبو سے معطر ہے. ہر ستون کے اندر متعدد علمی و فکری مباحث کی دیواریں کھڑی ہیں، جن پر تحقیق و تدقیق کے نفیس نقش و نگار کندہ ہیں.

 تیسری منزل یعنی جلد سات فصلوں کے ستونوں پر قائم ہے، ہر ستون اپنی ساخت میں منفرد اور اپنے مضمون میں وقیع ہے. پہلا ستون: حدیث کے معنی ومفہوم، تاریخِ تدوین اور اس کے مراحل، حدیث و اثر میں فرق، برصغیر کے جلیل القدر محدثین اور علمِ حدیث میں ان کی خدمات، سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی ان سے اجازت اور آپ کی خدمات پر مشتمل ہے. دوسرا ستون: علمِ حدیث میں آپ کی تصانیفِ جلیلہ کا تعارف لیے ہوئے ہے. تیسرا ستون: علمِ درایت پر قائم ہے. چوتھا ستون: علمِ روایت پر مشتمل ہے.

 پانچواں ستون: اصولِ حدیث میں آپ کی مہارتِ تامہ کا مظہر ہے. چھٹا ستون: احادیثِ مختلفہ میں آپ کے موقف کی توضیح پر مبنی ہے. اور ساتواں ستون: علومِ حدیث میں آپ کی عبقریت اور کمالات کا بیان اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے. ان ستونوں میں سموئے ہوئے مباحث کی دیواریں نایاب علمی خزانے کی الماریاں اپنے اندر جمع کیے ہوئے ہے.

 چوتھی منزل تین کمروں پر مشتمل ہے. پہلا کمرہ: سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے عقائد و نظریات اور مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی اصلاح سے معمور ہے. دوسرا کمرہ: امتِ مسلمہ کی سیاسی اصلاح اور اس حوالے سے آپ کی رہنمائی سے مزین ہے. تیسرا کمرہ: آپ کے معاشی افکار ونظریات، اسلامی تجارت وبینکاری میں آپ کی وقیع تحقیقات، اور مسلمانوں کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کی تدابیر پر مشتمل ہے. اس کے مؤلف مایہ ناز محقق ڈاکٹر انوار احمد بغدادی ہیں، جنہوں نے اسے بڑی عرق ریزی اور نہایت دل نشین اسلوب سے تالیف کیا ہے.

 پانچویں منزل ایک دلکش گلستان کی مانند ہے، جس کے تین حسین و جمیل صحن ہیں، اور ہر صحن اپنی ساخت، حسن اور معنویت میں نرالا ہے. پہلا صحن: افتتاحی خطبات کے خوشبو بھرے پھولوں سے آراستہ ہے، ہر پھول اپنی رعنائی اور نکہت میں اپنی مثال آپ ہے.

 دوسرا صحن: اسانید و طرق کی بہاروں سے مہکا ہوا ہے، جو چار مضبوط ستونوں پر قائم ہے: پہلا ستون: فقہ میں اسانید و طرق، دوسرا ستون: حدیث میں اسانید و طرق، تیسرا ستون: مصافحات کے سلسلے، چوتھا ستون: سلاسلِ صوفیہ میں اسانید وطرق.

 تیسرا صحن: اجازات ومرویات کے نایاب خزینے سے مزین ہے، جس کے دو کشادہ کمروں میں علمی جواہر سجے ہوئے ہیں: پہلا کمرہ: علماء عرب کو دی گئی اجازات پر مشتمل ہے،  دوسرا کمرہ: علماءِ ہند کو عطا کی گئی اجازات کا مرکز ہے، دونوں پندرہ دقیق مباحث پر مشتمل ہیں، اور ہر بحث اپنی معنوی عظمت میں ایک قیمتی پتھر کی مانند ہے.

سیدی حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے فقہ وافتا اور ان کے اصول کو جلا بخشی ہے، آپ نے مسلک حنفیت کو اردو عربی میں اپنی کتب ورسائل وفتاوی کے ذریعے ایسا منقح فرمایا کہ آنے والے کئی صدی تک کے لیے احناف کو رسم افتا اور فقہ واصول کے اکثر ابواب کے حل سے بےنیاز کر دیا. چھٹی منزل میں ایسے ہی قیمتی کمروں کی ایک قطار ہے، جو فقہ و افتا کے اصولی جواہر سے آراستہ ہیں اور اقوالِ سلف کے استقصاء، احتمالِ شقوق کے استیعاب، اور ضوابطِ کلیہ جیسی آہنی دیواروں میں محفوظ ہے. ان کمروں کی چھتوں سے دلائل کی خوشبو پھوٹتی ہے، اور دیواروں پر علمی انوار و تجلیات کی ایسی نقش و نگار ہیں کہ ماہرین حیرت زدہ اور حاسدین انگشت بدنداں رہ جائیں. ہر کونے میں ایک ایسا لعل جڑا ہے جس کے پیچھے نہ جانے کتنے کوہِ نور قربان ہیں، اور جس کی پہچان کسی ماہر جوہر شناس ہی کو ہوسکتی ہے، جبکہ ہمیں تو بس تمیز یہی بھیک بھر کی ہے. پھر بھی جرات کرتے ہیں؛

 پہلا کمرہ: ایک نادر و نایاب کان ہے، جس کا نام أجلى الإعلام أن الفتوى مطلقا على قول الإمام ہے، اس میں قول امام پر فتوی دینے کے ایسے انمول ہیروں کی قطاریں ہیں جن کی مثال تقریباً نایاب ہے.

 دوسرا کمرہ: بیش بہا اصولی موتیوں کی کان جلي النص في أماكن الرخص ہے، اس میں مقاماتِ رخصت میں واضح نصوص کے جواہر ہیں، اور ہر گوہر ایک فقہی مسئلے کی کنجی ہے.

 تیسرا کمرہ: جو سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ کے فیوض وبرکات کی کان ہے، وہ الفضل الموهبی في معنى إذا صحّ الحديث فهو مذهبي کے عنوان سے جگمگا رہا ہے. یہ اپنے اندر امامِ اعظم ابو حنیفہ کے اس مشہور فرمان: “جب کوئی حدیث صحت کو پہنچے تو وہی میرا مذہب ہے” کے نورانی جلوے بسائے ہوئے ہے.

یہ تینوں کمرے ایک ہی حسین ستون سے جڑے ہیں، وہ ستون اعلی حضرت کی اصولی بصیرت، استنباطی مہارت اور ضابطے سازی کا مجموعہ ہے.

 اس مختصر سی مدت میں چھ منزلوں پر مشتمل یہ عظیم الشان تاج محل کا معرضِ وجود میں آ جانا یقیناً سیدی حضور اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- کے فیوض و برکات کا صدقہ ہے، ورنہ اس میدان کے شہسوار خوب جانتے ہیں کہ تحقیق کا میدان  وہ بھی عربی زبان میں کس قدر وسیع اور جفا کش ہے، بالخصوص دینیات میں اور وہ بھی مسلکِ اعلی حضرت کے آب و تاب کے ساتھ. مزید برآں موجودہ پر فتن دور میں، جب ہر طرف فکری یلغار اور فتنہ سامانی کا سیلاب رواں ہے، ایسے حالات میں بانیِ دار الملک، مولانا شیراز احمد نظامی ازہری اور ان کے رفقاء نے ان تمام رکاوٹوں کی پرواہ کیے بغیر جس عزم و استقلال اور جس بلند فکری شان کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا ہے، وہ نہ صرف لائق تقلید ہے بلکہ تحسین و ستائش کے اعلیٰ ترین مراتب کا مستحق بھی ہے.

ان شاء اللہ! علمائے کرام کے توسط سے درِ رضا میں اسی طرح حاضری جاری رہی تو یہ چھ منزلہ عمارت بہت جلد تیس منزلوں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ کی رفعتوں کو چھو لے گی، کیونکہ یہ کوئی کاغذ کے پھول نہیں، جو خوشبو کے جامہ سے محروم ہوں، اور نہ ہی کچی مٹی پراگنے والے وہ لالہ زار ہیں جن کے نازک چہرے خزاں کی پہلی تپش ہی سے مرجھا جائیں، بلکہ یہ تو مصنف اعظم، مجدد اعظم کی صورت میں خدا رسیدہ بزرگ یعنی سیدی و مرشدی، حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی تصنیفات وتالیفات کو عام کرنے کے تذکروں کا سدا بہار گلشن ہے، جس میں خزاؤں کو بہار میں بدل دینے کی قدرت ہے، اور یہ عشق و فکر کا وہ ابدی چراغ ہے جس میں تہ بہ تہ پھیلی تاریکیوں کو چیر کر اجالوں سے بھر دینے کی طاقت ہے ، ساتھ ہی جہاں قدم رکھے وہاں افق در افق نور ہی نور پھیلا دے. انہیں کی نسبت و برکت سے یہ علمی و فکری تاج محل عنقریب تیس منزلوں کی عظمت کو پہنچے گا، اور عالمِ عرب بلکہ پورے عالم اسلام میں اپنی نوعیت کا پہلا لازوال عجوبہ شمار ہوگا. اللہ تعالیٰ دارین کی سعادتوں سے مالا مال فرمائے. آمین ثم آمین.

