My Bookmarks
Surah:
Para:
Arabic
Urdu
English
سورة المؤمنون
(1) قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ
(1) Successful indeed are the believers.
(1) بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے
23:1
(2) الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَ
(2) Those who humbly cry in their prayers.
(2) جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں
23:2
(3) وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ
(3) And who do not incline towards indecent matters.
(3) اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے
23:3
(4) وَالَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَ
(4) And who pay the (obligatory) charity.
(4) اور وہ کہ زکوٰة دینے کا کام کرتے ہیں
23:4
(5) وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ
(5) And who guard their private organs.
(5) اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
23:5
(6) اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ
(6) Except from their wives or the legal bondwomen that they possess, for then there is no blame upon them.
(6) مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں
23:6
(7) فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَاۗءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ
(7) So whoever desires more than these two – they are crossing the limits.
(7) تو جو ان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں
23:7
(8) وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ
(8) And those who keep proper regard for their trusts and their pledges.
(8) اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں
23:8
(9) وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰي صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ
(9) And who guard their prayers.
(9) اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں
23:9
(10) اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَ
(10) They are the inheritors.
(10) یہی لوگ وارث ہیں،
23:10
(11) الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ۭ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ
(11) Those who will get the inheritance of Paradise; they will abide in it forever.
(11) کہ فردوس کی میراث پائیں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،
23:11
(12) وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰـلَـةٍ مِّنْ طِيْنٍ
(12) Indeed We created man from a chosen soil.
(12) اور بیشک ہم نے آدمی کو چنی ہوئی (انتخاب کی) مٹی سے بنایا،
23:12
(13) ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ
(13) Then made him a drop of fluid in a secure shelter.
(13) پھر اسے پانی کی بوند کیا ایک مضبوط ٹھہراؤ میں
23:13
(14) ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَـلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَـلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْــمًا ۤ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ ۭفَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ
(14) We then turned the drop of fluid into a clot of blood, then the clot into a small lump of flesh, then the lump into bones, then covered the bones with flesh; then developed it in a different mould; therefore Most Auspicious is Allah, the Best Creator.
(14) پھر ہم نے اس پانی کی بوند کو خون کی پھٹک کیا پھر خون کی پھٹک کو گوشت کی بوٹی پھر گوشت کی بوٹی کو ہڈیاں پھر ان ہڈیوں پر گوشت پہنایا، پھر اسے اور صورت میں اٹھان دی تو بڑی برکت والا ہے اللہ سب سے بہتر بتانے والا،
23:14
(15) ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوْنَ
(15) Then after that, certainly all of you are to die.
(15) پھر اس کے بعد تم ضرور مرنے والے ہو،
23:15
(16) ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ
(16) Then you will all be raised on the Day of Resurrection.
(16) پھر تم سب قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے،
23:16
(17) وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَاۗىِٕقَ ڰ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ
(17) And indeed We have created seven paths above you; and We are not unmindful of the creation.
(17) اور بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات راہیں بنائیں اور ہم خلق سے بے خبر نہیں
23:17
(18) وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِي الْاَرْضِ ڰ وَاِنَّا عَلٰي ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَ
(18) And We sent down water from the sky in proper measure, then stored it in the earth; and indeed We are Able to take it away!
(18) اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا ایک اندازہ پر پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر قادر ہیں
23:18
(19) فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ ۘلَكُمْ فِيْهَا فَوَاكِهُ كَثِيْرَةٌ وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ
(19) So with it We produced gardens of date-palms and grapes for you, in which is abundant fruit for you and you eat therefrom.
(19) تو اس سے ہم نے تمہارے باغ پیدا کیے کھجوروں اور انگوروں کے تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہیں اور ان میں سے کھاتے ہو
23:19
(20) وَشَجَــرَةً تَخْــرُجُ مِنْ طُوْرِ سَيْنَاۗءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ
(20) And created the tree that comes forth from Mount Sinai – that grows containing oil and curry for the eaters.