فصاحتِ قرآن پر اعتراض اور اس کا جواب

اعتراض

قرآن کریم میں انبیاء کرام کے قصے بار بار بیان کیے گئے ہیں۔ بعض کے بقول حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر 120 جگہ آیا ہے۔ اور ابن عربی کے مطابق حضرت نوح علیہ السلام کا قصہ 25 آیات میں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ 90 آیات میں ذکر ہوا ہے۔ یہ بات خلافِ فصاحت ہے۔

جواب

وہ تکرار خلافِ فصاحت ہوتی ہے جس میں کوئی فائدہ نہ ہو۔ لیکن قصصِ قرآنی کی تکرار بے شمار فوائد پر مشتمل ہے۔ علامہ بدر بن جماعہ نے اس موضوع پر ایک کتاب لکھی ہے: المقتنص فی فوائد تکرار القصص، جس میں کئی حکمتیں بیان کی ہیں:

تکرارِ قصص کے فوائد

  1. زیادتیِ معنی

ہر جگہ کچھ نہ کچھ اضافہ ہوتا ہے یا کسی نکتے کے لیے مختلف الفاظ لائے جاتے ہیں، اور یہ بلغاء کا خاصہ ہے۔

  1. مختلف جماعتوں تک رسائی

ایک جماعت ایک قصہ سن کر رخصت ہو جاتی، پھر دوسری جماعت آتی۔ اگر تکرار نہ ہوتی تو ایک قوم صرف حضرت موسیٰ کا قصہ سنتی اور دوسری حضرت عیسیٰ کا۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ سب قومیں سب قصے سنیں۔

  1. مختلف اسالیب میں اعجاز

ایک ہی مضمون کو مختلف اسالیب میں بیان کرنے میں فصاحت کا کمال ظاہر ہوتا ہے۔

  1. احکام کے مقابلے میں قصص کی نوعیت

احکام کی تکرار کم ہے لیکن قصص کی تکرار زیادہ ہے، تاکہ نصیحت اور عبرت بار بار سامنے آئے۔

  1. اعجازِ قرآن کی وضاحت

جب ایک ہی قصہ کئی جگہ مختلف انداز سے آیا اور کفار پھر بھی اس کی مثل نہ لا سکے تو ان کا عجز اور نمایاں ہو گیا۔

  1. اہلِ عرب کی حجت ختم کرنا

اگر ایک قصہ صرف ایک ہی جگہ آتا تو اہلِ عرب کہتے کہ تم بھی اسی جیسی ایک سورت بنا لاؤ۔ لہٰذا مختلف سورتوں میں تکرار کے ذریعے ان کی حجت ختم کر دی گئی۔

  1. دلچسپی اور کشش

جب ایک ہی قصہ مختلف انداز میں بار بار ذکر کیا گیا تو سننے والے اکتاہٹ کے بجائے نئی لذت پاتے ہیں۔ یہی کلامِ الٰہی کا خاصہ ہے کہ باوجود تکرار کے نہ لفظ بوجھل ہوتا ہے نہ سننے والے کو ملال ہوتا ہے۔

دوسرا اعتراض

مان لیا کہ مختلف اسالیب میں تکرار فصاحت کے منافی نہیں، لیکن بعض جگہ ایک ہی جملہ بار بار آیا ہے۔ جیسے:

سورہ شعراء: 8 بار

سورہ قمر: 4 بار

سورہ رحمن: 31 بار

سورہ مرسلات: 10 بار

جواب

ان سورتوں میں بھی تکرار بے فائدہ نہیں، بلکہ ہر بار مختلف موقع اور تعلق کے ساتھ آئی ہے:

سورہ شعراء: ہر قصے کے بعد إِنَّ فِی ذَلِكَ لَآیَةً آیا ہے تاکہ بتایا جائے مومنین کامیاب اور کافر ہلاک ہوئے۔

سورہ قمر: قصصِ انبیاء کے بعد وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ آیا ہے تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں۔

سورہ مرسلات: ہر نشانی کے بعد آیا کہ قیامت کے دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے۔

سورہ رحمن: ہر نعمت کے ذکر کے بعد فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَان تاکہ انسان و جن اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھیں۔

یہ طرز دیگر آسمانی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔ مثال کے طور پر عہدِ عتیق کی کتاب “مزمور 136” میں ہر آیت کے بعد إن رحمته إلى الأبد 28 بار آیا ہے۔

(ماخوذ از “سیرت رسول عربی” علامہ نور بخش توکلی علیہ الرحمہ صفحہ ٢٨٩ تا ٢٨٢)

کیا امام فجر و ظہر کی سنت پڑھے بغیر نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

سوال: فجر و ظہر میں بلا سنت پڑھے کوئی نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر پڑھائے تو ایسی حالت میں نماز کیسی ہوگی؟

المستفتی: از بنارس

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

اگر اتنا وقت باقی ہے کہ سنت پڑھ لینے کے بعد فرض ادا کرلے گا تو سنتوں کے پڑھنے کے بعد نماز پڑھائے۔ فجر کی سنت کا تاکد بہت زیادہ ہے، یہاں تک کہ قریب بوجوب ہے، بلکہ بعض فقہا اس کے وجوب کے قائل ہیں۔ اگر سنت فجر بغیر پڑھے ہوئے امامت کرے تو اس کا ترک لازم آئے گا کہ اب اس کی قضا بھی نہیں۔ اور بلا شبہہ بغیر عذر سنت فجر کا ترک اساءت ہے اور ظہر کی سنتیں اگرچہ بعد فرض پڑھ لے گا مگر بلا عذر اس کو اس کی جگہ سے ہٹانا بھی برا ہے کہ سنت قبلیہ میں اصل سنت یہی ہے کہ وہ فرض سے قبل پڑھی جائے۔ جماعت قائم ہوچکنے کے بعد مقتدی کا جماعت میں مشغول ہونا اور سنت کا مؤخر کرنا عذر شرعی کی وجہ سے ہے مگر بلا وجہ امام کا مؤخر کرنا سنت کے خلاف ہے۔

کتبہ:

صدر الشریعہ حضرت علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ

[فتاویٰ امجدیہ، ج: 1، ص: 200]

*کیف تصیر العالِم ؟ – ایک طالبعلم کے لیے راہِ علم*

علم کے سمندر میں غوطہ لگانے والے طلبہ کے لیے یہ سات سادہ مگر طاقتور اصول ایک خزانہ ہیں!

اگر تم عالم بننا چاہتے ہو تو اس ترتیب کو اپناو:

✍️ *اُكْتُبْ* – سبق لکھو، تاکہ ذہن میں بیٹھے۔

🧠 *اِفْهَمْ* – سمجھو، تاکہ رٹ نہ ہو بلکہ فہم ہو۔

📚 *احْفَظْ* – یاد کرو، تاکہ علم محفوظ رہے۔

🔁 *رَاجِعْ* – دہراؤ، تاکہ ذہن تازہ رہے۔

🗣️ *سَمِّعْ* – سناؤ، تاکہ تلفظ اور ترتیب درست ہو۔

📖 *عَلِّمْ* – سکھاؤ، تاکہ علم پختہ ہو۔

🕊️ *اِعْمَلْ* – عمل کرو، تاکہ علم نافع بنے۔

🌟 یہی ہے وہ ترتیب جو ایک عام طالبعلم کو *”عالم ربانی”* بنا سکتی ہے، *ان شاء اللّٰه!*

🌹مدارس میں فنی مہارت کا فقدان🌹

محمد شاہد علی مصباحی

روشن مستقبل دہلی

تحریک علماے بندیل کھنڈ

👈 بہت سے لوگ تو سرخی پڑھتے ہی نوازنا شروع کردیں گے مگر مجھے ان کی قطعی فکر نہیں۔ لیکن یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہمارے یہاں فنی مہارت کا فقدان ہے۔

آپ خود اپنی انگلیاں پکڑیں اور ماہرین تفسیر، ماہرین اصول فقہ، ماہرین اصول حدیث، ماہرین منطق، ماہرین فلسفہ، ماہرین فلکیات، ماہرین کلام، ماہرین نحو، ماہرین صرف وغیرہ تلاش کرنا شروع کریں، یقین جانیں آپ کے صرف ایک ہاتھ کی انگلیوں کے پورے بھی ختم نہ ہوں گے اور ماہرین ختم ہو جائیں گے۔

کیا کبھی سوچا ایسا کیوں ؟

اس کی تین وجوہات ہیں۔

پہلی وجہ: ہمارے مدارس نے ایسا نظام نہیں بنایا کہ اس طرح فنون میں تخصص کا اہتمام کیا جاے۔

دوسری وجہ: اہل مدارس نے نظام تعلیم ایسا نہیں بنایا کہ ایک استاد کو ایک ہی فن کی کتابیں پڑھانے کو دی جائیں۔

تیسری وجہ: ہمارے اساتذہ یہ سوچتے ہیں کہ ہم ہر فن کی کتابیں پڑھائیں ورنہ لوگ کہیں گے کہ اس کو بقیہ فن نہیں آتے۔ یا اگر میں ایک ہی فن پڑھاؤں گا تو میرے بقیہ فنون کمزور ہوجائیں گے۔

👈 جبکہ پہلی صورت میں دوسروں کے لیے اپنے علم سے کھلواڑ کرتے ہیں اور دوسری صورت “طلب الکل فوت الکل” کے قبیل سے ہے.

👈 استاد کے اپنے فن میں ماہر نہ ہونے کے نقصانات

پہلا نقصان: اگر استاد اپنے فن میں ماہر نہیں ہے تو وہ اس فن کی باریکیوں سے واقف نہیں ہوگا اور جو شخص خود ہی فن کی باریکیوں سے آگاہ نہ ہو بچوں کو کیسے مطمئن کرے گا ؟

لہذا بچوں کی زندگی سے کھلواڑ کے سوا اس سے کچھ اور حاصل نہیں ہو سکتا۔

دوسرا نقصان: جب ہمیں کسی فن پر کام کرنے والوں کی ضرورت محسوس ہوگی تو وہ کام ہرگز نہ ہو سکے گا۔

تازہ واقعہ: اسی ہفتہ ہم نے کچھ علوم پر مخصوص کورس تیار کرنے کی غرض سے افراد کی تلاش شروع کی تو سواے دو ایک افراد کے کوئی اس پر تیار نہ ہوا کسی نے کہا کہ وقت نہیں ہے اور کسی نے کھل کر بتایا اس طرز پر کام کرنا مشکل ہے کیوں اس انداز سے کبھی سوچا نہیں لہذا پریشانی ہوگی۔

👈 اس پریشانی کا حل ہمیں بھی کالیجوں اور یونیورسٹیوں کی طرح اساتذہ کو ایک فن کی کتابیں پڑھانے کو دینی چاہیے۔

اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ طلب الکل کے فارمولے کو چھوڑ کر کسی ایک فن میں ملکہ حاصل کریں۔ اس سے خود ان کو بھی فائدہ ہوگا اور طلبہ کو بھی بے انتہا فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی آپ اس فن کے لیے اپنی بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

کاش ہم اس جانب بھی فکر کریں!..

22/12/2021

*وارث علوم اعلیٰ حضرت مظہر امام علم وفن امام المتکلمین مناظر اعظم فقیہ النفس حضرت علامہ مفتی مطیع الرحمن مضطر رضوی* اطال ﷲ عمرہ

*خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند* علیہ الرحمہ

*فقہی اختلاف کے حدود وآداب*

اللہ کے پیارے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالذات علمائے مجتہدین کو اور بالطبع دوسرے علماء کو اپنا جانشین و وارث قرار دیا ہے۔ ارشاد فرمایا:

*اَلْعُلَمَاء وَرَثَةُ الْاَنْبِيَآء*

’’علماء انبیاء کے وارث ہیں‘‘۔

(سنن ابی دائود، کتاب العلم، 1: 317، الرقم: 3641)

ان وارثانِ انبیاء اور حاملینِ علمی نبوی نے اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات و فرمودات میں غوروفکر کرکے درج زیل پانچ مقاصدِ شرع کا تعین کیا ہے:

ایمان کی حفاظت

جان کی حفاظت

نسب کی حفاظت

عقل کی حفاظت

مال کی حفاظت

حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:

*مَنْ يُرِدِ اللّٰهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِی الدِّيْن*

’’ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما دیتا ہے‘‘۔

(صحیح بخاری، کتاب العلم، 1: 39، الرقم: 71 )

یہاں فقہ سے مراد انہی پانچ مقاصد کا حصول ہے۔

مجتہدین عظام نے اپنے اپنے دور میں اپنے اپنے طور سے فقہ کی تعریف کی ہے، لیکن سب کا عطر مجموعہ اور نچوڑ جو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ نے ہمارے سامنے پیش کیا ہے، وہ یہ ہے:

*فقہ مقصدِ شرع کے ادراک کا نام ہے*

(فتاویٰ رضوية)

الفاظ بہت کم ہیں، مگر جتنی بھی تعریفیں اس سلسلے میں کی گئیں ہیں سب کو جامع ہیں۔ آگے فرماتے ہیں:

’’مِنْ‘‘  کا ترجمہ ’’سے‘‘ اور ’’ا ِلٰی‘‘ کا ترجمہ ’’تک‘‘ جاننے کا نام فقہ نہیں ہے۔

(فتاویٰ رضوية)

یعنی جیسے قرآن میں مِنْ آیا ہے، اِلٰی آیا ہے، فِیْ آیا ہے، ان کا ترجمہ جاننے کا نام فقہ نہیں ہے۔ بلکہ فقہ مقصدِ شرع کے ادراک کا نام ہے۔ شریعت ہم سے کیا مطالبہ کرتی ہے؟ کیا چاہتی ہے؟ یہ جاننا ضروری ہے۔

مثال کے طور پر زکوٰۃ و صدقات کے مصارف قرآن کریم میں آٹھ بیان کئے گئے ہیں۔ رسول کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں آٹھوں مصارف کو زکوٰۃ دی گئی مگر چونکہ فقہ نام ہے مقصد شرع کے ادراک کا تو صحابہ کرام نے غوروفکر کیا کہ آٹھوں مصارف میں سے ہر ایک میں زکوٰۃ کا مقصدِ شرع کیا ہے؟ اور ہر ایک میں اس کا مقصد شرع آج بھی پایا جاتا ہے یا نہیں؟ صحابہ کرام نے سمجھا کہ غیر مسلموں کو تالیف قلب کے لئے زکوٰۃ دینے کا جو مقصد تھا آج وہ مقصد باقی نہیں رہا تو انہوں نے اجماع کرلیا کہ آج زکوٰۃ کا آٹھواں مصرف مولفۃ القلوب نہیں رہا۔ اب صرف سات ہی مصارف پر زکوٰۃ کی رقم خرچ کی جائے گی۔ اب اس کے بعد اگر کوئی شخص مولفۃ القلوب کو زکوٰۃ دیتا ہے تو اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔

دوسری طرف نصِ قرآنی بظاہر صاف ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن میں صراحت کے ساتھ فرمایا کہ مولفۃ القلوب کو زکوۃ دی جائے گی لیکن صحابہ نے اجماع کرلیا کہ مولفۃ القلوب کو زکوٰۃ نہیں دی جائے گی، اس لئے کہ صحابہ جانتے اور سمجھتے تھے کہ مولفۃ القلوب کو زکوٰۃ دینے سے مقصود کیا ہے؟ جب تک وہ مقصد باقی رہا، ان کو زکوٰۃ دی گئی اور جب وہ مقصد باقی نہیں رہا تو مولفۃ القلوب کو زکوٰۃ دینا بند کردیا گیا۔

بالفرض اگر آج کئی مصار ف ایسے ہوں جن سے مقصدِ شرع کی تکمیل نہیں ہوتی ہے یا مقصدِ شرع کی تکمیل میں اس کی ضرورت نہیں پڑتی ہے تو سات سے چھ، چار یا تین بھی کیا جاسکتا ہے، یہ بالفرض کہہ رہا ہوں، اگرچہ واقعہ میں ایسا اب تک نہیں ہے۔ معلوم ہوا کہ فقہ درحقیقت مقصدِ شرع کے ادراک اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا نام ہے۔

تجزیہ و تحلیل کی اہمیت

آج ہم بس کتابیں پڑھ لیتے ہیں، اصولوں کا انطباق نہیں کرتے، جس کی وجہ سے اختلافات بڑھ رہے ہیں۔ ہمارے متقدمین فقہا نے نصوص شرعیہ میں تجزیہ و تحلیل سے ان پانچ مقاصدِ دین، ’’ایمان، جان، عقل، نسب اور مال کی حفاظت‘‘ کو بیان کیا۔ اس کی توضیح یہ ہے کہ:

ایمان کی خاطر جان بھی جاسکتی ہے، جان کی خاطر ایمان نہیں دیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اضطراری حالت میں کلمہ کفر ادا کرنے کو جائز قرار دیا گیا ہے کہ جان بچالو، اس لئے کہ کلمہ کفر کا بول دینا اور ہے، کفر کا ارتکاب کرنا اور ہے۔ ایمان و کفر کا تعلق دل سے ہے، اگر دل مطمئن ہے تو اضطراری حالت میں کلمہ کفر کا بول دینا جائز قرار دیا جائے گا۔ پس ایمان کا درجہ پہلا ہے اور جان کا درجہ دوسرا ہے۔

آپ جہاد کی مشروعیت دیکھیں، ایمان ہی کی خاطر جہاد کی مشروعیت ہوئی ہے۔ جہاد میں جانیں جاتی ہیں، جانیں لی جاتی ہیں، کیوں؟ اس لئے کہ ایمان کی حفاظت مقصود ہوتی ہے۔ پس جان کا نمبر دوسرا ہے اور ایمان کا نمبر پہلا ہے۔

عقل کی حفاظت تیسرے نمبر پر ہے، کیوں؟ اس کو جاننے کے لئے یہ سمجھنا ہوگا کہ عقل سے مقصود کیا ہے؟ عقل سے مقصود یہ ہے کہ اگر آدمی کے پاس عقل نہ ہو تو وہ دنیا میں کچھ بھی کر گزر سکتا ہے۔ فتنے پھیلا سکتا ہے، کسی کا مال غصب کرسکتا ہے، لوٹ سکتا ہے، کچھ بھی کرسکتا ہے، تو اگر عقل سلامت رہتی ہے تو بہت سارے مفاسد سے بچا جاسکتا ہے اور بہت سے مصالح کا حصول ہوسکتا ہے۔

اس کے بعد نسب کا درجہ ہے۔ نسب کی حفاظت شریعت کا مقصود کیوں ہے؟ اس لئے کہ اگر نسب محفوظ نہ ہو تو جو بچہ پیدا ہوگا اس کی کفالت و پرورش کون کرے گا؟ اسے تعلیم کون دے گا؟ سچا پکا مسلمان کون بنائے گا؟ اسی لئے نسب کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے اور یہ مقصودِ شرع ہے۔

اس کے بعد درجہ ہے مال کی حفاظت کا، کیونکہ جان کی حفاظت میں من جملہ مال کی ضرورت ہے۔

گویا فقہائے کرام نے اپنی تلاش و جستجو کے بعد یہ پانچ مقاصد کو ترتیب وار متعین فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ فقہ سے مقصود ان پانچ مقاصد کا حصول ہے۔ جو شخص ان پانچ مقاصد کے حصول کے طریقے کا ادراک کرلے گا وہی فقیہ ہوگا۔ فقہ یہ نہیں ہے کہ ہم نے ’’بہار شریعت‘‘ سے ایک مسئلہ یاد کرلیا اور ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ سے ایک مسئلہ یاد کرلیا اور فقیہ و مفتی بن گئے۔

معاملہ یہ ہے کہ فقہ کا جو مقصد ہے، جب تک اس مقصد تک پہنچا نہیں جائے گا اور اس مقصد کے مطابق عمل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہم فقیہ نہیں کہلائے جاسکتے۔

فقہ، تصوف اور کلام

فقہ نام ہے مقصد شرع کے ادراک کا اور فقہ کے ساتھ عمل بھی ہو تو وہ تصوف ہے۔ اسی لئے آپ متقدمین کے یہاں دیکھیں، جیسے امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے جو فقہ کی تعریف کی ہے، اس میں علم فقہ کے ساتھ علم کلام بھی داخل ہے اور علم تصوف بھی داخل ہے۔ گویا امام اعظم کے نزدیک مذکورہ تینوں علوم کے مجموعے کا نام فقہ ہے۔ فقیہ بھی اس زمانے میں وہی ہوتے تھے جو علم کلام، علم تصوف اور علم فقہ سے کماحقہ واقف ہوں اور نہ صرف واقف بلکہ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی زبان میں اس پر عامل بھی ہوں۔ گویا کوئی شخص اس وقت تک فقیہ نہیں ہوسکتا تھا، جب تک کہ وہ متکلم نہ ہو، اسی طرح وہ بھی فقیہ نہیں ہوسکتا تھا جو صوفی نہ ہو، مگر چونکہ اس زمانے میں نہ وہ قوت ارادی رہی اور نہ بلند حوصلہ رہا تو جیسے دنیاوی علوم میں ترقی ہوئی اور تخصص کے دور کا آغاز ہوا، ایسے ہی ہمارے بزرگوں نے دینی علوم میں تقسیم اور درجہ بندی شروع کردی۔ فقہ کا ایک حصہ ’’علم کلام‘‘ سے موسوم کیا گیا، ایک حصہ ’’علم تصوف‘‘ کے نام سے جانا گیا، اب اس تقسیم کے بعد جو ’’فقہ‘‘ بچا وہ فرعی و عملی احکام کو ان کے دلائل کے ساتھ جاننا ہے۔