(20) اور وہ پیڑ پیدا کیا کہ طور سینا سے نکلتا ہے لے کر اگتا ہے تیل اور کھانے والوں کے لیے سالن
23:20
(21) وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۭ نُسْقِيْكُمْ مِّمَّا فِيْ بُطُوْنِهَا وَلَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ كَثِيْرَةٌ وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ
(21) And indeed in the cattle is a lesson for you; We give you to drink what is in their bellies, and there are many benefits for you in them, and in them is your food.
(21) اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے، ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو ان کے پیٹ میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور ان سے تمہاری خوراک ہے
23:21
(22) وَعَلَيْهَا وَعَلَي الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ ۧ
(22) And you are carried on them and on the ship.
(22) اور ان پر اور کشتی پر سوار کیے جاتے ہو،
23:22
(23) وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ ۭ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
(23) And indeed We sent Nooh towards his people – he therefore said, “O my people! Worship Allah, you do not have any other God except Him; so do you not fear?”
(23) اور بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں، تو کیا تمہیں ڈر نہیں
23:23
(24) فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۙ يُرِيْدُ اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ ۭ وَلَوْ شَاۗءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰۗىِٕكَةً ښ مَّا سَمِعْنَا بِھٰذَا فِيْٓ اٰبَاۗىِٕنَا الْاَوَّلِيْنَ
(24) So the disbelieving chieftains of his people said, “He is just a human like you, he wishes to become your leader; and had Allah willed, He would have sent down angels; We did not hear this in the case of our forefathers.”
(24) تو اس کی قوم کے جن سرداروں نے کفر کیا بولے یہ تو نہیں مگر تم جیسا آدمی چاہتا ہے کہ تمہارا بڑا بنے اور اللہ چاہتا تو فرشتے اتارتا ہم نے تو یہ اگلے باپ داداؤں میں نہ سنا
23:24
(25) اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِيْنٍ
(25) “He is not but a man insane, therefore wait for some time.”
(25) وہ تو نہیں مگر ایک دیوانہ مرد تو کچھ زمانہ تک اس کا انتظار کیے رہو
23:25
(26) قَالَ رَبِّ انْــصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
(26) Submitted Nooh, “My Lord! Help me as they deny me.”
(26) نوح نے عرض کی اے میرے رب! میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا،
23:26
(27) فَاَوْحَيْنَآ اِلَيْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَاِذَا جَاۗءَ اَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّوْرُ ۙ فَاسْلُكْ فِيْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَاَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ ۚ وَلَا تُخَاطِبْنِيْ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ
(27) So We sent him the divine revelation that, “Make the ship in front of Our sight, and by Our command – then when Our command comes and the oven overflows, embark in it two of every couple, and from your household except those upon whom the Word has been decreed; and do not speak to Me in respect of these unjust people; they will surely be drowned.”
(27) تو ہم نے اسے وحی بھیجی کہ ہماری نگاہ کے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم آئے اور تنور ابلے تو اس میں بٹھالے ہر جوڑے میں سے دو اور اپنے گھر والے مگر ان میں سے وہ جن پر بات پہلے پڑچکی اور ان ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے بات نہ کرنا یہ ضرور ڈبوئے جائیں گے،
23:27
(28) فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَي الْفُلْكِ فَقُلِ الْـحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
(28) “And when you and those with you have safely boarded the ship say, ‘All praise is to Allah Who has rescued us from the unjust.’”
(28) پھر جب ٹھیک بیٹھ لے کشتی پر تُو اور تیرے ساتھ والے تو کہہ سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی،
23:28
(29) وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ
(29) And pray, “My Lord! Cause me to alight at a blessed place – and You are the Best of all who bring to settle.”
(29) اور عرض کر کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے،
23:29
(30) اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ
(30) Indeed, surely in this are signs and indeed surely, We were examining.
(30) بیشک اس میں ضرو ر نشانیاں اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے
23:30
(31) ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ
(31) Then after them, We created another generation.
(31) پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگت (قوم) پیدا کی
23:31
(32) فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ ۭ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ۧ
(32) So We sent among them a Noble Messenger from among them (saying), “Worship Allah, you do not have any other God except Him; so do you not fear?”
(32) تو ان میں ایک رسول انہیں میں سے بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں، تو کیا تمہیں ڈر نہیں
23:32
(33) وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ الْاٰخِرَةِ وَاَتْرَفْنٰهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۙ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۙ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ
(33) And said the leaders of his people, who disbelieved and denied the confronting of the Hereafter – and We had given them comfort in the worldly life – that, “He is nothing but a human like you, he eats from what you eat and drinks from what you drink.”
(33) اور بولے اس قوم کے سردار جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی حاضری کو جھٹلایا اور ہم نے انہیں دنیا کی زندگی میں چین دیا کہ یہ تو نہیں مگر جیسا آدمی جو تم کھاتے ہو اسی میں سے کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو اسی میں سے پیتا ہے
23:33
(34) وَلَىِٕنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ ۙ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ
(34) “If you were to obey a human like yourselves, then surely you are losers!”
(34) اور اگر تم کسی اپنے جیسے آدمی کی اطاعت کرو جب تو تم ضرور گھاٹے میں ہو،
23:34
(35) اَيَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْــرَجُوْنَ
(35) “Does he promise you that when you die and turn into dust and bones, you will be raised again?”
(35) کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے اس کے بعد پھر نکالے جاؤ گے،
23:35
(36) هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ
(36) “How remote, (really) how remote is the promise you are given!”
(36) کتنی دور ہے کتنی دور ہے جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
23:36
(37) اِنْ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ
(37) “There is nothing except our life of this world, we die and we live, and we are not to be raised.”
(37) وہ تو نہیں مگر ہماری دنیا کی زندگی کہ ہم مرتے جیتے ہیں اور ہمیں اٹھنا نہیں
23:37
(38) اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُۨ افْتَرٰى عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِيْنَ
(38) “He is just a man who has fabricated a lie against Allah, and we are not going to believe him.”
(38) وہ تو نہیں مگر ایک مرد جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور ہم اسے ماننے کے نہیں
23:38
(39) قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
(39) He said, “My Lord! Help me as they deny me.”
(39) عرض کی کہ اے میرے رب میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا،
23:39
(40) قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ
(40) Said Allah, “They will soon wake up at morn, regretting.”
(40) اللہ نے فرمایا کچھ دیر جاتی ہے کہ یہ صبح کریں گے پچھتاتے ہوئے
23:40
(41) فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَاۗءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
(41) So the true Scream seized them – We therefore made them like rotten hay; so away with the unjust people!
(41) تو انہیں آلیا سچی چنگھاڑ نے تو ہم نے انہیں گھاس کوڑا کردیا تو دور ہوں ظالم لوگ،
23:41
(42) ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ
(42) Then after them, We created other generations.
(42) پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگتیں (قومیں) پیدا کیں
23:42
(43) مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسْتَاْخِرُوْنَ
(43) No nation can go before its term ends nor stay back.
(43) کوئی امت اپنی میعاد سے نہ پہلے جائے نہ پیچھے رہے
23:43
(44) ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا ۭ كُلَّمَا جَاۗءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِيْثَ ۚ فَبُعْدًا لِّــقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ
(44) We then sent our Noble Messengers, one after another; whenever a nation’s Noble Messenger came to it they denied him, We therefore united the succeeding with the old, and made them history; so far removed be the people who do not believe!
(44) پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے ایک پیچے دوسرا جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیے اور انہیں کہانیاں کر ڈالا تو دور ہوں وہ لوگ کہ ایمان نہیں لاتے،
23:44
(45) ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوْنَ ڏ بِاٰيٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ
(45) We then sent Moosa and his brother Haroon, with Our signs and a clear proof.