*فقہی اختلاف کے اسباب*

یقینا امت محمدیہ بلکہ انسان مختلف الطبع پیدا ہوا ہے۔ اللہ نے بنی نوع آدم کو مختلف طبائع والا بنایا ہے، اسی لئے ہماری سوچ کچھ اور آپ کی سوچ کچھ اور ہے۔ آپ کی عقل کچھ کہہ رہی ہے جبکہ ہماری عقل کچھ کہہ رہی ہے۔ جب ہمارا علم آپ کے علم سے مختلف ہے تو اختلاف ہونا ناگزیر ہے۔ اختلاف تو ہوگا اور اس اختلاف کو اللہ کے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رحمت قرار دیا ہے، فرمایا:

*اختلاف امتی رحمة*

میری امت کا اختلاف رحمت ہے

(کنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال، 10: 136، الرقم: 28686)

اس سلسلے میں سب سے معتبر کتاب ہمارے علماء کے لئے بھی اور ہمارے طلبہ کے لئے بھی حضرت امام شعرانی کی کتاب ’’میزان الشریعۃ الکبریٰ‘‘ ہے۔ اس کتاب کو آدمی پڑھ لے تو فکر میں بھی وسعت پیدا ہوگی اور ذہن کو بھی مضبوطی ملے گی۔ اختلاف جھگڑے کا نام نہیں بلکہ عین دین ہے۔ اسلام چاہتا ہے کہ اختلاف ہو، اس لئے کہ اگر اختلاف نہ ہو تو بسا اوقات دین پر عمل کرنا ناممکن ہوجائے۔ وہ اسلام جو قیامت تک ایک آفاقی اور متحرک مذہب ہے، اس کی بنیاد ہی اختلاف پر ہے۔ ائمہ مجتہدین کے زمانے سے پہلے صحابہ کرام کا اختلاف اس کی واضح دلیل ہے۔

اختلاف کن مسائل میں ہوتا ہے؟

ظاہر بات ہے کہ اختلاف اسی مسئلے میں ہوگا جو قرآن میں محکم اور مفسر نہیں، کیونکہ ظاہر میں اختلاف ہوسکتا ہے، محکم اور مفسر میں اختلاف نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح حدیث متواتر میں اختلاف نہیں، مشہور میں اختلاف ہوسکتا ہے بلکہ سچی بات یہ ہے کہ تواتر میں بھی اس حیثیت سے اختلاف ہوسکتا ہے کہ وہ تواتر ہے کہ نہیں۔ مثلاً کسی قوم کے نزدیک کوئی بات تواتراً ثابت ہو اور دوسرے کے نزدیک تواتراً ثابت نہ ہو۔ حاصل یہ ہے کہ حدیث متواتر، محکم اور مفسر میں اختلاف نہیں ہوتا۔ ظاہر میں اور نص میں اختلاف ہوسکتا ہے۔ ان سب کی مثالیں بھی آپ کے سامنے ہیں۔

اصول الشاشی میں پہلی مثال لفظ ’’قروء‘‘ کی آئی ہے۔ اس کا معنی امام اعظم کے نزدیک ’’حیض‘‘ ہے اور امام شافعی کے نزدیک ’’طہر‘‘ ہے۔ یہ سب کومعلوم ہے کہ کوئی حیض، طہر نہیں ہوسکتا اور کوئی طہر، حیض نہیں ہوسکتا، دونوں کے مابین تباین اور تضاد ہے۔ اس کے باوجود دو اماموں نے یہ دو متضاد معنی بیان کئے ہیں۔ ہر ایک کے پاس اپنے اپنے دلائل ہیں، ان دو میں سے کسی کو کوئی مردود نہیں کہتا۔ اسی اختلاف کو اللہ کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رحمت قرار دیا ہے۔

فقہی اختلاف رحمت ہے!

اب آپ اس اختلاف کی حکمت دیکھئے:

ایک مسئلہ ہمارے پاس آتا ہے کہ بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو پندرہ سال، اٹھارہ سال کی عمر تک یا ایک بچہ پیدا ہونے تک حیض آیا پھر اس کو کسی بیماری کی وجہ سے حیض آنا بند ہوگیا۔ اب اگر شوہر طلاق دے دے تو اسے عدت گزارنی ہے اور وہ عورت عدت گزار کر دوسری شادی کرنا چاہتی ہے کیونکہ عدت تین حیض تھی اور حیض اس کو آہی نہیں رہے تو کیا اب وہ زندگی بھر شادی نہیں کرسکتی؟ آپ غور کیجئے تو معلوم ہوگا کہ اگر فقہی اختلاف نہ ہوتو بسا اوقات دین پر عمل کرنا ممکن ہی نہیں رہ جائے گا اور دین اصلاح کے بجائے فساد کا ذریعہ بن جائے گا، اسی لئے میرے آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

*اِخْتِلَافُ اُمَّتِیْ رَحْمَة*

*آدابِ اختلاف*

ان ہی اختلافات کی مثال دیتے ہوئے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ جب کسی مسئلے میں دو صحابی کے درمیان اختلاف ہوجاتا اور وہ آپس میں مباحثے کے لئے بیٹھتے اور اپنے اپنے دلائل پیش کرتے تو دیکھنے والا دیکھتا تو سمجھتا کہ اب زندگی میں ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی ملاپ نہیں ہوگا، زندگی میں ان دونوں کے درمیان کبھی سلام و کلام نہیں ہوگا۔ وہ اپنے اپنے دلائل پیش کرتے، ان میں کسی ایک کی بات دوسرے کو سمجھ میں آجاتی تو قبول کرلیتا، اگر سمجھ میں نہ آتی تو دونوں اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہتے لیکن مجلس سے اٹھنے کے بعد ان دونوں کا انداز یہ ہوتا تھا کہ دیکھنے والا یہ سمجھتا کہ زندگی میں ان دونوں میں کبھی اختلاف ہوا ہی نہیں۔

اختلاف کے آداب میں سے یہ ایک ضروری ادب ہے کہ جب اختلاف ہو اور بحث کے میدان میں آیا جائے تو جانبین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہیں، جب تک دوسرے کی بات ذہن قبول نہ کرلے، اس سے متفق نہ ہو، لیکن جیسے ہی اس مجلس سے اٹھے تو ایسا محسوس ہوکہ ان دونوں میں کبھی کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کا احترام پہلے کی طرح کریں۔ ہمیں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم کے اختلافات اور طریقہ اختلاف سے سبق لینا چاہئے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم کے بعد تابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم کو لیجئے، خود ائمہ مجتہدین کو دیکھئے، فقہ کی کوئی کتاب نہیں ملے گی جس میں ایک دوسرے کا رد نہ کیا جارہا ہو اور خاص کر ’ہدایہ‘ تو اسی لئے ہی لکھی گئی ہے تاکہ امام شافعی کی دلیل کو رد کیا جائے، امام مالک کی دلیل کو ناقص قرار دیا جائے، حنابلہ کی دلیل میں کمزوری دکھا کر احناف کی دلیل کو ثابت کیا جائے۔ مخالف کی دلیل کو کمزور قرار دے کر اپنے امام کی دلیل کو مضبوط قرار دینے کے ہی مقصد سے یہ کتابیں لکھی گئیں اوریہ مقصد ان کا غلط نہیں تھا۔ ان کا مقصود یہ تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ غیر مقلدیت وجود میں آجائے، اس لئے جو جس امام کی پیروی کررہا ہے، اس امام کی دلیل اس کو سب سے زیادہ مضبوط معلوم ہو تاکہ وہ اسی پر قائم رہے۔ لیکن مقلد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی بھی حال میں وہ اپنے امام کا مسلک نہ چھوڑے۔

تبدیلی فتویٰ کی ایک مثال

فتاویٰ رضویہ کتاب الحج میں ہے کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے سامنے یہ مسئلہ آیا کہ اس زمانے میں جو قافلے مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ چلتے تھے، ان کا امیر حنبلی یا شافعی ہوتا تھا۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک حالت سفر میں عصر کی نماز، ظہر کے وقت میں اور مغرب کی نماز، عشاء کے وقت میں پڑھی جاسکتی ہے۔ یہ ادا ہی کہلائے گی، قضا نہیں کہلائے گی۔ احناف کے نزدیک عصر کی نماز، ظہر کے وقت میں نہیں ہوگی۔ اس لئے کہ سبب یعنی وقت نہیں پایا گیا۔ پس اگر سبب نہیں ہے تو مسبب یعنی نماز کا وجود کہاں سے ہوگا؟ اور مغرب کی نماز دانستہ طور پر قضا کردینا ناجائز و حرام ہے اور عشاء کے وقت میں ادا کی گئی مغرب کی نماز قضا کہلائے گی اور بغیر عذر کے ایسا کرنا درست نہیں ہے۔

قافلہ، امام شافعی کے مذہب کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت عصر ادا کرکے روانہ ہوجاتا تھا۔ احناف اپنے مذہب کے مطابق ظہر ہی کے وقت عصر کی نماز ادا نہیں کرتے تھے۔ پورا قافلہ پچاس افراد پر مشتمل ہوتا تھا۔ ان میں احناف کسی قافلے میں پانچ، کسی قافلے میں دس اور کسی قافلے میں پندرہ ہوتے تھے۔ گویا قافلے میں غلبہ انہی لوگوں کا ہوتا تھا۔ قافلہ اپنے معمول کے مطابق چلتا رہتا، کہیں رکتا نہیں۔ قافلہ جب بھی رکتا، اپنے منزل پر ہی رکتا۔ چاہے عصر کا وقت ہوجائے یا مغرب کا وقت ہوجائے۔ ظہر کے وقت ہی میں عصر ادا کرکے روانہ ہوتے اور مغرب کی نماز اپنے وقت پر ادا نہیں کرتے بلکہ عشاء کے وقت منزل تک پہنچ کر مغرب و عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے۔ اس صورت میں وہاں احناف کیا کریں؟

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اس قافلہ میں موجود احناف عصر کی نماز، ظہر کے وقت ہی میں ادا کرلیں اور مغرب کی نماز، عشاء کے وقت میں ادا کریں۔ اب آپ دیکھئے کہ اعلیٰ حضرت ایک طرف تو یہ لکھتے ہیں کہ جب تک وقت نہ ہو نماز ہوگی ہی نہیں اور دوسری طرف یہ فرمارہے ہیں کہ شافعی کی طرح حنفی بھی عصر کی نماز، ظہر کے وقت ہی میں ادا کرلیں۔