(45) پھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن سند کے ساتھ بھیجا،
23:45
(46) اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ
(46) Towards Firaun and his court members – in response they were haughty, and they were in dominance.
(46) فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف تو انہوں نے غرور کیا اور وہ لوگ غلبہ پائے ہوئے تھے،
23:46
(47) فَقَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ
(47) They therefore said, “Shall we believe in two humans like ourselves, whereas their nation is servile to us?”
(47) تو بولے کیا ہم ایمان لے آئیں اپنے جیسے دو آدمیوں پر اور ان کی قوم ہماری بندگی کررہی ہے،
23:47
(48) فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ
(48) So they denied them – therefore became of those who were destroyed.
(48) تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو ہلاک کیے ہوؤں میں ہوگئے
23:48
(49) وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ
(49) And indeed We gave Moosa the Book, that they may attain guidance.
(49) اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی کہ ان کو ہدایت ہو،
23:49
(50) وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّهٗٓ اٰيَةً وَّاٰوَيْنٰهُمَآ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيْنٍ ۧ
(50) And We made the son of Maryam (Prophet Eisa) and his mother a sign, and We gave them shelter on a height, a place to stay and visible springs.
(50) اور ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو نشانی کیا اور انہیں ٹھکانا دیا ایک بلند زمین جہاں بسنے کا مقام اور نگاہ کے سامنے بہتا پانی،
23:50
(51) يٰٓاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا ۭ اِنِّىْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ
(51) “O Noble Messengers, eat good clean things, and do good deeds; I know all that you do.”
(51) اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھا کام کرو، میں تمہارے کاموں کو جانتا ہوں
23:51
(52) وَاِنَّ هٰذِهٖٓ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّــقُوْنِ
(52) “And indeed this religion of yours is one religion only and I am your Lord, therefore fear Me.”
(52) اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو،
23:52
(53) فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۭ كُلُّ حِزْبٍۢ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُوْنَ
(53) But their nations broke their tasks into pieces; every group happy with what it has.
(53) تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے،
23:53
(54) فَذَرْهُمْ فِيْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِيْنٍ
(54) So leave them in their intoxication till a time.
(54) تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک
23:54
(55) اَيَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ
(55) Do they assume that the wealth and sons which We provide them –
(55) کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ جو ہم ان کی مدد کررہے ہیں مال اور بیٹوں سے
23:55
(56) نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَــيْرٰتِ ۭ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ
(56) Are quickly giving them goodness? In fact, they do not know.
(56) یہ جلد جلد ان کو بھلائیاں دیتے ہیں بلکہ انہیں خبر نہیں
23:56
(57) اِنَّ الَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ خَشْـيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ
(57) Indeed those who are overwhelmed due to the fear of their Lord –
(57) بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں
23:57
(58) وَالَّذِيْنَ هُمْ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُوْنَ
(58) And those who believe in the signs of their Lord –
(58) اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں
23:58
(59) وَالَّذِيْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُوْنَ
(59) And those who do not ascribe any partner to their Lord –
(59) اور وہ جو اپنے رب کا کوئی شریک نہیں کرتے،
23:59
(60) وَالَّذِيْنَ يُؤْتُوْنَ مَآ اٰتَوْا وَّقُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَ
(60) And those who give what they give and their hearts fear for they have to return to their Lord.
(60) اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ دیں اور ان کے دل ڈر رہے ہیں یوں کہ ان کو اپنے رب کی طرف پھرنا ہے،
23:60
(61) اُولٰۗىِٕكَ يُسٰرِعُوْنَ فِي الْخَــيْرٰتِ وَهُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ
(61) These people hasten to perform goodness, and it is they who shall reach it first.
(61) یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انہیں پہنچے
23:61
(62) وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَلَدَيْنَا كِتٰبٌ يَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ
(62) And We do not burden any soul beyond its capacity, and with Us is a Book* that speaks the truth, and they will not be wronged. (* The preserved tablet or the record of one’s deeds.)
(62) اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا، ف۹۸)
23:62
(63) بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِيْ غَمْرَةٍ مِّنْ ھٰذَا وَلَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ
(63) On the contrary, their hearts are in neglect of this and their works are different than those of the believers, the works that they are doing.
(63) بلکہ ان کے دل اس سے غفلت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جدا ہیں جنہیں وہ کررہے ہیں،
23:63
(64) حَتّيٰٓ اِذَآ اَخَذْنَا مُتْرَفِيْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ يَجْــــَٔــرُوْنَ
(64) To the extent that when We seized the wealthy among them with punishment, they immediately began imploring.
(64) یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے امیروں کو عذاب میں پکڑا تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے،
23:64
(65) لَا تَجْــــَٔــرُوا الْيَوْمَ ۣاِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
(65) “Do not implore this day; you will not be helped by Us.”
(65) آج فریاد نہ کرو، ہماری طرف سے تمہاری مدد نہ ہوگی،
23:65
(66) قَدْ كَانَتْ اٰيٰتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَ
(66) “My verses were recited to you, so you used to turn back on your heels.”
(66) بیشک میری آیتیں تم پر پڑھی جاتی تھیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے پلٹتے تھے
23:66
(67) مُسْتَكْبِرِيْنَ ڰ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ
(67) “Priding yourself in serving the Sacred Mosque; at night you utter indecent stories in it, while discarding the truth.”
(67) خدمت حرم پر بڑائی مارتے ہو رات کو وہاں بیہودہ کہانیاں بکتے
23:67
(68) اَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَاۗءَهُمْ مَّا لَمْ يَاْتِ اٰبَاۗءَهُمُ الْاَوَّلِيْنَ
(68) Have they not pondered the matter, or did that come to them, which did not come to their forefathers?
(68) حق کو چھوڑے ہوئے کیا انہوں نے بات کو سوچا نہیں یا ان کے پاس وہ آیا جو ان کے باپ دادا کے پاس نہ آیا تھا
23:68
(69) اَمْ لَمْ يَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ
(69) Or is it that they did not recognise their Noble Messenger, therefore they consider him alien?
(69) یا انہوں نے اپنے رسول کو نہ پہچانا تو وہ اسے بیگانہ سمجھ رہے ہیں
23:69
(70) اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ ۭ بَلْ جَاۗءَهُمْ بِالْحَقِّ وَاَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
(70) Or they say, “He is afflicted by a demon”; in fact he brought the Truth to them, and most of them dislike the Truth.
(70) یا کہتے ہیں اسے سودا ہے بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لائے اور ان میں اکثر حق برا لگتا ہے
23:70
(71) وَلَوِ اتَّبَـعَ الْحَقُّ اَهْوَاۗءَهُمْ لَــفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ ۭ بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَ
(71) And had the Truth followed their desires, then indeed the heavens and the earth and all those who are in them would be destroyed; in fact We brought to them a thing in which lay their repute, so they are turned away from their own repute.
(71) اور اگر حق ان کی خواہشوں کی پیروی کرتا تو ضرور آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں سب تباہ ہوجاتے بلکہ ہم تو ان کے پاس وہ چیز لائے جس میں ان کی ناموری تھی تو وہ اپنی عزت سے ہی منہ پھیرے ہوئے ہیں،
23:71
(72) اَمْ تَسْـَٔــلُهُمْ خَرْجًا فَخَــرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ ڰ وَّهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ
(72) Do you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) ask any fee from them? So the reward of your Lord is the best; and He is the Best Provider of Sustenance.
(72) کیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو تو تمہارے رب کا اجر سب سے بھلا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا
23:72
(73) وَاِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
(73) And indeed you call them to the Straight Path.
(73) اور بیشک تم انہیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہو
23:73
(74) وَاِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ
(74) And indeed those who do not believe in the Hereafter are deviated from the Straight Path.