معاملہ کیا تھا؟ یہ بات آپ پر اس وقت واضح ہوگی جب آپ یہ سمجھیں کہ فقہ مقصدِ شرع کے ادراک کا نام ہے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اس مقام پر مقاصدِ شرع کو سامنے رکھ کر حکم سنایا ہے۔ نماز سے شریعت کا مقصد اللہ کی عبادت ہے۔ وقت اصل مقصود نہیں ہے، اصل مقصود ہے اللہ کی عبادت اور اللہ کی بندگی۔ اللہ کی بندگی جو اصل مقصود ہے، اگر ہم عصر کے وقت نہیں کرسکتے تو ظہر کے وقت ہی کرلیں گے۔ مغرب کی نماز اس کے وقت میں ادا نہیں کرسکتے تو عشاء کے وقت میں ہی ادا کرلیں گے۔ اگر قافلہ چھوڑ کر کوئی نماز ادا کرنے لگے تو جان چلی جائے گی، بعض حالات میں مال چلا جائے گا، اسی لئے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ایسا فتویٰ دیا۔

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فتاویٰ رضویہ میں اس فتویٰ کے ذریعے ہمارے سامنے یہ واضح فرمادیا کہ مفتی کے لئے مقصدِ شرع کا ادراک بہت ضروری ہے لیکن ہمارے مفتیان کرام اس طرح کے فتوے پڑھتے ہیں اور پھر بغیر سوچے سمجھے نقل کرتے چلے جاتے ہیں۔ بعض لوگوں نے کہا کہ یہ حکم مکہ اور مدینہ والوں کے لئے خاص ہے، جیسے عرفہ اور مزدلفہ کے لئے حکم خاص ہے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے، اس لئے کہ عرفہ اور مزدلفہ کے حکم کی تخصیص اللہ کے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی لیکن جب تک اللہ کے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ اور مدینے میں رہے تو مدینہ اور مکہ والوں کے لئے یہ تخفیف و تخصیص نہیں فرمائی۔ صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی کے فتاویٰ ’’فتاویٰ امجدیہ‘‘ میں ہے کہ آپ سے پوچھا گیا کہ حضرت یہ حکم مکہ و مدینہ والوں کے لئے خاص ہے یا آج بھی ایسا ہوسکتا ہے اور کہیں بھی ہوسکتا ہے؟ صدر الشریعہ فرماتے ہیں: وہی حالات ہوں تو کہیں بھی اور آج بھی ہوسکتا ہے۔

حق کو تسلیم کرنا چاہئے

آپ کے ذہن میں ایک سوال ہوگا کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ حق آنے کے بات بھی ہم میں سے بعض افراد قبول حق کے بجائے حق سے فرار کی راہ ڈھونڈتے ہیں؟ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ دانستہ ہم کوئی مسئلہ بتاچکے ہوتے ہیں، کوئی رائے قائم کرچکے ہوتے ہیں، اب اس کو نبھانے کے لئے، اس کو سچ ثابت کرنے کے لئے جھوٹی سچی تعبیر میں الجھ جاتے ہیں۔ اسی طرح اگر اتفاقاً ہماری زبان سے کوئی بات نکل گئی اور وہ واقعہ کے مطابق نہیں ہے، شریعت کے مطابق نہیں ہے تو ہمیں تسلیم کرلینے میں عار کیوں محسوس ہوتا ہے؟ ہم جو تسلیم کررہے ہیں، وہ ہماری اپنی بات نہیں ہے، وہ تو اللہ و رسول کی بات ہے۔ مثلاً آپ سے ہمیں کوئی اختلاف ہوا، آپ کی بات مضبوط دلیل سے ثابت ہوگئی، اب اگر ہم اس کو تسلیم نہ کریں تو ہم آپ کی بات سے انکار نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم تو شریعت کی بات کا انکار کررہے ہیں اور اگر ہم آپ کی بات مان لیتے ہیں تو گویا شریعت ہی کی بات مانتے ہیں اور شریعت کے سامنے سر جھکانا ہی چاہئے اور ہمیں ہمہ وقت شریعت کا پابند ہونا چاہئے۔ یہ ہمارے ایمان کی علامت ہے۔ ہمارے لئے راہ نجات اور باعث سعادت ہے کہ شریعت کے سامنے اپنا سر جھکائے رکھیں۔

تقلیدِ امام اور احترامِ ائمہ

یہ ایک مستقل بحث ہے کہ ہم پر تقلید کیوں واجب ہے؟ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ تقلید ہم پر واجب ہے۔ ہم امام اعظم کے مسلک کو اپنے حق میں اپنانا واجب سمجھتے ہیں مگر اس کے معنی یہ نہیں کہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اگر عدت کے لئے ’طہر‘ کو شمار کرنے کے لئے کہا ہے اور امام اعظم نے ’’حیض‘‘ کو عدت قرار دیا ہے تو ہم اپنے مذہب کو حق سمجھیں اور طہر کو عدت قرار دینا باطل سمجھیں۔ ایسا نہیں ہے، وہ باطل نہیں ہے، اگر باطل ہوتا تو رحمت کیسے ہوتا؟ وہ بھی حق پر ہیں، ہم بھی حق پر ہیں۔ مگر ہمارے لئے یہ حق ہے، ان کے لئے وہ حق ہے۔

ہاں، ایک ہی شخص کے حق میں ایک چیز جائز بھی ہو اور ناجائز بھی ہو، یہ نہیں ہوسکتا۔ حنفی کے حق میں ایک چیز جائز ہے اور وہی چیز شافعی کے حق میں فرض ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ شخص مذہب امام اعظم کو ہی صحیح قرار دے رہا ہے اور امام شافعی کو غلط کہہ رہا ہے۔ ہاں! جہاں ضرورت پڑ جائے اور مقصود شرع کے مطابق مذہب شافعی ہی موافق ہو تو وہاں امام اعظم کے مسلک کے بجائے امام شافعی ہی کے مسلک کے مطابق فتویٰ دینا صحیح اور جائز ہوگا جیسا کہ وہاں عصر کی نماز یہ کہہ کر ترک کردینا کہ امام اعظم کے مسلک کے مطابق عصر کی نماز ہوگی ہی نہیں، کیونکہ وقت جو سبب ہے وہ پایا ہی نہیں گیا، لہذا ہم عصر کی نماز ادا نہیں کریں گے، یہ حماقت ہے۔ اس وقت امام شافعی کے مسلک پر عمل کرلینا ہی مقصدِ شریعت کا ادراک ہے۔ اسی لئے اعلیٰ حضرت فافضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی کا حکم دیا ہے جو اپنے زمانے کے بہت بڑے فقیہ تھے۔

*اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے ان کے خلفاء کا اختلاف*

اختلافات کے حدود و آداب اجمالاً آپ کے سامنے آگئے۔ اب آیئے میں بہت نیچے آجائوں، وہاں آجائوں جہاں کسی کے لئے مجال دم زن نہ ہو۔ حضرت صدرالشریعہ رحمۃ اللہ علیہ مصنف ’’بہار شریعت‘‘ کے پیر و مرشد اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ ہیں اور وہ ان کے خلیفہ بھی ہیں۔ اسی طرح حضرت صدرالافاضل رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا برہان الحق جبل پوری بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مرید و خلیفہ تھے، مذکورہ تینوں حضرات کی ایک ایک مثال آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

1۔ عورتوں کی زیارتِ قبور کا مسئلہ

حدیث پاک کنت نھیتکم عن زیارۃ القبور فزورھا اس سلسلے میں فقہائے متقدمین کے درمیان اختلافات ہیں۔ بعض لوگوں نے اس کو مطلق رکھا ہے۔ مردوں اور عورتوں کے لئے اجازت ہے۔ بعض لوگوں نے فرمایا: نہیں، صرف مردوں کے لئے اجازت ہے، عورتوں کے لئے اجازت نہیں۔

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا موقف یہ ہے کہ عورتوں کا مزاروں پر جانا حرام ہے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اپنا مسلک اس طرح ظاہر کیا ہے: حرام، حرام حرام، یہ نہ پوچھ کہ جانے میں کیا ثواب ہے، یہ پوچھ کہ جب وہ مزار کی زیارت کے ارادے سے گھر سے قدم نکالتی ہے تو اسی وقت سے اللہ اور اس کے رسول اور اس کے فرشتے کی لعنت شروع ہوتی ہے، جب تک کہ واپس پھر اپنے گھر میں قدم نہ رکھے۔

حضرت برہان ملت مولانا برہان الحق جبل پوری نے ایک بہت مفصل فتویٰ رسالے کی شکل میں لکھا کہ ’’عورتوں کا مزاروں پر جانا جائز ہے‘‘ اور اس رسالے کو اصلاح کے لئے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پیش کیا۔ میں نے وہ رسالہ تو نہیں دیکھا لیکن اعلیٰ حضرت کی تحریر دیکھی جس میں اس کا تذکرہ ہے۔ اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ برہان میاں نے عورتوں کے مزارات پر جانے کے تعلق سے جو اپنا رسالہ لکھا اور مجھے اصلاح کے لئے بھیجا، ایک مدت تک تو موقع مل ہی نہیں سکا کہ دیکھتا، بعد میں دیکھا، جہاں استدلال میں کوئی کمی تھی، اس کی تصحیح کردی۔

عورتوں کے مزارات پر جانے کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ جو خود حرام لکھتے اور سمجھتے ہیں، اس کے خلاف لکھنے والے کی اصلاح و تصحیح فرمائی اور اضافہ و تکمیل اور تصدیق بھی فرمائی، مگر اس کے بعد اپنا مسلک ظاہر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مگر بحال زمانہ میں اسے ناجائز و حرام سمجھتا ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فی نفسہ جائز تھا۔ مگر اس زمانہ میں مقصد شرع کے خلاف ہورہا تھا، اس لئے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اسے ناجائز قرار دیا لیکن چونکہ فی نفسہ جائز تھا، اسی لئے ڈانٹنے اور توبہ کرانے کے بجائے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اس رسالہ کی تکمیل فرمائی۔ حالانکہ مولانا برہان الحق، اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مرید و شاگرد تھے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ چاہتے تو انہیں ڈانٹ سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