(74) اور بیشک جو آخرت پر ایما ن نہیں لاتے ضرور سیدھی راہ سے کترائے ہوئے ہیں،
23:74
(75) وَلَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّـــلَجُّوْا فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
(75) And if We have mercy upon them and remove the calamity which has befallen them, they would still stubbornly persist, wandering in their rebellion.
(75) اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو مصیبت ان پر پڑی ہے ٹال دیں تو ضرور بھٹ پنا (احسان فراموشی) کریں گے اپنی سرکشی میں بہکتے ہوئے
23:75
(76) وَلَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَـضَرَّعُوْنَ
(76) And indeed We grasped them with punishment, so neither did they submit themselves to their Lord, nor do they cry humbly.
(76) اور بیشک ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تو نہ وہ اپنے رب کے حضور میں جھکے اور نہ گڑگڑاتے ہیں
23:76
(77) حَتّٰٓي اِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍ اِذَا هُمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ ۧ
(77) To the extent that when We opened the gate of a severe punishment for them, they thereupon lie despairingly in it.
(77) یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر کھولا کسی سخت عذاب کا دروازہ تو وہ اب اس میں ناامید پڑے ہیں،
23:77
(78) وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَـكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـــِٕدَةَ ۭ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ
(78) And it is He Who has created ears and eyes and hearts for you; very little is the right you acknowledge.
(78) اور وہی ہے جس نے بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت ہی کم حق مانتے ہو
23:78
(79) وَهُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ
(79) And it is He Who has spread you in the earth, and towards Him you are to be raised.
(79) اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھنا ہے
23:79
(80) وَهُوَ الَّذِيْ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
(80) And it is He Who gives life and causes death, and for Him are the alternations of night and day; so do you not have sense?
(80) اور وہی جٕلائے اور مارے اور اسی کے لیے ہیں رات اور دن کی تبدیلیاں تو کیا تمہیں سمجھ نہیں
23:80
(81) بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ
(81) On the contrary, they said the same as what the former people used to say.
(81) بلکہ انہوں نے وہی کہی جو اگلے کہتے تھے،
23:81
(82) قَالُوْٓا ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ
(82) They say, “Will we, when we die and turn into dust and bones, be raised again?”
(82) بولے کیا جب ہم مرجائیں اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں کیا پھر نکالے جائیں گے،
23:82
(83) لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَاٰبَاۗؤُنَا ھٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ ھٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ
(83) “Indeed this promise was given to us and before us to our forefathers – this is nothing but stories of earlier people.”
(83) بیشک یہ وعدہ ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا کو دیا گیا یہ تو نہیں مگر وہی اگلی داستانیں
23:83
(84) قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهَآ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(84) Say O dear Prophet (Mohammed – peace and blessings be upon him), “To Whom does the earth and all that is in it belong to, if you know?”
(84) تم فرماؤ کس کا مال ہے زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگر تم جانتے ہو
23:84
(85) سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ۭ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
(85) Thereupon they will say, “To Allah”; proclaim, “Therefore why do you not ponder?”
(85) اب کہیں گے کہ اللہ کا تم فرماؤ پھر کیوں نہیں سوچتے
23:85
(86) قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
(86) Say, “Who is the Lord of the seven heavens, and the Lord of the Tremendous Throne?”
(86) تم فرماؤ کون ہے مالک سوتوں آسمانوں کا اور مالک بڑے عرش کا،
23:86
(87) سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ۭ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
(87) Thereupon they will say, “Such greatness is only that of Allah”; say, “So why do you not fear?”
(87) اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے، تم فرماؤ پھر کیوں نہیں ڈرتے
23:87
(88) قُلْ مَنْۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّهُوَ يُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(88) Say, “In Whose hand is the control over all things, and He provides refuge, and none can provide refuge against Him, if you know?”
(88) تم فرماؤ کس کے ہاتھ ہے ہر چیز کا قابو اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا اگر تمہیں علم ہو
23:88
(89) سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ۭ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ
(89) Thereupon they will say, “Such greatness is only that of Allah”; say, “Then by what magic are you deceived?”