2۔ قنوت نازلہ کب پڑھی جائے؟

حضرت صدرالافاضل مولانا نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے کتنی عقیدت تھی، اس کو میں نے خود مفتی اعظم مولانا مصطفی رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی زبان سے سنا اور کچھ لوگوں نے لکھا بھی ہے کہ انہوں نے جب فتاویٰ رضویہ (جلد اول) کا مطالعہ کیا تو بریلی آئے اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ حضور! میں ایک طرف ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ دیکھ رہا ہوں اور ایک طرف ’’شامی‘‘، تو ایسا لگتا ہے کہ ’’شامی‘‘ کسی طفل مکتب کی لکھی ہوئی ہے اور فتاویٰ رضویہ ایک حکیم عالم کی لکھی ہوئی ہے۔

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: مولانا! ایسا نہیں ہے۔ اس فقیر نے بائیس مرتبہ ’’شامی‘‘ کا بالاستیعاب مطالعہ کیا ہے تب آج یہ حال ہے۔

اس طرح کی بات اگر آج کسی کے بارے میں کہہ دی جائے تو سننے والے بہت خوش ہوں گے کہ اس نے ’’شامی‘‘ سے مجھ کو بڑھادیا۔

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا موقف یہ ہے کہ اگر کوئی حادثہ فاجعہ ہو تو فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی جائے گی۔ جب کہ یہ امام شافعی کا مسلک ہے۔ ہمارے یہاں ہمیشہ کے لئے نہیں ہے، صرف حادثہ فاجعہ ہو تو صحیح اور جائز ہے لیکن کب پڑھی جائے؟ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: رکوع سے پہلے جیسے وتر میں پڑھی جاتی ہے، ویسے ہی پڑھی جائے گی۔ مگر صدرالافاضل رحمۃ اللہ علیہ نے رکوع کے بعد پڑھنے کا فتویٰ دیا ہے۔ اب بتایئے کس کو آپ برا کہیں گے؟ کس سے توبہ کا مطالبہ کریں گے؟ اعلیٰ حضرت سے یا صدرالافاضل سے؟ جیسے آداب یہاں ملحوظ رکھے جائیں گے، وہی آداب آئندہ بھی اور آج بھی ملحوظ رہنا چاہئے۔

3۔ دعائے قنوت کی جگہ سورہ فاتحہ

صدرالشریعہ مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کے مطالعے سے دو مسئلے ایسے نکلے جہاں صدرالشریعہ نے اعلیٰ حضرت سے اختلاف کیا۔ ایک مسئلے میں اختلاف تو بڑا دلچسپ ہے۔ اعلیٰ حضرت سے سوال ہوا کہ کسی کو دعا قنوت یاد نہ ہو اور وتر میں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے، اس کی جگہ اس نے کوئی اور دعا نہیں پڑھی، سورہ فاتحہ پڑھ لی تو واجب ادا ہوا یا نہیں؟ اگر واجب ادا ہوگیا تو نماز ہوگئی اور اگر نہیں ہوا تو نماز لوٹانی چاہئے۔ اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ واجب ادا ہوگیا، نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ فتاویٰ امجدیہ میں اس مسئلے کے بارے میں صدرالشریعہ سے سوال ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ واجب ادا نہیں ہوا، نماز لوٹانی ہوگی۔ مگر ہمارے علما نہ تو صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کو برا بھلا کہتے ہیں اور نہ ہی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کو برا بھلا کہتے ہیں۔

4۔ نماز چاشت کے لئے تیمم؟

جب حضرت صدرالشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے بہار شریعت لکھی تو اس کے ابتدائی حصے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میںپیش کئے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی اصلاح فرمائی اور بہار شریعت لکھنے پر صدرالشریعہ کو دعائیں دیں اور القاب سے نوازا۔ صدرالشریعہ کے بقول جہاں کہیں بھی صدرالشریعہ سے مفتیٰ بہ قول نقل کرنے میں چوک ہوئی، وہاں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اسے قلم زد فرمایا اور جو مفتیٰ بہ قول تھا اس کی طرف رہنمائی فرمائی۔

اسی بہار شریعت میں چاشت کی نماز، چاند گرہن کی نماز یا اس طرح کی دوسری نمازوں کے بارے میں مذکور ہے کہ اگر کسی کو یہ لگے کہ وہ جب تک وضو بنائے گا تب تک ان کا وقت ختم ہوجائے گا اور مکروہ وقت شروع ہوجائے گا، ایسے شخص کو چاہئے کہ تیمم کرکے نماز پڑھ لے، کیونکہ چاشت کی نماز، سورج گرہن کی نماز اور چاند گرہن کی نماز فوت ہوجائے گی۔ اس لئے اس کے حق میں یہ تیمم کے لئے عذر ہے، اسے چاہئے کہ تیمم کرکے ان نمازوںکو ادا کرلے۔

اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ جنہوں نے بہار شریعت (تیسرا حصہ) ملاحظہ فرمایا اور صدرالشریعہ کی تعریف و توصیف کرکے اس پر تقریظ بھی لکھی لیکن وہ خود فتاویٰ رضویہ میں اس سے پہلے لکھ چکے ہیں کہ ان نمازوں کے لئے تیمم کرنا جائز نہیں ہے۔ خود تو ناجائز لکھ رہے ہیں، صدر الشریعہ کے جائز کہنے پر ان کی تصدیق بھی فرمارہے ہیں۔ اس میں تعجب کی کیا بات ہے؟ کیونکہ اعلیٰ حضرت جانتے تھے کہ یہ فقہی فروعی مسئلہ ہے، اس میں جواز کی بھی گنجائش ہے اور عدم جواز کی بھی گنجائش ہے۔ ہمارے نزدیک قرائن کے اعتبار سے عدم جواز کو ترجیح حاصل ہورہی ہے، اسی لئے ہم نے عدم جواز کا حکم دیا ہے۔ صدر الشریعہ کا موقف بھی صحیح ہے کیونکہ ان کے نزدیک قرائن کی روشنی میں جواز کا پہلو راجح ہے۔

*آج فقہی اختلاف پر ناراضگی کیوں؟*

میرے بھائی! اگر صدرالشریعہ اعلیٰ حضرت سے اختلاف کریں تو جائز ہے، کیونکہ مسئلہ فروعی ہے، جس میں اختلاف جائز ہے۔ اس اختلاف کی وجہ سے کسی کو برا بھلا نہیں کہا جائے گا، کسی کو جاہل نہیں کہا جائے گا، کسی کو گمراہ نہیں کہا جائے گا تو آج اگر کوئی آپ سے اختلاف کرے تو آپ اس کے پیچھے کیوں پڑجاتے ہیں کہ توبہ کرو؟ تمہاری اقتدا میں نماز نہیں ہوگی، ایسا نہیں، ویسا نہیں۔ کیا فروعی مسائل میں اختلاف کا دروازہ بند ہوگیا ہے؟ یہ نبوت تو نہیں ہے کہ نبوت کا دروازہ بند ہوگیا ہے۔ اجتہاد کا دروازہ بند نہیں ہوا ہے، ہاں! واقعہ یہ ہے کہ اجتہاد کی جو شرائط ہیں، وہ شرائط نہیں پائی جارہی ہیں، اسی لئے کوئی مجتہد مطلق نہیں ہوپارہا ہے۔ یہ نہیں کہ ہو ہی نہیں سکتا۔ ہونا تو شرعاً ممکن ہے، میرے بھائی! جب اجتہاد کا دروازہ بند نہیں ہوا ہے تو تحقیق کا دروازہ کیوں بند کردیتے ہو؟

معلوم ہوا کہ فقہی فروعی مسائل میں اختلاف کی آزادی ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے شاگردوں سے فرمایا تھا جب تک میری بات تمہاری سمجھ میں نہ آجائے اور جب تک تمہیں ان کی دلیل معلوم نہ ہوجائے، دل مطمئن نہ ہوجائے اس وقت تک میرے فتوے پر نہیں بلکہ اپنے اجتہاد پر عمل کرو۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ جانیں کہ شریعت کا کسی مسئلے میں مقصد کیا ہے؟ جب تک مقصد نہیں جانیں گے، اس وقت تک اختلاف کی حقیقت واضح نہیں ہوگی اور اس وقت تک اختلاف کرنا روا بھی نہیں ہوگا۔ اختلاف روا جب ہی ہوگا جب مقصد آپ کے سامنے ہو کہ شریعت ہم سے کیا چاہ رہی ہے اور ہمارے اختلاف سے اس مقصد کی تکمیل ہورہی ہے یا مقصد کی تکمیل نہیں ہورہی ہے؟ تکمیل ہورہی ہے تو اختلاف رحمت ہے اور اگر تکمیل نہیں ہورہی ہے تو اختلاف ناروا ہے۔ جو ہم رتبہ نہیں ہیں، ان کے لئے اپنے سے بڑے رتبہ والے کی اتباع لازم ہے، لیکن جو ہم رتبہ ہیں، ان کا آپس میں اختلاف کرنا جائز ہے، اختلاف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، مگر یہ اختلاف اس طرح ہونا چاہئے جس کا ذکر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے نقل فرمایا کہ جب دو صحابہ بحث کرتے تھے تو لگتا تھا کہ دونوں جانی دشمن ہیں، کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملیں گے لیکن جب ملتے تھے تو لگتا تھا کہ کبھی ان دونوں میں کوئی اختلاف ہوا ہی نہیں ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ان ہی بزرگان دین کی روش پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

Jalsa e Dastar e Fazilat & Mehfil e Naat o Bayan held on 12 October 2025
at Liaqat Memorial Library Near Masjid e Habib Maqboolabad Society Karachi.