(89) اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے، تم فرماؤ پھر کس جادو کے فریب میں پڑے ہو
23:89
(90) بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
(90) In fact We brought the Truth to them, and indeed they are liars.
(90) بلکہ ہم ان کے پاس حق لائے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں
23:90
(91) مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۢ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰي بَعْضٍ ۭ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَ
(91) Allah has not chosen any child, nor any other God along with Him – were it so, each God would have taken away its creation, and each one would certainly wish superiority over the other; Purity is to Allah above all the matters they fabricate.
(91) اللہ نے کوئی بچہ اختیار نہ کیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا خدا یوں ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق لے جاتا اور ضرور ایک دوسرے پر اپنی تعلی چاہتا پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں
23:91
(92) عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ ۧ
(92) The All Knowing, of every hidden and the visible – so Supremacy is to Him over their ascribing of partners (to Him).
(92) جاننے والا ہر نہاں و عیاں کا تو اسے بلندی ہے ان کے شرک سے،
23:92
(93) قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِيَــنِّيْ مَا يُوْعَدُوْنَ
(93) Pray, “My Lord! If You show me the promise they are given,”
(93) تم عرض کرو کہ اے میرے رب! اگر تو مجھے دکھائے جو انہیں وعدہ دیا جاتا ہے،
23:93
(94) رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِيْ فِي الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ
(94) “Therefore my Lord, do not group me with the unjust.”
(94) تو اے میرے رب! مجھے ان ظالموں کے ساتھ نہ کرنا
23:94
(95) وَاِنَّا عَلٰٓي اَنْ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ
(95) And indeed We are Able to show you the promise they are given.
(95) اور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھادیں جو انہیں وعدہ دے رہے ہیں
23:95
(96) اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِىَ اَحْسَنُ السَّيِّئَةَ ۭ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَصِفُوْنَ
(96) Repel evil with the best deeds; We well know the matters that they fabricate.
(96) سب سے اچھی بھلائی سے برائی کو دفع کرو ہم خوب جانتے ہیں جو باتیں یہ بناتے ہیں
23:96
(97) وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِ
(97) And submit, “My Lord! I seek Your refuge from the instigation of the devils.”
(97) اور تم عرض کرو کہ اے میرے رب تیری پناہ شیاطین کے وسوسو ں سے
23:97
(98) وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ
(98) “And my Lord, (I seek) Your refuge from their coming to me.”
(98) اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں،
23:98
(99) حَتّيٰٓ اِذَا جَاۗءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ
(99) Until, when death comes to one* of them, he says, “O my Lord, send me back!” (The disbelievers)
(99) یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آئے تو کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس پھر دیجئے،
23:99
(100) لَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّا ۭ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَاۗىِٕلُهَا ۭ وَمِنْ وَّرَاۗىِٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ
(100) “Perhaps I may do some good deeds in what I have left behind”; this is just a word that he utters from his mouth; and confronting them is a barrier until the day in which they will be raised.
(100) شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں اس میں جو چھوڑ آیا ہوں ہشت یہ تو ایک بات ہے جو وہ اپنے منہ سے کہتا ہے اور ان کے آگے ایک آڑ ہے اس دن تک جس دن اٹھائے جائیں گے،
23:100
(101) فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ وَّلَا يَتَسَاۗءَلُوْنَ
(101) So when the Trumpet is blown – so there will neither be any relationship among them* that day, nor will they ask about one another. (The disbelievers)
(101) تو جب صُور پھونکا جائے گا تو نہ ان میں رشتے رہیں گے اور نہ ایک دوسرے کی بات پوچھے
23:101
(102) فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
(102) Therefore the ones whose scales prove heavy – they are the successful.
(102) تو جن کی تولیں بھاری ہولیں وہی مراد کچھ پہنچے،
23:102
(103) وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فِيْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ ١
(103) And the ones whose scales prove light – it is they who put their lives into ruin, remaining in hell forever.