 

Description Play
01-Tilawat by Allama Tariq Sahab Play
02-Hamd Muhammed Affan Qadri HIA Student Play
03-Naat Muhammed Affan Qadri Play
04-UrduSpeech Gumrah Kon Muhammed Abbas HIA Student Play
05-English Speech Ahmed Kasbati HIA Student Play
06-UrduSpeech Qadiani’s Muhammed Hamza Barkati HIA Student Play
07-Urdu Speech Allama Nisar Sahab HIA Teacher Play
08-RasailayRazavia MuhammedRizwanMarfani HIA Student Play
09-Allama RiyazulMustafa Play
10-RasailayRazavia Bahar Muhammed Play
11-Allama Taj Nawab AkhtarulQadri Sahab Play
12-Allama Ashfaq Ashrafi Sahab Nazim HIA Play
13-Mufti Abdul Majeed Saeedi Sahab Play

حضرت علامہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ علیہ

آپ قیام پاکستان سے ایک سال قبل 27 رمضان 1365ہجری بمطابق 25 اگست 1946ء کو بھارت کی ریاست حیدرآباد دکن کے شہر ناندھیڑ کے مضافات میں موضع کلمبر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام سید شاہ حسین قادری تھا اور والدہ ماجدہ کا نام اکبر النساء بیگم تھا۔ والد ماجد کی طرف سے سید ہیں اور والدہ ماجدہ کی طرف سے فاروقی۔

اپنے وقت کے جید عالم، مدیر المہام امور مذہبی حیدرآباد دکن مولانا انوار ﷲ خان صاحب فاروقی سے ان کا ننھیال ہے۔ شاہ تراب الحق نے ابتدائی تعلیم مدرسہ تحتانیہ دودھ بولی بیرون دروازہ نزد جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن میں حاصل کی۔ ان کا خاندان تقسیم ہند اور سقوط حیدرآباد دکن کے بعد 1951ء میں بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ پاکستان آنے کے بعد پی آئی بی کالونی (کراچی) کے قریب لیاقت بستی میں قیام کیا، اس کے بعد کورنگی منتقل ہو گئے۔ کراچی میں ’’فیض عام ہائی اسکول‘‘ میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد اپنے رشتے کے خالو اور سسر قاری مصلح الدین صدیقی کے گھر پر تعلیم حاصل کی، پھر دارالعلوم امجدیہ سے دینی تعلیم حاصل کی۔

علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ علیہ کا نکاح 1966ء میں اپنے استاد علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی کی دختر نیک اختر سے ہوا۔ جن سے تین فرزند سید شاہ سراج الحق، سید شاہ عبد الحق اور سید شاہ فرید الحق اور چھ بیٹیاں ہوئیں جن میں سے ایک کا تین سال کی عمر میں وصال ہو گیا۔

خلافت

1962ء میں بذریعہ خط اور 1968ء میں بریلی حاضر ہوکر شیخ الاسلام و المسلمین امام احمد رضا خان بریلوی (متوفی 1340ھ) کے چھوٹے فرزند مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان نوری رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ اس کے بعد 1977ء میں وہ تبلیغی دورے پر نیروبی (کینیا) گئے۔ واپسی پر فریضہ حج ادا کیا۔ اسی سفر حرمین شریفین میں شیخ العرب والعجم قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں کئی روز رہے۔

علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کو اپنے پیر و مرشد مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان، اپنے استاد و سسر علامہ قاری مصلح الدین صدیقی اور قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی کے صاحبزادے مولانا فضل الرحمن مدنی سے خلافت و اجازت حاصل رہی۔ قاری مصلح الدین صاحب نے مورخہ 27 جمادی الثانی 1402ھ بمطابق 22 اپریل 1982ء کو بمقام میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں سید شاہ تراب الحق قادری صاحب کو سند خلافت اور اجازت بیعت عطا فرمائی۔

امامت و خطابت

شاہ تراب الحق قادری 1965ء تا 1970ء چھ سال ’’محمدی مسجد‘‘ کورنگی کراچی میں اور 1970ء تا 1982ء بارہ سال ’’اخوند مسجد‘‘ کھارادر کراچی میں امامت و خطابت فرماتے رہے پھر جب 1983ء میں ان کے استاد قاری مصلح الدین نے اپنے وصال سے دو سال قبل ’’میمن مسجد‘‘ مصلح الدین گارڈن سابقہ کھوڑی گارڈن کراچی کی امامت و خطابت ان کے سپرد کی۔ اس وقت سے تا وفات 2016ء یہ ذمہ داری نبھاتے رہے ہیں۔ جس وقت ’’اخوند مسجد‘‘ کھارادر کراچی میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے اس وقت نوجوانوں کی خاصی تعداد ان کے حلقہ درس میں شامل ہوتی اور کئی تنظیمیں قائم ہوئیں جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:

سنی باب الاشاعت
تحریک عوام اہلسنت
انجمن اشاعت الاسلام
جمعیت اشاعت اہلسنت
حقوق اہلسنت
اور دعوت اسلامی وغیرہا شامل ہیں۔

تبلیغ دین

تبلیغ و اشاعت میں شاہ تراب الحق نے بھرپور حصہ لیا۔ اپنی تقاریر اور مواعظ کے ذریعے کونے کونے میں اسلام کی دعوت کو عام کیا۔ یہ سلسلہ 1977ء سے شروع ہوا، جب انھوں نے پہلا دورہ نیروبی کینیا کا کیا اور لوگوں کی دعوت پر کئی بار عرب امارات، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش، برطانیہ، ہالینڈ، جرمنی، بیلجیم، امریکا، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، زمبابوے، عراق، زنزیبار، زمبیا، فرانس، اردن اور مصر تشریف لے گئے اور سرکاری وفد کے رکن کی حیثیت سے انھوں نے اس وقت کے وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا اور ’’کنزالایمان‘‘ اور اہلسنت و الجماعت کا لٹریچر وہاں کے مسلمانوں تک پہنچایا، نیز سرکاری وفد کے رکن کی حیثیت سے اردن اور مصر کا بھی دورہ کیا۔

جماعت اہلسنت کا قیام

1956ء میں ضرورت محسوس کی گئی کہ تبلیغ دین اور اشاعت مسلک اہلسنت کی انفرادی کوششوں کو اجتماعی طور پر منظم کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے کراچی میں خالص مذہبی جماعت ’’جماعت اہلسنت‘‘ کی داغ بیل ڈالی گئی۔ محمد شفیع اوکاڑوی کے امیر شیخ محمد اسماعیل اس کے ناظم اعلیٰ اور حاجی محمدصدیق خازن مقرر ہوئے۔ 1967ء میں شاہ تراب الحق قادری کو جماعت اہلسنت (پاکستان) کراچی کے حلقہ کورنگی کا امیر منتخب کیا گیا اور جماعت اہلسنت (پاکستان) کے زیر اہتمام شائع ہونے والا ماہنامہ ’’ترجمان اہلسنت‘‘ بھی انھی کی زیر نگرانی تھا اور ’’ماہنامہ افق‘‘ کے ’’روحانی کالم‘‘ میں شرعی مسائل کے جوابات بھی شاہ تراب الحق ہی تحریر کرتے تھے۔

تحریک ختم نبوت و تحریک نظام مصطفٰی

تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفٰی میں بھی انھوں نے بھرپور کردار ادا کیا، تحریک ختم نبوت میں حکومت کی جانب سے جب بہت زیادہ سختی کی گئی، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہو رہی تھیں، اس وقت وہ مختلف مساجد اور جلسوں میں تقاریر کے ذریعے نوجوانوں میں جوش و ولولہ پیدا کرتے۔

سیاسی خدمات

سنہ 1985ء میں شاہ تراب الحق صاحب قادری کراچی کے حلقہ این اے 190سے بھاری اکثریت سے فتح پاکر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ شاہ تراب الحق نے سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا۔ جماعت اہلسنت کی خدمت کے حوالے سے وہ متعدد عہدوں پر فائز ہوئے جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں:

کونسلر، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن
:چیئرمین، تعلیمی کمیٹی کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن،
:رکن،لا کمیٹی کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن
:رکن، انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی
:رکن قومی اسمبلی 1985ء میں حلقہ NA-190 کراچی سائوتھ، جماعت اسلامی کراچی کے محمد حسین محنتی کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پھر قومی اسمبلی میں نظام مصطفیٰ گروپ بنایا،
:چیئرمین، انسداد جرائم کمیٹی کراچی،
:ڈائریکٹر، جاویداں سیمنٹ فیکٹری (سرکاری نامزدگی)
:رکن، مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان
:چیئرمین، مدرسہ انور القرآن قادریہ رضویہ کراچی،
:چیئرمین، جامعہ انوار القرآن قادریہ رضویہ گلشن اقبال کراچی
چیئرمین، مصلح الدین ویلفیئر سوسائٹی کراچی
چیئرمین، المسلم ویلفیئر سوسائٹی کراچی،
ٹرسٹی / ناظم تعلیمات، دار العلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی
امیر، جماعت اہلسنت پاکستان کراچی،
ناظم، جماعت اہلسنت ورلڈ
رکن، کمیٹی برائے سنی سیکریٹریٹ لاہور
پہلے رکن سنی تحریک علما بورڈ،
سرپرست اعلیٰ تحریک عوام اہلسنت،
سرپرست اعلیٰ تحریک اتحاد اہلسنت
سرپرست اعلیٰ بزمِ رضا،
سرپرست اعلیٰ دار العلوم مصلح الدین
سرپرست اعلیٰ جمعیت اشاعت اہلسنت
رکن سنی رہبر کونسل
رکن سنی اتحاد کونسل
سرپرست انجمن اشاعت اسلام (جو 1986ء میں تقریباً ختم ہو گئی، پھر 1991ء میں مولانا عرفان صاحب ضیائی نے جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کے نام سے شاہ صاحب کی سرپرستی میں قائم کی جو اب تک کام کر رہی ہے)۔

تصانیف

شاہ تراب الحق نے تفسیر، حدیث، فقہ حنفی، عقائد، تصوف اور فضائل وغیرہ کے موضوعات پر مندرجہ ذیل کتابیں لکھیں:

تصوف و طریقت
خواتین اور دینی مسائل
ضیاء الحدیث
جمال مصطفیﷺ
امام اعظم ابوحنیفہ
مزارات اولیاء اور توسل
فلاح دارین
رسول خدا کی نماز
مبلغ بنانے والی کتاب
حضورﷺ کی بچوں سے محبت
دینی تعلیم
تفسیر سورۂ فاتحہ
مبارک راتیں
اسلامی عقائد
تفسیر سورۂ والضحیٰ تا سورۂ الناس
جنتی لوگ کون؟
مسنون دعائیں
فضائل شعبان المعظم
دینی تعلیم

فضائل صحابہ و اہلبیت
تخلیق پاکستان میں علمائے اہلسنت کا کردار
مزید کتابیں

وفات

حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری طویل علالت کے بعد ایک نجی اسپتال میں جمعرات 6 اکتوبر 2016ء بمطابق 4 محرم 1438ہجری کو 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نمازجنازہ ان کے صاحبزادے سید شاہ عبد الحق قادری نے پڑھائی اور مریدین، معتقدین، دینی اکابر، سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے انھیں میمن مسجد مصلح الدین گارڈن (سابقہ کھوڑی گارڈن)میں قاری محمد مصلح الدین رحمۃ اللہ علیہ کے پہلو میں سپردخاک کیا۔