(103) اور جن کی تولیں ہلکی پڑیں وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے،
23:103
(104) تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيْهَا كٰلِحُوْنَ
(104) The fire shall scorch their faces, and they will remain dejected in it.
(104) ان کے منہ پر آگ لپیٹ مارے گی اور وہ اس میں منہ چڑائے ہوں گے
23:104
(105) اَلَمْ تَكُنْ اٰيٰـتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
(105) “Were not My verses recited to you, so you used to deny them?”
(105) کیا تم پر میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے،
23:105
(106) قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَاۗلِّيْنَ
(106) They will say, “Our Lord! Our ill-fate overcame us, and we were the astray people.”
(106) کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر ہماری بدبختی غالب آئی اور ہم گمراہ لوگ تھے،
23:106
(107) رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ
(107) “Our Lord, remove us from hell – then if we do the same, we are the unjust.”
(107) اے رب ہمارے ہم کو دوزخ سے نکال دے پھر اگر ہم ویسے ہی کریں تو ہم ظالم ہیں
23:107
(108) قَالَ اخْسَـُٔـوْا فِيْهَا وَلَا تُكَلِّمُوْنِ
(108) Allah will say, “Remain rebuked in it, and do not speak to Me.”
(108) رب فرمائے گا دھتکارے (خائب و خاسر) پڑے رہو اس میں اور مجھ سے بات نہ کرو
23:108
(109) اِنَّهٗ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْ عِبَادِيْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ ١
(109) "Indeed there was a group among My bondmen who said, 'Our Lord! We have accepted faith, therefore forgive us and have mercy on us, and You are the Best Among The Merciful.' ”
(109) بیشک میرے بندوں کا ایک گروہ کہتا تھا اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے،
23:109
(110) فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِيًّا حَتّٰٓي اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ
(110) “So you took them for a mockery until your mocking at them made you forget My remembrance, and you used to laugh at them!”
(110) تو تم نے انہیں ٹھٹھا بنالیا یہاں تک کہ انہیں بنانے کے شغل میں میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسا کرتے،
23:110
(111) اِنِّىْ جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوْٓا ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ
(111) “Indeed this day I have rewarded them for their endurance, so that it is they who are the successful.”
(111) بیشک آج میں نے ان کے صبر کا انہیں یہ بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہیں،
23:111
(112) قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِيْنَ
(112) He will say, “How long did you stay on earth, counting by the number of years?
(112) فرمایا تم زمین میں کتنا ٹھہرے برسوں کی گنتی سے
23:112
(113) قَالُوْا لَبِثْنَا يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔـــلِ الْعَاۗدِّيْنَ
(113) They will say, “We stayed a day or part of a day, so ask those who keep count.”
(113) ، بولے ہم ایک دن رہے یا دن کا حصہ تو گننے والوں سے دریافت فرما
23:113
(114) قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(114) He will say, “You stayed but only a little, if you knew.”
(114) فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا اگر تمہیں علم ہوتا،
23:114
(115) اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ
(115) So do you think that We have created you needlessly, and that you do not have to return to Us?
(115) تو کیا یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار بنایا اور تمہیں ہماری طرف پھرنا نہیں
23:115
(116) فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۚ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ
(116) So Most Supreme is Allah, the True King; there is no God except Him; Lord of the Throne of Honour.
(116) تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک،
23:116
(117) وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰــهًا اٰخَرَ ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ ۭ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ
(117) And the one who worships any other God along with Allah – of which he does not have any proof – his account is with his Lord; indeed there is no salvation for the disbelievers.
(117) اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے، بیشک کافروں کا چھٹکارا نہیں،
23:117
(118) وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ ١ ۧ
(118) And (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) say, “My Lord! Forgive and have mercy, and You are the Best of all the Merciful.
(118) اور تم عرض کرو، اے میرے رب بخش دے اور رحم فرما اور تو سب سے برتر رحم کرنے والا،
23:118