 

سوال: یہ جو بیان کیا جاتا ہے کہ پندرہ شعبان کی رات بیری کے پتے پانی میں ڈال کر جوش دے کر اس پانی سے غسل کرے گا تو سارا سال جادو سے محفوظ رہے گا۔ اس بات کا کوئی حوالہ مل سکتا ہے؟ یہ کوئی حدیث پاک ہے یا کسی بزرگ کا قول ہے؟

جواب: اس عمل میں چار چیزیں ہیں؛ (١) بیری سے جادو کا علاج (٢) سات پتے بیری کے پانی میں جوش دے کر غسل کرنا (٣) اس چاروں قل اور آیت الکرسی پڑھنا (٤) شعبان کی پندرہویں شب یہ عمل کرنا، یہ امور انفرادی اور مجموعی طور پر ثابت ہیں۔

اولا: بیری سے جادو کا علاج کرنا۔
اس کے متعلق حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا کی روایت موجود ہے۔ امام اللالكائى علیہ الرحمہ (المتوفى ٤١٨) ذکر فرماتے ہیں: أنا محمد بن عثمان، قال: نا سعيد بن محمد الحناط، قال: نا إسحاق بن أبي إسرائيل، قال: سمعت سفيان يذكر عن سليمان بن أمية شيخ من ثقيف من ولد عروة بن مسعود دخل على عائشة سمع أمه وجدته، سمع امرأة تسأل عائشة: هَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ أَنْ أَزُمَّ جَمَلِي؟ قَالَتْ: لَا، قَالَتْ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّهَا تَعْنِي زَوْجَهَا، قَالَتْ: رُدُّوهَا عَلَيَّ، فَقَالَتْ: مُلْحَةٌ مُلْحَةٌ فِي النَّارِ، اغْسِلُوا عَلَى أَثَرِهَا بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ.
(شرح اصول اعتقاد اهل السنة والجماعة ٢/١٩٧ دار الكتب العلميه)

ثانیاً: سات پتے بیری کے لے کر پانی میں جوش دے کر اس سے غسل کرنا۔
اس کے متعلق حضرت وہب منبہ علیہ الرحمہ کا قول موجود ہے۔
علامہ ابن بطال (المتوفى ٤٤٩) علامہ قرطبی (المتوفى ٦٧١) علامہ عینی (المتوفى ٨٥٥) حافظ ابن حجر العسقلاني (المتوفى ٨٥٢) علیہم الرحمہ نے اپنی اپنی شرح بخاری میں ذکر کیا ہے؛ أن في كتب وهب بن منبه أن يأخذ سبع ورقات من سدر أخضر، فيدقه بين حجرين، ثم يضربه بالماء، ويقرأ آية الكرسي والقواقل، ثم يحسو منه ثلاث حسيات، *ثم يغتسل به ، فإنه يذهب عنه كل ما به۔
(شرح ابن بطال ٩٤٤٦، عمدة القاري ٢١/٤٢٢، فتح الباري ١٣/٢١٨، تفسير القرطبى١/٣٥ سورة البقرة ايت ١٠٢)

علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ (المتوفى ١٢٥٢ ) نے اس کو جادو کا علاج تجویز فرمایا ہے: “ﻣﻄﻠﺐ ﻟﻔﻚ اﻟﻤﺴﺤﻮﺭ ﻭاﻟﻤﺮﺑﻮﻁ” ﻧﻘﻞ ﻃ ﻋﻦ ﺗﺒﻴﻴﻦ اﻟﻤﺤﺎﺭﻡ ﻋﻦ ﻛﺘﺎﺏ ﻭﻫﺐ ﺑﻦ ﻣﻨﺒﻪ ﺃﻧﻪ ﻣﻤﺎ ﻳﻨﻔﻊ ﻟﻠﻤﺴﺤﻮﺭ ﻭاﻟﻤﺮﺑﻮﻁ ﺃﻥ ﻳﺆﺗﻰ ﺑﺴﺒﻊ ﻭﺭﻗﺎﺕ ﺳﺪﺭ ﺧﻀﺮ ﻭ ﺗﺪﻕ ﺑﻴﻦ ﺣﺠﺮﻳﻦ ﺛﻢ ﺗﻤﺰﺝ ﺑﻤﺎء ﻭ ﻳﺤﺴﻮ ﻣﻨﻪ ﻭ ﻳﻐﺘﺴﻞ ﺑﺎﻟﺒﺎﻗﻲ ﻓﺈﻧﻪ ﻳﺰﻭﻝ ﺑﺈﺫﻥ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ. (رد المحتار ٥/١٦٩ دار الكتب العلمية بيروت)

ثالثاً: اس پر معوذتین اور آیت الکرسی وغیرہ پڑھنے کا ثبوت بھی حضرت وھب منہ رحمہ اللہ سے ہے۔ ويقرأ آية الكرسي والقواقل،
(حوالہ مذکور)

رابعاً: خاص پندرہویں شعبان کو اس عمل کا ثبوت بزرگانِ دین سے ہیں؛ سیدی امام اہل سنت اور سرکار مفتی اعظم ہند علیہما الرحمہ کا اس پر عمل رہا ہے۔
(مجموعہ اعمال رضا جلد دوم ص 113 مرتب علامہ مفتی قاضی عبد الرحیم بستوی صاحب سابق مفتی دار الافتاء منظر الاسلام بریلی شریف، ناشر جسیم بک ڈپو جامع مسجد دہلی)

مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ نے بھی ذکر کیا ہے۔
(اسلامی زندگی، ص صفحہ 108 نعیمی کتب خانہ گجرات)

علامہ سہیل احمد رضوی نعیمی بھاگلپوری رحمۃ اللّٰه علیہ، (سابق مدرس: دارالعلوم امجدیہ ناگپور) نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ لیکن اس میں جادو سے حفاظت کا ذکر نہیں ہے۔
(منیر الایمان فی فضائل شعبان، تحقیق علامہ طفیل احمد مصباحی صاحب،صفحہ 93, شائع کردہ؛ جامعہ اہل سنت حضرت ٹیپو سلطان شہید، سلطانی جامع مسجد کرناٹک ہند )

خلاصۂ کلام یہ کہ پندرہویں شعبان کی رات سات بیری کے پتوں سے غسل کرنا اور اس کے ذریعے جادو کے اثر سے محفوظ ہونا، کسی حدیث سے ثابت نہیں۔ زیادہ سے زیادہ اس کا تعلق بزرگانِ دین کے مجربات سے ہوسکتا ہے؛ البتہ بعض امور انفرادی طور ثابت ہیں جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا سے بیری سے جادو کا اثر زائل ہونا، سات بیری کے پتے کا مکسچر بنا کر پانی میں مکس کرنا، حضرت وھب بن منبہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، گویا وہ اپنی تحقیق میں اس کو حضرت وھب بن منبہ رضی ﷲ عنہ سے ثابت مانتے ہیں، لیکن ان دونوں نے نہ پندرہ شعبان کا ذکر ہے اور نہ جادو کا۔ البتہ متاخرین اکابرین و بزرگانِ دین نے جادو اور پندرہویں شعبان کا ذکر کیا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ مجربات کے متعلق اکابرین کا عمل مختلف ہوسکتا ہے، یہ امور خاص پندرہویں شب جادو سے حفاظت کے لئے مجموعی طور پر ثابت نہیں لیکن انفرادی طور ان سب کی اصل ثابت ہے ۔

نوٹ: شب برات میں غسل کرنا مستحب ہے۔ نور الايضاح، فصل فيمن يندب له الاغتسال میں ہے: ويندب الاغتسال في ستة عشر شيئا۔۔۔۔۔۔۔وفي ليلة براءة۔

واللہ اعلم بالصواب

ابو الحسن محمد شعیب خان

 

Mehfil e Naat o Bayan held on 1 January 2025
at Pearl Banquet Karachi.

 

Description Play
Qirat by Ahmed Raza Play
Comparing by Hassan Raza Play
Qasida Burda Shareef by Ahmed Raza Play
Hamd by Hassan Raza Play
Naat by Maaz Play
Naat by Saad Play
Naat by Sajid Qadri Play
Naat by Al Haaj Zubair Makki Saheb Play
Manqabat by Waqaruddin Play
Special Speech by Hazrat Allama Maulana Peer Ajmal Raza Qadri Saheb Play
Hifz Sehra by Fazlay Ahmed Raza Play
Sehra Dulha by Al Haaj Zubair Makki Saheb Play
Salat o Salam by Al Haaj Zubair Makki Saheb Play
Fatiha Tilawat Play
Dua by Hazrat Allama Maulana Peer Ajmal Raza Qadri Saheb Play

Jalsa e Dastar e Fazilat & Mehfil e Naat o Bayan held on 17 November 2024
at Liaqat Memorial Library Near Masjid e Habib Maqboolabad Society Karachi.

 

Description Play
Qirat: (Habibiyah Islamic Academy Teacher) Play
Naat: Hamid Raza (Serwer Kahoon Ke Malik o Maula Kahoon Tujhay) Play
English Speech : Muhammad Furqan Habibiyah Islamic Academy Student Play
Arabic Naat: Affan Qadri
Play
Naat: Affan Qadri (Suntey Hain Ke Mahshar Me Sirf Unki Rasai He) Play
Khatme Nubuwat : Ovais Qadri (Habibiyah Islamic Academy Teacher) Play
Urdu Speech: Allama Nisar Sahab Play
Ali Munir Play
English Speech: Allama Ahmed Raza Play
English Speech: Abdul Qadir Play
Urdu Speech: Allama Mufti Waseem Akhtar Madni
Play
Urdu Speech: Hazrat Allama Dr Syed Muhammad Ashraf Jilani Play
Arabic Qasida: Hamza & Sufyan Play
Urdu Speech: Sahibzada Hasan Mustafa Noori Play
Urdu Speech: Allama Taj Nawab Play
Naat: Al Haaj Zubair Mecci Play
Arabic Qasida: Play
Special Speech: Mufti Abdul Majeed Saeedi Play
Thanks to Guests: Allama Ashfaq Ashrafi Play
Habibiyah Tarana Play

keyboard_arrow_up